انفوٹینمنٹ
کرن اشفاق نے 15 کلو وزن کیسے کم کیا؟
کرن اشفاق نے 2018 میں اداکار عمران اشرف سے شادی کی تھی
کرن اشفاق نے 15 کلو وزن کیسے کم کیا؟
کرن اشفاق نے 2018 میں اداکار عمران اشرف سے شادی کی تھی
اداکارہ اور ماڈل کرن اشفاق نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بیٹی کی پیدائش کے بعد 15 کلوگرام وزن کم کیا ، اور یہ سفر صرف ظاہری تبدیلی کے لیے نہیں بلکہ زندگی کو بھرپور اور متحرک انداز میں جینے کے لیے اختیار کیا گیا۔
کرن اشفاق نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جم میں ورزش کرتے ہوئے ایک ویڈیو پوسٹ کی۔
ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میں نے یہ وزن اس لیے کم نہیں کیا کہ میں ویسی ہی نظر آؤں جیسی پہلے تھی، بلکہ اس لیے تاکہ میں جسمانی طور پر مضبوط بن سکوں، اپنی روزمرہ زندگی بہتر انداز میں گزار سکوں اور اپنے بچوں کے ساتھ بھرپور وقت گزار سکوں۔
اداکارہ نے ساتھ ہی اپنے فٹنس کوچ کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی نے اس سفر کو ممکن بنایا۔
یاد رہے کہ کرن اشفاق نے 2018 میں اداکار عمران اشرف سے شادی کی تھی، جن سے ان کا ایک بیٹا روحان ہے۔ 2022 میں دونوں نے علیحدگی اختیار کی۔ بعد ازاں 2023 میں کرن نے سیاستدان حمزہ علی چوہدری سے دوسری شادی کی، اور اکتوبر 2023 میں ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔
کرن اشفاق کی فٹنس جرنی ان تمام خواتین کے لیے ایک مثبت پیغام ہے جو زچگی کے بعد جسمانی اور ذہنی تبدیلیوں سے گزرتی ہیں یہ سفر صرف وزن کم کرنے کا نہیں، بلکہ خود کو دوبارہ دریافت کرنے کا ہوتا ہے۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
New OTT releases this week (May 13-19): Dhurandhar 2, Berlin Season 2, Kartavya and more
Dennis Locorriere, Dr. Hook frontman, dies at 76
Clarence Carter, ‘Patches’ hitmaker, dies at 90
Jason Biggs ends 18 years of marriage with Jenny Mollen on ‘great’ terms
Aditi Rao Hydari gives sneak peek into her Cannes prep
Jamie Foxx & Alyce Huckstepp expect their first baby together
Katy Perry shares dramatic reaction to ex Josh Groban's engagement
Bollywood celebrities pour their hearts out on Mother’s Day


