انفوٹینمنٹ

ہاؤس فل 5 کی کاسٹ مال میں پروموشن کے دوران مشکل میں پھنس گئی

اداکار اکشے کمار نے مداحوں کے آگے ہاتھ جوڑ لیے

Web Desk

ہاؤس فل 5 کی کاسٹ مال میں پروموشن کے دوران مشکل میں پھنس گئی

اداکار اکشے کمار نے مداحوں کے آگے ہاتھ جوڑ لیے

اداکار اکشے کمار نے مداحوں کے آگے ہاتھ جوڑ لیے
اداکار اکشے کمار نے مداحوں کے آگے ہاتھ جوڑ لیے

بالی وڈ فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار اکشے کمار اپنی آنے والی فلم 'ہاؤس فل 5' کے ساتھ ایک بار پھر مزاحیہ اداکاری کی دنیا میں واپس آنے کے لیے تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کامیڈی فرنچائز ‘ہاؤس فل 5‘ کی ایڈوانس بکنگ کے آغاز کے موقع پر حال ہی میں ‘ہاؤس فل 5‘ کی پوری کاسٹ پونے کے سیزنز مال میں فلم کی اسپیشل پروموشن کرتی نظر آئی جہاں کاسٹ نے مداحوں سے ملاقات کی اور تفریحی سرگرمیوں میں حصہ لیا جا سکے۔

تاہم فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری ہونے ولی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاپنگ مال میں فلم ‘ہاؤس فل‘ کی پروموشن کے دوران صورتحال اس وقت خاصی بے قابو ہو گئی جب مداحوں کا ہجوم اپنے فیورٹ اسٹارز کو دیکھ کر جنونی کیفیت میں آگیا۔

انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں مال کو ہجوم سے کھچا کھچ بھرا ہوا دیکھا جاسکتا ہے جہاں مداح فلم کی کاسٹ کے ساتھ تصویر لینے کیلئے ایک دوسرے کو دھکے مارتے اور کچلتے ہوئے آگے بڑھتے نطر آئے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح مداحوں کی بڑی تعداد اپنے پسندیدہ ستاروں کو قریب سے دیکھنے اور ان کے ساتھ بات چیت کرنے کی کوشش میں تھی مگر  ہجوم کا دباؤ اتنا زیادہ تھا کہ منتظمین کیلئے انتظامات سنبھالنا مشکل ہوگئے۔

اس موقع اسی  ویڈیو میں اداکار اکشے کمار کو کراؤڈ سے بات کرتے ہوئے انہیں تحمل کا مظاہرہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں اکشے کمار کہتے نظر آرہے ہیں کہ ‘میں آپ تمام افراد سے ہاتھ جوڑ کر التجا کرتا ہوں کہ ایک دوسرے کو دھکے نہ دیں کیونکہ کراؤڈ میں بچے اور خواتین بھی موجود ہیں، پلیز ایک دوسرے کا خیال رکھیں‘۔

واضح رہے کہ مال میں بگڑتے ہوئے حالت کے باعث اداکارہ نرگس فخری، سونم باجوہ، سوندریا شرما اور اداکار جونی لیور کا پریشانی کی کیفیت میں یہاں سے وہاں نظریں دواڑاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 تاہم کچھ دیر بعد حالات معمول پر آگئے اور کاسٹ فلم کی پروموشن کرکے مال سے روانہ ہوگئی۔

ٹریلر کے بارے میں

فلم ہاوس فل 5 کا آفیشل ٹریلر 27 مئی کو ریلیز کر دیا گیا ہے جس نے ریلیز کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے، فلم 6 جون 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تقریباً 3 منٹ 53 سیکنڈ طویل اس ٹریلر کو سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن (CBFC) نے UA 16+ کی ریٹنگ کے ساتھ کلیئر کردیا ہے جس میں ہنسی، تجسس، ایڈونچر اور سنسنی سب کچھ شامل ہے۔

ٹریلر کی شروعات نانا پاٹیکر کی گرجدار آواز سے ہوتی ہے، جو ایک پرتعیش یاٹ پر ایک ارب پتی بزرگ کی 100 ویں سالگرہ کے جشن کا منظر پیش کرتے ہیں لیکن خوشی کا یہ لمحہ ایک حیران کن موڑ لیتا ہے جب ارب پتی بزرگ اپنی وصیت کا اعلان کرنے ہی والے ہوتے ہیں اور اچانک ان کی موت واقع ہوجاتی ہے۔

اس کے بعد فلم کا سسپنس شروع ہوتا ہے، جہاں تین مرکزی کرداروں پر شک کیا جاتا ہے، لیکن حیرانی کی بات یہ ہے کہ انہیں نشہ آور مشروب پینے کی وجہ سے کچھ یاد نہیں رہتا۔

واضح رہے کہ 'ہاؤس فل 5' مبینہ طور پر تقریباً 350 کروڑ روپے کے بھاری بجٹ پر بنائی گئی ہے اور اس میں تقریباً 20 اداکار شامل ہیں۔