انفوٹینمنٹ

'بھول چوک معاف' کی OTT ریلیز ڈیٹ سامنے آگئی

'بھول چوک معاف' 23 مئی کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی

Web Desk

'بھول چوک معاف' کی OTT ریلیز ڈیٹ سامنے آگئی

'بھول چوک معاف' 23 مئی کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

بالی وڈ کی رومانوی کامیڈی فلم 'بھول چوک معاف'، جس میں اداکار راجکمار راؤ اور وامیکا گبی نے مرکزی کردار ادا کی ہے، بالآخر ڈیجیٹل اسٹریمنگ کے لیے تیار ہے۔

فلم نے سینما گھروں میں ریلیز کے بعد 10 دنوں میں تقریباً 60 کروڑ روپے کا بزنس کیا، اب اسے جلد ہی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کیا جا رہا ہے۔

او ٹی ٹی ریلیز: کب اور کہاں دیکھیں؟

'بھول چوک معاف' 23 مئی کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی اور اب یہ رواں ماہ6 جون سے 'ایمازون پرائم ویڈیو' پر دستیاب ہوگی۔

فلم کی او ٹی ٹی پر ریلیز کا وقت انڈسٹری کے روایتی 8 ہفتوں کے وقفے کے برعکس صرف 10 ہفتے ہے، جسکی وجہ اس فلم کی ریلیز سے جڑا تنازع ہے۔

فلم کی ریلیز کے معاملے پر ایک بڑا تنازع اس وقت کھڑا ہوا جب پروڈکشن کمپنی 'میڈوک فلمز' نے اعلان کیا کہ وہ فلم کو 16 مئی کو ایمازون پرائم ویڈیو پر ریلیز کریں گے۔

یہ اعلان پہلگام حملے کے بعد شروع ہونے والے 'آپریشن سندور' کے محض ایک دن بعد کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے ملک بھر میں سیکیورٹی صورتحال کشیدہ تھے۔

ایسے حالات میں فلم بینوں کو سینما گھروں تک لانے کے بجائے فلم کو گھروں تک پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا، مگر PVR Inox نے فلمسازوں پر مقدمہ دائر کر دیا، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے، کیونکہ معاہدے میں فلم کو تھیٹر میں ریلیز کرنے کے بعد 8 ہفتوں تک او ٹی ٹی پر نہ لانے کی شرط شامل تھی۔

مقدمے کی وجہ سے فلم کی ڈیجیٹل ریلیز موخر کر دی گئی اور بالآخر اسے پہلے سینما گھروں میں ریلیز کیا گیا۔

فلم 'بھول چوک معاف' کے بارے میں

فلم کی کہانی ایک نوجوان رنجن کے گرد گھومتی ہے جو اپنی شادی کے دن ایک ٹائم لوپ میں پھنس جاتا ہے، اس سے نکلنے کے لیے اُسے ایک بھولا ہوا وعدہ پورا کرنا ہوتا ہے۔

فلم میں راجکمار راؤ اور وامیکا گبی کے علاوہ سیما پہوا، سنجے مشرا، رگبیر یادو اور ذاکر حسین نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔

فلم کو شائقین کی جانب سے خوب سراہا گیا، خاص طور پر راجکمار راؤ کی پرفارمنس کو نقادوں نے بے حد پسند کیا۔

فلم نے ریلیز کے ابتدائی 10 دنوں میں باکس آفس پر 58.85 کروڑ روپے کا بزنس کیا، اور سال 2025 کی ساتویں سب سے بڑی ہندی فلم ثابت ہوئی۔