انفوٹینمنٹ

کارتک کی ‘ہائے ودیا‘ ریل پر اداکارہ کا دلچسپ جواب

ودیا بالن نے کارتک آریان کی ریل پر جواب دیکر مداحوں کو محظوظ کردیا۔

Web Desk

کارتک کی ‘ہائے ودیا‘ ریل پر اداکارہ کا دلچسپ جواب

ودیا بالن نے کارتک آریان کی ریل پر جواب دیکر مداحوں کو محظوظ کردیا۔

ودیا بالن نے کارتک آریان کی ریل پر جواب دیکر مداحوں کو محظوظ کردیا
 ودیا بالن نے کارتک آریان کی ریل پر جواب دیکر مداحوں کو محظوظ کردیا

بالی وڈ کے خوبرو اداکار کارتک آریان کی جانب سے حال ہی میں اپنے فضائی سفر کی جاری کی جانے والی ایئر ہوسٹس کی ویڈیو اس وقت مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی جب پرستاروں نے نوٹس کیا کہ ایئر ہوسٹس بالکل اداکارہ ودیا بالن جیسی ہیں۔

ہوا کچھ یوں کہ کارتک آریان  نے فوٹ اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رخ کرتے ہوئے  اپنی فیڈ پر  پرواز کی ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جہاں انہیں ایک ایئر ہوسٹس ملی جو نام، آواز اور  ہنسی تینوں چیزوں میں وِدیا بالن سے غیر معمولی مشابہت رکھتی تھی۔

 اس لمحے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کارتک نے کیمرے آن کیا اور کہا ‘ہائے وِدیا، لانگ ٹائم نو سی۔ ہائے دِس اِز کارتک‘۔

کارتک آریان کا جملہ مکمل ہونے کے بعد  پر کیمرے کا رخ پلٹنے کے بعد فریم میں نظر آنے والی ایئر ہوسٹس جو ہوبہو ودیا بالن کی کاپی تھیں انہوں نے اسی انداز میں جواب دیا ‘ہائے وِدیا، دِس از یہ وِدیا ‘۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی جو کے کمنٹ سیکشن میں صارفین اداکارہ ودیا بالن کی ہمشکل ایئر ہوسٹس کو دیکھ کر حیرت میں نظر آئے تاہم اصلی مزہ اس وقت آیاجب اداکارہ  وِدیا بالن نے اس ویڈیو پر کمنٹ کیا۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

کارتک آریان کی ویڈیو کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ ودیا بالن نے اپنے  مشہور ڈائیلاگ میں جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ‘بچ کے رہنا روح بابا (فلم بھول بھلیا میں کارتک کے کردار کا نام)، میں آپ کو ہر جگہ ملوں گی‘۔

واضح رہے کہ یہ جملہ اداکارہ ودیا بالن کی جانب سے فلم 'بھول بھلیا 3' میں نبھائے جانے والے  منجولیکا کے افسانوی کردار کا ایک خوفناک اور بالکل مزاحیہ حوالہ تھا تاہم مداح اس دونوں اسٹارز کی اس مزاحیہ نوک جھونک سے بے حد لطف اندوز ہورہے ہیں۔

کام کے محاذ پر

کارتک آریان اس وقت متعدد فلمی منصوبوں پر کام کررہے ہیں جن میں رومانوی کامیڈی فلم بھی ’تو میری میں تیرا، میں تیرا تو میری‘ شامل ہے۔

 اس فلم میں کارتک کے ساتھ اننیا پانڈے اسکرین شیئر کرتی نظر آئیں گی  بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق میکرز کی جانب سے  فلم کو اگلے سال ویلنٹائن ڈے پر ریلیز کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کارتک فلم  ’عاشقی3‘ میں بھی کام کررہے ہیں جو پچھلی دو فلموں ’عاشقی‘ اور ’عاشقی 2‘ کا تیسرا حصہ ہے، اس فلم کی شوٹنگ رواں سال جنوری میں شروع ہوچکی ہے۔

کارتک کا تیسرا فلمی پروجیکٹ ’ناگزیلا: ناگ لوک کا پہلا کانڈ‘ ایک نادیدہ مخلوق پر مبنی کامیڈی فلم ہے جس میں کارتک آریان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، فلم 14 اگست 2026 کو ریلیز ہوگی۔