انفوٹینمنٹ
دانش ایک مہذب اور نیک انسان، ماہ نور ملک نے تعریفوں کے پُل باندھ دیے
ماہ نور نے دانش تیمور کو ایک مہذب اور نیک انسان قرار دیا
دانش ایک مہذب اور نیک انسان، ماہ نور ملک نے تعریفوں کے پُل باندھ دیے
ماہ نور نے دانش تیمور کو ایک مہذب اور نیک انسان قرار دیا
معروف شیف اور 'محفلِ رمضان' کی مہمان ماہ نور ملک نے اداکار دانش تیمور کے ‘فی الحال‘ والے بیان کے پس پردہ حقائق سے پردہ اٹھا دیا۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ جملہ دانش تیمور کی روزمرہ کی گفتگو کا حصہ ہے، نہ کہ کوئی سوچ سمجھ کر دیا گیا بیان یا حکمت عملی۔
رمضان کے خصوصی پروگرام میں دانش تیمور کے اس جملے نے جہاں سوشل میڈیا پر کافی ہنگامہ کھڑا کیا، وہاں مداحوں اور ناظرین نے بھی اسے سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
تاہم ماہ نور ملک نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں وضاحت کی کہ اصل میں یہ الفاظ دانش کی عادت ہیں اور انہیں اکثر بولتے سنا جاتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ٹی وی پر جو چیزیں دکھائی جاتی ہیں، وہ مکمل سچائی نہیں ہوتیں، کیونکہ کئی بار باتوں کو ایڈیٹ کر کے پیش کیا جاتا ہے، جس سے اصل مطلب مختلف لگ سکتا ہے۔
ماہ نور نے دانش تیمور کو ایک مہذب اور نیک انسان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ‘فی الحال‘ کا لفظ ان کی گفتگو میں قدرتی طور پر آتا رہتا ہے اور اس کے پیچھے کوئی سازشی یا ارادی مقصد نہیں ہوتا۔
مزید کہا گیا کہ جب پروگرام میں یہ موضوع کافی دنوں سے زیر بحث تھا اور عائزہ کی موجودگی میں دوبارہ بات چیت شروع ہوئی، تو دانش نے بار بار یہی الفاظ دہرائے، جو کہ ان کی عادت کا حصہ تھا۔
ماہ نور ملک نے عائزہ کی خاموشی کو بھی سمجھداری اور حکمت عملی قرار دیا کیونکہ ان کا کوئی ردعمل ایک نئے تنازعے کو جنم دے سکتا تھا۔
مجموعی طور پر ماہ نور ملک کا یہ بیان دانش تیمور کے بیان کو بہتر سمجھنے اور سوشل میڈیا پر پھیلی غلط فہمیوں کو کم کرنے کی کوشش محسوس ہوتا ہے۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Sophie Turner opens up about travel dreams and challenging role in 'Steal'
A$AP Rocky reveals how his children's personalities differ from each other
Hailey Bieber shows off sweet moment with Justin Bieber and Baby Jack
A$AP Rocky reveals ‘Don’t Be Dumb’ world tour full dates
Ryan Coogler opens up about awkward moment with Michael B. Jordan over ‘Sinners’
Karol G and Feid’s love story ends after months of intense rumours
Legendary Italian designer Valentino Garavani dead at 93
Marriyum Aurangzeb steals spotlight at Junaid Safdar’s wedding


