انفوٹینمنٹ
یاسر حسین نے 12 بچوں کی خواہش کا اظہار کردیا
اداکار کا 12 بچوں کے حوالے سے حیران کن مؤقف
یاسر حسین نے 12 بچوں کی خواہش کا اظہار کردیا
اداکار کا 12 بچوں کے حوالے سے حیران کن مؤقف
معروف اداکار و ہدایت کار یاسر حسین کا کہنا ہے انہیں بچوں کا بے حد شوق ہے اور وہ خود بھی 12 بچوں کے خواہشمند ہیں۔
اگرچہ یاسر حسین اپنے کئی بیانات کی وجہ سے مختلف تنازعات کو بھی دعوت دے چکے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرنے سے کبھی نہیں چوکتے۔
ایسا ہی ایک بیان انکا حال ہی میں سننے کو ملا جب انہوں نےکھلے دل کیساتھ بہت سارے بچوں کی خواہش کا اظہار کیا۔حالانکہ وہ خود فی الحال ایک بیٹے کبیر کے والد ہیں لیکن وہ چاہتے ہیں کہ مستقبل میں انکے بہت سارے بچے ہوں۔
جیو نیوز کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے’ میں بطور مہمان شرکت کے دوران یاسر حسین نے دلچسپ موضوعات پر کھل کر اظہار رائے دی۔
انہوں نے بڑے خاندان اور زیادہ بچوں سے متعلق اپنی پسندیدگی ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ خود ایک بڑے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں ان کے 11 بہن بھائی ہیں جنہوں نے محنت سے اپنی زندگی میں کامیابی حاصل کی۔
یاسر حسین بتاتے ہیں کہ ہم بھی بہت سارے بہن بھائی ہیں اور اسکے باوجود ایک چھوٹے سے گھر میں ہنسی خوشی اپنی زندگی گزاری ہے۔
انہوں نے آج کے دور میں 12 بچوں کی بات پر اپنا نقطہ نظر دیتے ہوئے یہ بھی اگر آپ صحیح وقت اور تعلیم ہر بچے کو دیں، تو بڑے خاندان میں بھی تربیت ممکن ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ آج بھی کئی ایسے لوگوں کو جانتے ہیں جو بڑے خاندانوں کو بہت اچھے طریقے سے سنبھال رہے ہیں، اسی بات پر جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ خود بھی زیادہ بچوں کے خواہشمند ہیں تو جواب میں تو یاسر نے کہا کہ اگر ان کے زیادہ بچے ہوں تو انہیں کوئی مسئلہ نہیں، بلکہ وہ چاہیں گے کہ ان کے کئی بچے ہوں۔’
یاسر حسین نے بچوں سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بچوں کے بہت شوقین ہیں اور جب میزبان تابش ہاشمی نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ 12 بچوں کے خواہشمند ہیں، تو یاسر نے خوش ہو کر کہا کہ،’آپ کے منہ میں گھی شکر!’
یاد رہے کہ یاسر حسین نے دسمبر 2019 ء میں خود سے 11 سال چھوٹی اداکارہ اقراء عزیز سے شادی کی تھی۔ دونوں کے درمیان 2018 ء میں تعلقات استوار ہوئے تھے اور ان کے ہاں شادی کے ڈیڑھ سال بعد جولائی 2021 میں بیٹے کبیر حسین کی پیدائش ہوئی تھی۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Lil Jon's son body found in Georgia pond after his missing: police
Mariah Carey sparkles in Diamonds at 2026 Winter Olympics Opening
Travis Kelce reveals ONE way Taylor Swift has made him better
‘Opalite’ video review: Taylor Swift, Domhnall Gleeson’s power romance
Zayn Malik drops dates for his ‘Konnakol’ tour
Chris Hemsworth fears Amazon Alexa+ planning his murder
Chappell Roan’s bold Grammy fashion choice explained
Talwiinder breaks silence on Disha Patani relationship buzz


