انفوٹینمنٹ
ہمایوں سعید نے پشتون ثقافت کو فلم کا حصہ کیوں بنایا؟
پاکستانی سنیما کے ریوائو میں ہمایوں سعید نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
ہمایوں سعید نے پشتون ثقافت کو فلم کا حصہ کیوں بنایا؟
پاکستانی سنیما کے ریوائو میں ہمایوں سعید نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
پاکستانی سپر اسٹار ہمایوں سعید نے اپنی فلم 'لَو گرو' میں پشتون ثقافت کو شامل کرنے کی وجہ فینز کے ساتھ شیئر کردی۔
پاکستانی سنیما کے ریوائو میں ہمایوں سعید نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے نہ صرف فلمیں پروڈیوس کیں بلکہ اپنی شاندار پرفارمنس سے بھی فینز کو سنیما آنے پر مجبور کردیا۔۔
ہمایوں سعید کی کامیاب فلموں میں 'بن روئے' ، 'میں پنجاب نہیں جاؤنگی' ، لندن نہیں جاؤنگا' ، 'جوانی پھر نہیں آنی' شامل ہیں۔
اب ہمایوں نئی فلم 'لَو گرو' کے ساتھ فلمی دنیا میں لوٹے ہیں اور اس فلم کی کامیابی پر انہیں مکمل اعتماد ہے۔
اس فلم میں انکے ساتھ 'بن روئے' میں شاندار کیمسٹری پیش کرنے والی ماہرہ خان کو کاسٹ کیا گیا ہے جنکو 11 سال بعد ایک ساتھ دیکھنے کیلئے مداح پُرجوش ہیں۔
ہمایوں سعید نے 'لو گرو کے حوالے سے پشاور کا خصوصی دورہ کیا جہاں انہوں نے فلم کے پشتو گانے 'صدا آشنا' کی لانچنگ تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر انہوں نے پشتو پریس سے ملاقات کی اور فلم کی کہانی، کرداروں اور پشتون ثقافت کی شمولیت پر تفصیل سے گفتگو کی۔
ہمایوں سعید نے کہا کہ 'لوو گرو' ایک منفرد رومانوی کہانی ہے جس میں کئی محبتیں دکھائی گئی ہیں لیکن اس کہانی کا اختتام کیسے ہوتا ہے یہ دیکھنے کیلئے فینز کو فلم دیکھنی پڑے گی۔
فلم میں پشتون ثقافت کو شامل کرنے کے حوالے سے ہمایوں سعید نے کہا کہ 'میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ اپنی فلموں میں پاکستانی کی مختلف ثقافتوں کو اجاگر کروں، میں اپنی پچھلی فلموں میں پنجابی، پشتون اور سندھی ثقافت کو دکھا چکا ہوں۔'
انہوں نے کہا کہ 'ثروت گیلانی نے زبردست انداز میں پشتون کردار ادا کیا تھا۔ اب ہماری فلم میں ماہرہ خان خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ ان کا کردار پشتون ہے، کیونکہ ہمارے دنیا بھر میں موجود پشتون ناظرین کے لیے یہ نمائندگی بہت اہم ہے۔'
انہوں نے مزید کہا کہ فلم میں شامل پشتو گیت 'صدا آشنا' پوری ٹیم کی محنت اور کاوش کا نتیجہ ہے۔'
یاد رہے کہ فلم عید الاضحیٰ کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی جسکو دیکھنے کیلئے فینز نے ٹکٹ بکنگ کروانی شروع کردی ہے۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Lucy Liu shares lesson learned after shocking health scare: ‘It was scary’
Chitrangda Singh warns fans after X account hack
Chris Brown, Usher set ‘Raymond & Brown’ tour dates
'Dhurandhar' lands in court over old song dispute
Meryl Streep criticizes First Lady, Melania Trump, for her fashion
Karan Johar meets Meryl Streep and almost loses his calm
Mark Consuelos grieves death of his ‘brilliant’ dad, Saul Consuelos
Tollywood announces strike after Rahul Banerjee’s sudden death



