انفوٹینمنٹ
جیکی چن کے والد نے کونسا راز 40 برس تک چُھپائے رکھا؟
ایک دن میں گاڑی چلا رہا تھا تو والد نے راستے میں یہ انکشاف کیا، جیکی چن
جیکی چن کے والد نے کونسا راز 40 برس تک چُھپائے رکھا؟
ایک دن میں گاڑی چلا رہا تھا تو والد نے راستے میں یہ انکشاف کیا، جیکی چن
عالمی شہرت یافتہ اداکار اور مارشل آرٹس کے ماہر جیکی چن نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق ایک حیران کن انکشاف کیا ہے۔
71 سالہ اداکار نے حال ہی میں میں 'پیپل میگزین' کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اپنی زندگی کے اس پوشیدہ پہلو سے پردہ اٹھایا۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے والد، چارلس، نے طویل عرصے تک یہ راز اُن سے چھپائے رکھا کہ وہ دراصل ایک جاسوس تھے اور یہ حقیقت انہیں اس وقت معلوم ہوئی جب وہ 40 سال کی عمر کو پہنچ چکے تھے۔
جیکی چن نے بتایا کہ 'ایک دن میں گاڑی چلا رہا تھا، میرے والد میرے ساتھ بیٹھے تھے، اچانک انہوں نے کہا کہ 'بیٹا، میں بوڑھا ہو چکا ہوں، ہو سکتا ہے کہ ایک دن ایسی نیند آئے کہ دوبارہ کبھی نہ جاگوں، میرا ایک راز ہے جو تمہیں بتانا چاہتا ہوں، تمہارا اصل نام جیکی چن نہیں، بلکہ جیکی فینگ ہے'۔
اداکار نے اعتراف کیا کہ یہ انکشاف ان کے لیے شدید حیرت کا باعث بنا اور وہ ابتدا میں اپنے والد کی وضاحت بھی سمجھ نہ سکے۔
یاد رہے کہ 2003 میں جیکی چن نے ایک دستاویزی فلم Traces of the Dragon: Jackie Chan and His Lost Family بنوائی، جس میں ان کے والد کی زندگی کے اس خفیہ باب کو تفصیل سے دکھایا گیا۔
فلم میں بتایا گیا کہ جیکی چن کے والد 'چارلس' 1940 کی دہائی میں چینی خانہ جنگی کے دوران حکومت کے لیے جاسوسی کرتے رہے۔
اسی فلم میں یہ انکشاف بھی کیا گیا کہ جیکی چن کی والدہ لی-لی افیون اسمگلنگ اور جوئے کے دھندوں میں ملوث رہ چکی تھیں۔
ہالی ووڈ میں جیکی چن کا سفر
جیکی چن کو 1995 میں فلم Rumble in the Bronx کے ذریعے ہالی وڈ میں قدم رکھنے کا موقع ملا، تاہم 1998 کی فلمRush Hour نے ان کی عالمی شہرت کو پر لگا دیے، جس میں ان کے ساتھ اداکار کرس ٹَکَر نے مرکزی کردار نبھایا۔
حال ہی میں جیکی چن نے مشہور فلم سیریز Karate Kid کی نئی فلم Karate Kid: Legends میں واپسی کی ہے، جس میں وہ ایک بار پھر 'مسٹر ہان' کے کردار میں جلوہ گر ہوئے ہیں، جبکہ رالف میکیو نے 'ڈینیئل لاروسو' کا کردار دوبارہ نبھایا ہے۔
فلم میں ایک نئے نوجوان مارشل آرٹس کے طالب علم کی کہانی کو دکھایا گیا ہے، جسے جیکی چن اور رالف میکیو تربیت دیتے ہیں۔
حال ہی میں ریلزی ہونے والی اس فلم کو فلمی شائقین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Zendaya, Tom Holland's Spider-Man costar heats marriage rumours
SZA opens up about her conflicted feelings on motherhood: ‘Spooky’
Badshah’s ‘Tateeree’ lands in legal trouble after obscenity complaints
Lily Collins shares emotional update after long-lost item returns
MGK clears up awkward Megan Fox mix-up with daughter Casie
‘Pulp Fiction’ star Stephen Hibbert breathes his last at 68 in Denver
Jamie Lee Curtis shares powerful life lesson after turning 60
Britney Spears’ ex reacts to her DUI arrest with surprising message




