انفوٹینمنٹ

دیا مرزا کی سوتیلی بیٹی نے انکا نمبر کس نام سے سیو کر رکھا ہے؟

اداکارہ نے اپنے سوتیلے والد اور بیٹی کے بارے میں گفتگو کی۔

Web Desk

دیا مرزا کی سوتیلی بیٹی نے انکا نمبر کس نام سے سیو کر رکھا ہے؟

اداکارہ نے اپنے سوتیلے والد اور بیٹی کے بارے میں گفتگو کی۔

دیا مرزا کی سوتیلی بیٹی نے انکا نمبر کس نام سے سیو کر رکھا ہے؟

اداکار دیا مرزا نے 2021 میں ممبئی میں بزنس مین ویبھو ریکھی سے شادی کی تھی جن کی پہلی شادی سے ایک بیٹی بھی ہے۔

آفیشل پیپل آف انڈیا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں، اداکارہ نے اپنے سوتیلے والد احمد مرزا اور سوتیلی بیٹی سمیرا ریکھی کے بارے میں بات کی۔

دیا نے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ اس نے بڑی ہو کر بہت سی پریوں کی کہانیاں نہیں پڑھیں، جس کی وجہ سے ان کے دل میں اپنے سوتیلے والد کے لیے کوئی منفی جذبات پیدا نہیں ہوئے

اداکار نے کہا کہ اور کہا کہ 'خدا کا شکر ہے کہ میں نے بڑے ہوتے ہوئے پریوں کی کہانیاں نہیں پڑھیں، کیونکہ ان سے تعصبی رجحانات پروان چڑھتے ہیں جیسا کہ سوتیلے باپ، سوتیلی ماں ہمیشہ برے ہوتے ہیں'۔

اس کے بعد انہوں نے اپنی سوتیلی بیٹی سمیرا کا بھی ذکر کیا، ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ ایسا ہی رشتہ ان کا ان کی سوتیلی بیٹی کے ساتھ بھی ہے، جس نے انکا نمبر بہت دلچسپ انداز میں فون میں محفوظ کر رکھا ہے۔

ادکارہ نے بتایا کہ سمیرا نے ان کا نمبر 'دیا—ناٹ یٹ دی ایول اسٹیب مد' (دیا-سوتیلی ماں جو ابھی تک بری نہیں) کے نام سے محفوظ کر رکھنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 'پریوں کی کہانیاں یہ ذہن سازی کرتی ہیں، میں سوچتی ہوں شاید اس نے اب میرے نام کے نیچے ڈسکرپشن بدل دی ہو'۔

اداکارہ نے اپنے سوتیلے والد سے آخری ملاقات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ 'جب ابا نے ماں سے شادی کی تو میں نے انہیں ابا کہنا شروع کر دیا، ایک بچے کی حیثیت سے میرے دل اور چھوٹے دماغ نے آسانی سے قبول کرلیا تھا، وہ اپنے جذبات کا بہت زیادہ اظہار کرنے والے یا گلے لگانے والے شخص نہیں تھے لیکن ہم نے انہیں کافی حد تک بدل دیا تھا'۔

دیا نے بتایا کہ مجھے یاد ہے کہ میں بیرونِ ملک شوٹنگ کے لیے جانے سے پہلے ان سے آخری بار (2003) حیدرآباد میں ملی تھی اور پھر اسی دوران ان کا انتقال ہو گیا، میں وہ لمحات کبھی نہیں بھولوں گی جب انہوں نے مجھے نم آنکھوں سے گلے لگا کر رخصت کیا'۔

خیال رہے کہ دیا مرزا کی عمر ساڑھے چار سال تھی جب ان کی والدہ دیپا اور والد فرینک ہینڈرچ کی طلاق ہوگئی تھی۔ جب وہ چھ سال کی تھیں تو ان کی ماں نے احمد مرزا سے دوسری شادی کرلی تھی۔

سال 2014 میں دیا نے اپنے دیرینہ بزنس پارٹنر ساحل سنگھا سے شادی کی جو چل نہ سکی اور 5 سال بعد وہ 2019 میں الگ ہو گئے۔

بعدازاں فروری 2021 میں انہوں نے ویبھو سے دوسری شادی کی اور اسی سال مئی میں ان کے ہاں پہلے بیٹے اویان آزاد ریکھی کی قبل از وقت پیدائش ہوئی جو 2 ماہ انتہائی نگہداشت میں داخل رہا۔

دیا سے شادی سے قبل سمیرا ویبھو ریکھی کی پہلی شادی سے ان  کی ایک بیٹی سمیرا ہے۔

دیا مرزا کو آخری بار دی قندھار ہائی جیک آئی سی 814 میں دیکھا گیا تھا اور وہ جلد ہاؤس فل 5 میں نظر آئیں گی۔