انفوٹینمنٹ
رادھیکا آپٹے نے فلم انڈسٹری کو غیرموزوں کیوں قرار دیا؟
رادھیکا آپٹے نے دیپیکا پڈوکون کے مؤقف کی حمایت بھی کی۔
رادھیکا آپٹے نے فلم انڈسٹری کو غیرموزوں کیوں قرار دیا؟
رادھیکا آپٹے نے دیپیکا پڈوکون کے مؤقف کی حمایت بھی کی۔
اداکارہ رادھیکا آپٹے نے اعتراف کیا ہے کہ اب فلم انڈسٹری نئی ماں بننے والی اداکاراؤں کے لیے موزوں نہیں رہی ہے۔
حال ہی میں دیپیکا پڈوکون کے حوالے سے ایک تنازع سامنے آیا تھا جب سندیپ ریڈی وانگا کی فلم ’اسپرٹ ‘ سے انہیں الگ کردیا گیا تھا کیونکہ دیپیکا اپنی شرائط پر کام کرنا چاہتی تھیں اور زیادہ وقت اپنی اولاد کو دینا چاہتی تھیں۔
اجے دیوگن، کاجول اور سیف علی خان نے دیپیکا کے اس فیصلے کی کھلے عام حمایت کی اور خاندانی وقت کو ترجیح دینے کی وکالت کی۔
اس حوالے سے اداکارہ رادھیکا آپٹے نے بھی دیپیکا کی ہاں میں ہاں ملائی ہے اور ایک انٹرویو میں انہوں نے اعتراف کیا کہ فلم انڈسٹری نئی ماؤں کے لیے زیادہ موزوں نہیں ہے اور اب وہ نہیں جانتیں کہ کام کے ساتھ نئے حالات کو کیسے متوازن کریں۔
انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا فلم انڈسٹری نئی ماؤں کے لیے سازگار ہے تو رادھیکا نے صاف الفاظ میں کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ایسا ہے اور مجھے نہیں معلوم کہ آگے چل کر میں اس کو کیسے سنبھالوں گی۔
رادھیکا نے مزید کہا کہ ہماری فلم انڈسٹری میں کام کرنا واقعی مشکل ہے، خاص طور پر شوٹنگ کے اوقات کار بہت مشکل ہیں، اس کے ساتھ ساتھ بچے کو دیکھ نہ پانےکا وقت بھی بہت ہوتا ہے تو اب مجھے خود ہی یہ سمجھنا پڑے گا کہ یہ سب کس طرح منیج کروں۔
دسمبر 2024 میں ایک بیٹی کی پیدائش کے بعد رادھیکا نے حالیہ دنوں میں ایک انٹرویو میں ماں بننے کے بعد کے جذباتی اتار چڑھاؤ پر بات کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ’میں پوسٹ پارٹم (زچگی کے بعد کا ڈپریشن ) کے لیے پوری طرح تیار تھی، میں نے اپنے دوستوں اور خاندان والوں کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ اگر مجھے ڈپریشن ہو جائے تو وہ میرا ساتھ دیں لیکن میری حیرت کی بات یہ تھی کہ جب میری بیٹی ہوئی تو میں مکمل طور پر خوشی سے سرشار تھی، خوش قسمتی سے مجھے کبھی شدید ڈپریشن کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
رادھیکا آپٹے نے 2012 میں برطانوی موسیقار اور وائلن نواز بینیڈکٹ ٹیلر سے شادی کی، ان کی ملاقات 2011 میں لندن میں ہوئی جب رادھیکا وہاں رقص کی تعلیم حاصل کرنے گئی تھیں۔
دونوں کے درمیان جلد ہی محبت پروان چڑھی اور ایک سال بعد انہوں نے ایک نجی تقریب میں شادی کر لی۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
New OTT releases this weekend (from June 12 to June 14)
New South Indian OTT releases this week: ‘Dridam’, ‘Raakha’, ‘Karuppa’ and more
Emraan Hashmi film shoot faces protest in Haridwar over ‘Cafe & Bar’ signboard
Inside Sonam Kapoor’s birthday celebration with family
Shilpa Shinde shares cryptic post after AICWA's demand
Varun Dhawan’s 'Hai Jawani Toh Ishq Hona Hai' starts strong at box office
Top OTT releases to stream this weekend: ‘Dhurandhar 2’, ‘Gullak 5’, ‘Brown’ and more
Shilpa Shinde responds after Hina Khan's strong reaction



