انفوٹینمنٹ
رینا دتہ سے شادی جلد بازی میں کی، عامر خان
فیصلے پرپچھتاوا ہے، اب ایسی غلطی نہیں کروں گا، عامر خان
رینا دتہ سے شادی جلد بازی میں کی، عامر خان
فیصلے پرپچھتاوا ہے، اب ایسی غلطی نہیں کروں گا، عامر خان
اداکار عامر خان کا ماننا ہے کہ انہوں نے رینا دتہ سے شادی میں جلد بازی کی تھی۔
مسٹر پرفیکشنسٹ کا کہنا تھا کہ وہ رینادتہ سے صرف 4 مہینے ریلیشن شپ میں رہے اور پھر ان سے شادی کا فیصلہ کرلیا ، جس پر انہیں بہت پچھتاوا ہے اور وہ ایسی غلطی دوبارہ نہیں کریں گے۔
مشہور انٹرپرینیور راج شمی کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئےعامر خان نے پھر اپنی بات کو دہرایا کہ اگر آج اُنہیں کسی سے محبت ہو جائے تو وہ صرف چند مہینوں میں شادی کا فیصلہ نہیں کریں گے۔
عامر خان نے مزید کہا کہ اگر آج میں کسی سے ملوں تو ہر گز صرف چار مہینوں میں اس سے شادی کا فیصلہ نہیں کروں گا کیونکہ پوری زندگی اس کے ساتھ گزارنی ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وقت کے ساتھ ان کی سوچ میں پختگی آئی ہے، خاص طور پر ذہنی صحت سے متعلق تھراپی لینے کے بعد وہ خود میں واضح تبدیلی محسوس کرتے ہیں۔
اداکار نے بتایا کہ جب انہوں نے رینہ دتہ سے شادی کی تو وہ ایسی تھراپیز لینے کے قائل نہیں تھے، آج میں تھراپی کے ذریعے اپنی شخصیت کا احتساب خود کرلیتا ہوں، اب مجھے جلد ہی ریڈ فلیگز نظر آجاتے ہیں۔
رواں سال مارچ میں اپنی 60ویں سالگرہ کے موقع پر عامر خان نے میڈیا کو اپنی موجودہ ساتھی گوری سپراٹ سے متعارف کروایا تھا، اس کے بعد سے دونوں کو مختلف تقریبات میں اکٹھے دیکھا گیا ہے۔
خیال رہے کہ عامر خان نے 1986 میں رینا دتہ اس وقت شادی کی، جب وہ فلمی دنیا میں قدم رکھ رہے تھے اور رینا ایک سادہ مزاج غیر فلمی خاتون تھیں۔
یہ شادی عامر کے فلمی کیریئر کے آغاز میں ہوئی، رینا فلمی دنیا سے دور رہیں اور ہمیشہ ذاتی زندگی کو ترجیح دی۔
عامر خان نے فلم’ قیامت سے قیامت تک‘ کے دوران اپنی شادی کو خفیہ رکھا تاکہ ان کی رومانوی ہیرو کی شبیہ متاثر نہ ہو، رینا دتہ سے ان کے دو بچے جنید اور ایرا خان ہیں ۔
عامر اور رینا کی شادی 16 سال قائم رہی لیکن 2002 میں دونوں نے باہمی رضامندی سے طلاق لے لی۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Chris Brown, Usher set ‘Raymond & Brown’ tour dates
'Dhurandhar' lands in court over old song dispute
Meryl Streep criticizes First Lady, Melania Trump, for her fashion
Karan Johar meets Meryl Streep and almost loses his calm
Mark Consuelos grieves death of his ‘brilliant’ dad, Saul Consuelos
Tollywood announces strike after Rahul Banerjee’s sudden death
Fans compare Dakota Johnson’s romances after Role Model PDA moment
Khloé Kardashian shares honest take on body transformation: ‘No magic’



