انفوٹینمنٹ
حرا احمد کی اچانک منگنی، سرپرائز کیسے ملا؟
انہوں نے کئی کمرشلز اور ڈراموں میں کام کیا ہے
حرا احمد کی اچانک منگنی، سرپرائز کیسے ملا؟
انہوں نے کئی کمرشلز اور ڈراموں میں کام کیا ہے
پاکستانی اداکارہ و ماڈل حرا احمد کو ایک فوٹو شوٹ کے دوران اچانک منگنی کا سرپرائز مل گیا۔
کراچی سے تعلق رکھنے والی حرا احمد نے 2010 میں اداکاری کا آغاز کیا۔ اداکاری ان کا پہلا کریئر انتخاب نہیں تھا، لیکن اسکول کے دوران ایک کمرشل کے آڈیشن کا موقع ملا، اور اسی دن انہوں نے اپنے اندر چھپی ہوئی اصل اداکارہ کو دریافت کیا۔
انہوں نے کئی کمرشلز اور ڈراموں میں کام کیا ہے، جن میں سپر ہٹ سیریلز 'سمی' اور 'منافق' شامل ہیں۔
حرا احمد کے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ دیکھی جاسکتی جس میں ان کو ملنے والے ایک بڑے سرپرائز کی جھلکیاں ہیں۔
ویڈیو میں حرا احمد کسی برائیڈل فوٹو شوٹ کے لیے دلہن کے لباس میں ملبوس آؤٹ ڈور شوٹ کروانے پہنچی ہوئی ہیں اتنے میں ان کے موجودہ منگیتر ان کے پیچھے آکے کھڑے ہو جاتے ہیں اور ان کو آواز دے کر اپنے گھٹنوں پر بیٹھ گئے اور ان کو شادی کی پیشکش کرتے ہوئے انگوٹھی آگے بڑھا دی۔
حرا احمد جو ان سب سے انجان تھی یہ دیکھ کر ششدر رہ گئی اور فوراً جواب میں کہا قبول ہے جس کے بعد ان کے منگیتر نے انہیں انگوٹھی پہنا دی۔
پوسٹ کے کیپشن میں حرا احمد نے لکھا کہ 'صبح اٹھی اور اپنا سر نیم تبدیل کرنے کا موقع مل گیا۔'
فینز کی جانب سے حرا احمد کو ملنے والا یہ سرپرائز بے انتہا پسند کیا جا رہا ہے اور انہیں اس بڑی خوشخبری پر مبارک باد بھی دی جا رہی ہے۔
اداکارہ کی دلکش تصاویر یہاں دیکھیں:
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
'Invisible' Reddit outage leaves users confused
Priyanka Chopra cheers Janhvi Kapoor’s call for women’s empowerment
Aishwarya Rai stuns fans with jaw dropping new snapshots
Deepika Padukone’s flirty comment on Ranveer Singh’s post goes viral
Sidharth Malhotra hails Kiara Advani’s superhero strength in pregnancy
Siddhanth Chaturvedi reveals hilarious fan mix up with Samay Raina
Ethiopian volcano eruption disrupts India’s flight operations
‘Bigg Boss 19’ drama: Malti Chahar slaps tanya, Amaal Mallik reacts
