ترپتی دمری کے آنے والے 5 تھرلنگ پروجیکٹ کونسے؟
ادکارہ ناظرین بلکہ فلم سازوں کی بھی پہلی پسند بن چکی ہیں۔
تریپتی دمری کا شمار آج کل بالی وڈ کی سب سے زیادہ مطلوب اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن کے پاس آفرز کی لائن لگی ہوئی ہے۔
فلم "اینمل" میں مختصر مگر یادگار کردار نبھانے کے بعد وہ بھارت کی نئی نیشنل کرش کے علاوہ ناظرین بلکہ فلم سازوں کی بھی پہلی پسند بن چکی ہیں۔
ترپتی دِمری نے اپنے فلمی سفر کا آغاز 2017 میں تھرلر فلم 'مام' میں معاون کردار سے کیا، جبکہ پہلا مرکزی کردار انہیں 'لیلا مجنوں' میں ملا اور وہی ان کی پہچان بنا۔
اس کے بعد فلم بلبل اور نیٹ فلکس پروجیکٹ 'کلا' میں ان کی اداکاری کو شائقین اور ناقدین دونوں کی جانب سے خاصی پذیرائی ملی اور انہیں فلم فیئر اوٹی ٹی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
سبب سے زیادہ فین فالوونگ انہیں 2023 کی فلم 'اینمل' سے حاصل ہوئی جس میں بہترین معاون کردار کے لیے انہیں فلم فیئر ایوارڈ ملا، اس کے علاوہ وہ فلم 'بیڈ نیوز'، اور 'بھول بھلیا' میں بھی اپنی اداکاری کے جلوے دکھا چکی ہیں۔
حال ہی میں ترپتی نے اپنے دو میگا پروجیکٹس کا اعلان کر کے سب کو حیرت میں ڈال دیا تھا۔
اب مداح ترپتی کو اسکرین پر کب اور کس فلم میں دیکھ سکیں گے، اداکارہ کے آنے والی 5 فلموں کا ذکر درج ذیل ہے۔
1۔ دھڑک 2
مشہور رومانوی فلم "دھڑک" کے سیکوئل میں ترپتی مرکزی کردار میں نظر آئیں گی جبکہ ان کے مدِ مقابل کردار اداکار سدھانت چترویدی ادا کریں گے۔
اس فلم کی کہانی دو مختلف ذاتوں سے تعلق رکھنے والے دو افراد کی محبت کی کہانی پیش کرتی ہے جو اپنے رشتے میں معاشرتی رکاوٹوں، سماجی دباؤ اور ذات پات کی مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔
جذبات سے بھرپور اس فلم کی ہدایت کاری شازیہ اقبال کر رہی ہیں، جس کی ریلیز رواں برس یکم اگست کو متوقع ہے۔
2۔ اسپِرٹ
حال ہی میں سامنے آنے والے اعلان کے مطابق ترپتی اسپرٹ میں پربھاس کے ساتھ مرکزی اداکارہ کے طور پر نظر آئیں گی۔
اینمل کے ہدایت کار سندیپ ریڈی وانگا کی اس آنے والی فلم کو ترپتی کے کریئر کا سب سے اہم پروجیکٹ سمجھا جا رہا ہے۔
اب تک سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق ترپتی اس فلم میں ایک 'ہاٹ ڈاکٹر' کے کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔
جو پربھاس کے کردار سے محبت کرتی ہے اور ان کے درمیان قربتوں کے کچھ مناظر بھی ہوں گے، فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان ابھی باقی ہے۔
3۔ اینمل پارک
فلم "اینمل" کی زبردست کامیابی کے بعد اس کے سیکوئل "اینمل پارک" میں بھی ترپتی کا اہم کردار ہوگا۔
سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم سے بھی شائقین کو بڑی امیدیں وابستہ ہیں اور وہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ ترپتی کا کردار اس بار کس شدت اور گہرائی کے ساتھ اسکرین پر اپنا جلوہ دکھاتا نظر آئے گا۔
4۔ ارجن استرا
اس کے ساتھ ساتھ اداکارہ اب شاہد کپور کے ساتھ وشال بھردواج کی فلم "ارجن اُسترا" میں نظر آئیں گی۔
یہ فلم پروڈکشن ہاؤس ناڈیاڈوالا گرینڈ سنز کے بینر تلے تیار کی جارہی ہے۔
اگرچہ اس فلم میں ترپتی کے کردار کے بارے میں زیادہ تفصیلات منظرِ عام پر نہیں آئیں، لیکن فلمی حلقوں میں اس پروجیکٹ کے حوالے سے خاصی دلچسپی پائی جارہی ہے۔
5۔ بلاعنوان فلم – امتیاز علی کے ساتھ
معروف ہدایت کار امتیاز علی کی ڈائریکشن میں بننے والی ایک نئی فلم میں ترپتی پہلی بار فہد فاضل کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گی۔
فلم کا ٹائٹل ابھی تک سامنے نہیں آیا، لیکن بتایا جا رہا ہے کہ یہ فلم بہت بڑے سیٹ پر فلمائی جائے گی اس کے ساتھ قدرتی مناظر سے بھرپور مقامات پر بھی شوٹ کی جائے گی۔
خیال ہے کہ فلم کے مرکزی کرداروں کو 'پہلے کبھی نہ دیکھے گئے روپ' میں پیش کیا جائے گا جو ناظرین کو چونکا کر رکھ دے گا۔








