بالی ووڈ

رنبیر کپور دوسری بار بھی بیٹی کے خواہشمند

اولاد پیدا ہوئی تو دعا کریں گے بیٹی ہی پیدا ہو۔

Web Desk

رنبیر کپور دوسری بار بھی بیٹی کے خواہشمند

اولاد پیدا ہوئی تو دعا کریں گے بیٹی ہی پیدا ہو۔

اولاد پیدا ہوئی تو دعا کریں گے بیٹی ہی پیدا ہو۔
اولاد پیدا ہوئی تو دعا کریں گے بیٹی ہی پیدا ہو۔

بہت سے افراد کو اولاد کی صورت میں بیٹوں کی خواہش ہوتی ہے لیکن دنیا میں کئی لوگ ایسے بھی ہیں جو بیٹیوں سے بے انتہا محبت کرتے ہیں اور ایک نہیں بلکہ کئی بیٹیوں کے خواہشمند ہوتے ہیں۔

ایسی ہی ایک انمول خواہش کا اظہار بالی وڈ اداکار رنبیر کپور نے بھی کیا وہ کہتے ہیں کہ راہا کے بعد اب اگر ان کے ہاں کوئی اولاد پیدا ہوئی تو دعا کریں گے بیٹی ہی پیدا ہو۔

رنبیر کپور کا شمار بی ٹاؤن کے کامیاب اور ورسٹائل فنکاروں میں کیا جاتا ہے جنہوں نے کم عمری میں انڈسٹری کا حصہ بننے کے ساتھ اپنی فنی صلاحیتوں کا لوہا منوایااور اپنی فلموں سے ناظرین کو خوب متاثر کیا ہے۔

ازدواجی زندگی کی بات کریں تو رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے 14 اپریل 2022کو ایک گھریلو تقریب میں شادی کی تھی اور شادی کے سات ماہ بعد انکی بیٹی راہا کپور 2 نومبر 2022کو پیدا ہوئیں جس کی منہ دکھائی 25 دسمبر 2023 کو کی گئی۔

اور پھر عالیہ بھٹ کی طرح راہا کپور کی بھی خوبصورتی میں کوئی مثال نہیں ملتی، عوامی تقریبات کا حصہ بننے کی دیر ہوتی ہے کہ راہا کے حسن کے قصیدے ہر سو شروع ہوجاتے ہیں۔

اور شاید رنبیر  ایک بار پھر راہا جیسی خوبصورتی اپنی دوسری اولاد میں بھی دیکھنا چاہتے ہیں، حالیہ انٹرویو میں رنبیر کپور نے اپنی بیٹی راہا کے لیے گہرے جذبات اور محبت کا اظہار کیا اور یہ بھی کہا کہ اگر اُن کا دوسرا بچہ ہوا تو وہ چاہتے ہیں کہ وہ بھی بیٹی ہو۔

 سیاستدان ننداموری بالکرشنا کے ساتھ گفتگو کے دوران بطور والد  رنبیر کپور نے اپنے خوابوں اور خواہشوں کے بارے میں بات کی۔ اور یہ خصوصی گفتگو رنبیر کپور نے فلم ’اینیمل’ کی پروموشن کے دوران کی تھی۔

ماضی کے اس کلپ میں اداکار کا کہنا تھا کہ باپ بننا ان کی زندگی بدل دینے والا تجربہ رہا ہے’۔

رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ،‘میں ہمیشہ سے بیٹی چاہتا تھا۔ اگر میرا دوسرا بچہ بھی ہو تو میں چاہتا ہوں وہ بھی بیٹی ہو کیونکہ مجھے بیٹیاں بہت پسند ہیں۔’

اس خواہش کے بعد جب اداکار سے پوچھا گیا کہ وہ اپنی بیٹی کو مستقبل میں کیا بنتا دیکھنا چاہتے ہیں؟

جواب میں رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ،‘چاہے راہا  اداکارہ بنے، پروڈیوسر، الیکٹریشن یا شیف  میں اُس کے خوابوں کو پورا کرنے میں اُس کا ساتھ دوں گا۔’

ورک فرنٹ کی بات کریں تو رنبیر کپور اس وقت سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’لو اینڈ وار’ پر کام کر رہے ہیں، جس میں وہ ایک بار پھر عالیہ بھٹ اور وکی کوشل کے ساتھ نظر آئیں گے۔ یہ ان کی بھنسالی کے ساتھ 2007 کی فلم ’ساوریا’ کے بعد پہلی فلم ہوگی۔

اس کے علاوہ وہ نیتیش تیواری کی فلم ’رامائن’ میں بھگوان رام کا کردار نبھاتے ہوئے نظر آئیں گے، فلم دیوالی 2026 پر ریلیز ہوگی، جبکہ اس کا دوسرا حصہ دیوالی 2027 میں ریلیز کیا جائے گا۔