علی ظفر بڑی عید پر بڑا ثقافتی دھماکا کرنے کو تیار
گلوکار نے اہم اعلان کردیا
_updates.jpg)
پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر نے بڑی عید پر اپنے فینز کی خوشیوں میں اضافہ کرنے کیلئے بڑے دھماکے کا اعلان کردیا۔
سپر ہٹ گانوں اور مسحور کن آواز سے کانوں میں رس گھولنے والے علی ظفر نے پاکستان میں اپنے نام کا سکہ منوانے کے بعد بالی وڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز 2010 میں فلم 'تیرے بن لادن' سے کیا۔
جس میں ان کی اداکاری اور منفرد مزاحیہ انداز کو خوب سراہا گیا، یہ فلم باکس آفس پر کامیاب رہی اور علی ظفر کو ایک باصلاحیت اداکار کے طور پر متعارف کرایا۔
اس کے بعد انہوں نے 'میرے برادر کی دلہن'، 'لندن، پیرس، نیو یارک'، 'چشم بدور' اور 'کل دل' جیسی فلموں میں کام کیا۔
ان فلموں میں علی نے نہ صرف اداکاری کے جوہر دکھائے بلکہ اپنی گلوکاری سے بھی ناظرین کو متاثر کیا، جس سے ان کی ہمہ جہت فنکارانہ صلاحیتیں سامنے آئیں،ان کی نرم مسکراہٹ، رومانوی انداز اور شائستہ شخصیت نے بھارتی ناظرین میں انہیں مقبول بنایا۔
اور اب بھی کوئی بھی اہم موقع ہو بالخصوص کرکٹ مقابلہ علی ظفر کی آواز میں گائے گئے اینتھم کےبغیر شروع نہیں ہوتا کیونکہ پی ایس ایل ترانوں کے ساتھ کئی سپر ہٹ گانے اپنی آواز میں پیش کرکے وہ میوزک انڈسٹری میں اپنا ایک مقام اور پہچان حاصل کرچکے ہیں۔
اور صرف یہی نہیں بلکہ ہر عید پر گلوکار نئے گانے کی صورت میں اپنے فینز کیلئے سرپرائز لے کر آتے ہیں،تو ہر بار کی طرح اس مرتبہ بھی گلوکار نے عید الاضحیٰ کی خوشیوں کو مزید چار چاند لگانے کیلئے اب سے کچھ دیر قبل اہم اعلان کردیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر علی ظفر نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بڑے اعلان کی نقاب کشائی کرتے ہوئے لکھا کہ،‘تیار ہو جائیں، اس عید پر آ رہا ہے اگلا ’ثقافتی دھماکا!’۔
بلوچی، سندھی، پشتو اور سرائیکی گانوں میں اپنی آواز کا جادو جگانے کے بعد اس بار علی ظفر شاید کچھ نیا لارہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ،‘بلوچی سے سندھی، پشتو سے سرائیکی تک، ہر گانا جو میں نے ہماری خوبصورت ثقافتی ورثے اور زبانوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے کیا، وہ ایک زبردست سفر اور پاکستان کی خوبصورتی کا جشن رہا ہے۔اب وقت ہے اگلے گانے کا۔’
انہوں نے فینز کو کشمکش میں مبتلا کرتے ہوئے سوال کیا کہ،‘ کیا کوئی اندازہ لگا سکتاہے کہ کون سی زبان؟ کون سا علاقہ؟ اور کون سا آرٹسٹ؟ اب دھوم مچائے گا؟؟’۔
ابھی یہ ادھورا اعلان سامنے آیا ہی تھا کہ مداحوں نے کمنٹ سیکشن میں اپنی ایکسائٹمنٹ کا کھل کر اظہار کردیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ،’ایک اور ماسٹر پیس اور ہٹ سانگ آنے والا ہے جسکا بے صبری سے انتظار ہے’۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال عید الفطر کے موقع پر علی ظفر نے سرائیکی زبان میں گانا ’بالو بتیاں’ پیش کیا تھا جسے میوزک کے متوالوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا۔جبکہ انکی قابل ذکر لسٹ میں سندھی ثقافت کو فروغ دیتا گانا ’Allay Munja Mar Wara’ اور پشتون زبان کا سپر ہٹ گانا ’Larsha Pekhawar’ بھی شامل ہے۔
-
انفوٹینمنٹ 14 منٹ پہلے
بیوی ہونے کے سوا عاطف کے معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں، نادیہ حسین
-
بالی ووڈ 30 منٹ پہلے
عامر نے مہابھارت کے بعد ریٹائرمنٹ کی خبروں پر وضاحت دیدی
-
انفوٹینمنٹ 44 منٹ پہلے
عاصم اور میرب کے ایک ساتھ آخری لمحات توجہ کا مرکز
-
انفوٹینمنٹ 47 منٹ پہلے
فلم ماں؛ کاجول اجے دیوگن کی تخلیقی صلاحیتوں پر فریفتہ