جنت مرزا بھی فیملی کیساتھ حج کرنے پہنچ گئیں
جنت مرزا کے ہمراہ والدین اور بہن بھی حج کیلئے روانہ

پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار و اداکارہ جنّت مرزا نے حج پر روانگی سے قبل پھولوں کے ہار گلے میں ڈالے ہوئے تصاویر فینز کے ساتھ شیئر کردیں۔
جنت مرزا کا نام ان ٹک ٹاکرز میں شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے پاکستان میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانی شروع کیں اور شہرت حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔
انہوں نے ٹک ٹاک سے شہرت حاصل کرنے کے بعد پنجابی فلم ’تیرے باجرے دی راکھی‘ میں بھی کام کیا۔
جنت مرزا اپنی بہترین لپ سنک اور فیشن سینس کے سبب پہچانی جاتی ہیں اور ان کی فین فالوئنگ نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی ہے۔
جنت مرزا ان دنوں ادائیگی حج کیلئے سعودی عرب روانہ ہو چکی ہیں جسکی تصاویر انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیں۔
جنت مرزا اپنے والدین اور بہن علشبہ انجم کے ہمراہ حج کے روحانی سفر پر روانہ ہوئی ہیں۔
حج روانگی سے قبل جنت مرزا نے مداحوں کے ساتھ سادگی سے بھرپور خوبصورت تصاویر شیئر کیں جن میں وہ ہلکے نیلے رنگ کے عبایا میں ملبوس نظر آئیں جبکہ علشبہ انجم نے گہرے نیلے عبایا کا انتخاب کیا۔
جنت مرزا کو ان کے فینز کی جانب سے مبارکباد ملنے کا سلسلہ جاری ہے لیکن متعدد سوشل میڈیا صارفین ایسے بھی ہیں جنہوں نے منفی تبصرے بھی کیے۔
ایک صارف نے لکھا کہ 'حج پر جا رہی ہیں لیکن میک اپ پورا بھر کر کیا ہوا ہے ذرا سادگی ہی اپنا لیتیں' جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ 'اب حج کرنے جا رہی ہیں تو واپس آکر اس خراب ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا کی دنیا سے دور رہیے گا'۔
تصاویر یہاں دیکھیں:




-
فلم / ٹی وی 22 منٹ پہلے
کاجول 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' کے سیکوئل پر بول پڑیں
-
وائرل اسٹوریز 44 منٹ پہلے
بیوی ہونے کے سوا عاطف کے معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں، نادیہ حسین
-
بالی ووڈ 60 منٹ پہلے
عامر نے مہابھارت کے بعد ریٹائرمنٹ کی خبروں پر وضاحت دیدی
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
عاصم اور میرب کے ایک ساتھ آخری لمحات توجہ کا مرکز