انفوٹینمنٹ

سلمان خان کا چوتھا بھائی کون؟

سلمان خان نے اپنے چوتھے بھائی سے متعلق اہم انکشاف کردیا

Web Desk

سلمان خان کا چوتھا بھائی کون؟

سلمان خان نے اپنے چوتھے بھائی سے متعلق اہم انکشاف کردیا

سلمان خان کا چوتھا بھائی کون؟

اداکار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا ایک چوتھا بھائی بھی ہے۔

اگرچہ زیادہ تر لوگ سلمان خان کی منہ بولی بہن ارپتا خان کے بارے میں جانتے ہیں لیکن بہت کم لوگ یہ حقیقت جانتے ہیں کہ سلمان خان کا ایک نیپالی بھائی بھی ہے۔

بگ باس سیزن 11 کی لانچنگ کے موقع پر سلمان خان نے اپنے خاندان کے ایک چھپے ہوئے باب سے پردہ اٹھایا۔

جب مشہور کامیڈین جانی لیور کی بیٹی جیمی لیور نے ایک مزاحیہ صورتحال بیان کی کہ جب گھریلو ملازم چلا جائے تو گھر کی حالت کیا ہو جاتی ہے تو سلمان خان کو بھی اپنے بچپن کا ایک واقعہ یاد آگیا۔

انہوں نے بتایا کہ ہم بہت چھوٹے تھے، تب کی بات ہے، ہماری عمارت کی چوتھی منزل پر ایک نیپالی لڑکا ٹیسو کام کرتا تھا۔

ایک دن اس کی اس فلیٹ کے بچے سے لڑائی ہو گئی جہاں وہ کام کرتا تھا اور اسے نوکری سے نکال دیا گیا۔

سلمان نے بتایا کہ بیچارہ ٹیسو بہت پریشان تھا کیونکہ وہ نیپال سے آیا تھا اور اسے کہیں ٹھکانہ نہیں مل رہا تھا تو ہم نے اسے اپنے گھر میں پناہ دی مگر بلڈنگ کے لوگوں نے اس پر اعتراض کیا۔

سلمان نے مزید کہا کہ تب میرے چچا اندور سے ممبئی آئے ہوئے تھے، انہوں نے کہا کہ اس بچے کا کیا کرو گے؟ اسے تو اپنے گھر کا بھی پتہ نہیں۔

پھر انہوں نے کہا کہ میں اسے اندور لے جاتا ہوں اور وہ ٹیسو کو لے گئے، آج وہ اندور میں جائیداد کا مالک ہے، میرے چچا نے اسے گود لے لیا تھا، اس کی شادی ہو چکی ہے، اس کے تین بچے ہیں اور وہ ہمارا بھائی ہے، اس کی زندگی مکمل طور پر بدل گئی۔

سلمان خان کو حال ہی میں فلم ’سکندر‘ میں دیکھا گیا جس کی ہدایتکاری اے آر مرگداس نے کی تھی۔

فلم میں سلمان کے ساتھ رشمیکا مندانا، ستیہ راج، کاجل اگروال اور شرمن جوشی بھی اہم کرداروں میں نظر آئے۔

یہ فلم کہانی کی کمزوری اور اسکرپٹ کی وجہ سے تنقید کا شکار ہوئی اور باکس آفس پر ناکام رہی۔

اب سلمان خان کی اگلی فلم ایک اور ایکشن تھرلر ہے، جس میں ان کے ساتھ سنجے دت بھی جلوہ گر ہوں گے،یہ فلم انہوں نے سکندر کی پروموشن کے دوران خود اعلان کی۔

اس کے علاوہ وہ ساجد ناڈیاڈوالا کی فلم ’کِک 2 ‘میں بھی نظر آئیں گے، جس کا ان کے مداحوں کو شدت سے انتظار ہے۔