انفوٹینمنٹ

'لنچ بکس' سے پہلے کھانے کے لالے پڑے ہوئے تھے، نمرت کور

ادکارہ نے اپنی مالی جدوجہد کا قصہ سنادیا۔

Web Desk

'لنچ بکس' سے پہلے کھانے کے لالے پڑے ہوئے تھے، نمرت کور

ادکارہ نے اپنی مالی جدوجہد کا قصہ سنادیا۔

اداکارہ کو فلم دی لنچ باکس سے پہچان ملی تھی۔
اداکارہ کو فلم دی لنچ باکس سے پہچان ملی تھی۔

اداکارہ نمرت کور بھلے ہی اب گھر میں پہچانا جانے والا نام ہو لیکن ایک وقت تھا جب وہ تھیٹر میں کام کرتی تھیں اور اشتہارات میں اداکاری کے ساتھ ساتھ بالی وڈ میں بریک حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کررہی تھیں۔

انڈین ایکسپریس کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ فلم لنچ باکس سے پہلے وہ کس قسم کی مالی مشکلات کا شکار تھیں اور پریشان ہوتی تھیں کہ ان کے پاس پیسے کہاں سے آئیں گے۔

نمرت نے یاد کیا کہ ممبئی آنے اور بہت سی اشتہاری فلموں میں اداکاری کے بعد 2-3 ماہ تک میوزک ویڈیوز میں کام کرتی تھیں، جس کے بعد انہوں نے 4 سے 5 سال تھیٹر بھی کیا۔

نمرت کا کہنا تھا کہ 'میں کبھی کبھی پریشان ہو جاتی تھی کہ میری اگلی تنخواہ کا چیک کہاں سے آئے گا؟ کیا میں اتنی اچھی ہوں کہ کام مل جائے گا؟ کیا مجھے واپس جانا چاہیے؟ کیا میں جو کام کرتی ہوں اس میں لوگ مجھے دیکھنا پسند کرتے ہیں؟

اداکارہ کا کہنا تھا کہ لنچ باکس سے پہلے، ایک ایسا مقام تھا جہاں میں نہیں جانتی تھی کہ میں آگے کیا کروں گی'۔

انہوں نے یہ بھی یاد کیا جب ان کا بینک بیلنس اتنا کم تھا کہ وہ اس فکر میں پڑ گئیں کہ کیا وہ ممبئی جیسے شہر میں رہ پائیں گی۔

نمرت نے کہا کہ 'تھیٹر کرتے ہوئے، ایک وقت تھا جب میرا بینک بیلنس بہت کم ہو گیا تھا اور یہ سمجھنا بہت مشکل تھا کہ پیسہ کہاں سے آئے گا'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'اس وقت بہت خوف تھا اور ایسی حالت میں گھر لوٹنا ایک الگ قسم کی تذلیل محسوس ہوتا، ایسے دن تھے جب میں بہت اداس تھی، چیزیں بہت مشکل، چیلنجنگ تھیں، میں روتی، تنہائی محسوس کرتی لیکن میرے اندر ایک آواز تھی جو کہتی تھی، ہمت نہ ہارنا'۔

نمرت نے انگریزی فلم ون نائٹ ود دی کنگ میں کام کیا اور 'یہاں' اور 'لو شو تے چکن کھرانہ' میں کیمیوز کردار نبھائے تھے'۔

اس کے بعد 2013 میں انہوں نے 'دی لنچ باکس' کے ساتھ مرکزی کردار کے طور پر ڈیبیو کیا جس میں عرفان خان اور نوازالدین صدیقی بھی تھے۔

رتیش بترا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کے پروڈیوسرز گنیت مونگا، اروچنگاری اور راچنگاری تھے، اس فلم نے کانز فلم فیسٹیول میں گرینڈ ریل ڈی آر ایوارڈ جیتا۔

اس کے بعد نمرت نے ہوم لینڈ، ویوارڈ پائنز اور فاؤنڈیشن جیسے امریکن شوز کے علاوہ فلموں 'ایئر لفٹ' اور 'دسوی' جیسی فلموں میں کام کیا۔

وہ حال ہی میں 'کل: دی لیگیسی آف دی رائزنگ' اور اسکائی فورس میں نظر آئی تھیں، اب وہ جلد ہی سیکشن 84 میں کام کریں گی۔