گوری نے پھر سے جوان کردیا ہے، عامر خان
گوری سے ملنے سےپہلے خود کو بوڑھا سمجھنے لگ گیا تھا، عامر خان

بالی وڈ کے 60 سالہ اداکار عامر خان کہتے ہیں کہ وہ اپنی گرل فرینڈ گوری سے ملنے سے پہلے سمجھتے تھے کہ وہ بوڑھے ہوگئے ہیں لیکن گوری سے ملنے کے بعد ان کا نظریہ بدل گیا۔
مسٹرپرفیکشنسٹ نے ایک پوڈ کاسٹ میں اپنی ازدواجی زندگی پر کھل کر بات کی اور اپنی سابقہ بیویوں سے متعلق بھی بہت کچھ کہا۔
رواں سال 14 مارچ کو بالی ووڈ کے ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ کہلانے والے عامر خان نے اپنی ساٹھویں سالگرہ منائی۔
اس خاص موقع پر انہوں نے میڈیا کے ساتھ ایک پریس کانفرنس منعقد کی، جس میں انہوں نے نہ صرف اپنی نئی گرل فرینڈ گوری اسپریٹ کا تعارف کروایا بلکہ یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ دونوں گزشتہ ایک سال سے ایک ساتھ ہیں اور ان کا رشتہ کافی مضبوط ہو چکا ہے۔
عامر خان کا کہنا تھا کہ گوری سے ملنے سے پہلے ایسا محسوس ہوتا تھا کہ میں بوڑھا ہوگیا ہوں اور مجھے اس عمر میں بھلا کون ملے گا ، پھر میں نے تھراپی لینی شروع کی اور سیکھا کہ خود سے محبت کرنی لازمی ہے، خود کو صحتمند بھی بنانا ہے اور پھر میں نے ان تمام چیزوں پر کام شروع کردیا۔
عامر خان نے مزید بتایا کہ گوری اور میری ملاقات حادثاتی طور پر ہوئی ، پہلے ہم دوست بنے اور پھر محبت ہو گئی۔
عامر خان نے کہا کہ پہلے میں سمجھتا تھا کہ میری ماں ہے، میرے بچے ہیں، میرے بہن بھائی ہیں ،میرے بہت قریبی رشتے ہیں، مجھے کسی ساتھی کی ضرورت نہیں۔
عامر خان نے یہ بھی بتایا کہ ان کی دونوں سابق بیویاں رینا دتہ اور کرن راؤ دونوں اس رشتے سے خوش ہیں جبکہ جنید اور ایرا بھی مجھے سراہتے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت میں نے اپنے دوستوں سے کہا کہ میری زندگی میں دو بہت گہرے تعلقات رہے ہیں،کرن اور رینا کے ساتھ اور آج بھی ہم ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں، ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں، میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں کسی اور سے ایسا تعلق جوڑ پاؤں گا۔
فلمی دنیا سے تعلق اور واپسی
اپنے خاندان سے گہرے تعلقات کے علاوہ عامر ان نے بتایا کہ سینما کے ساتھ ان کا رشتہ بھی بہت مضبوط ہے اور اب وہ جلد ہی سلور اسکرین پر ’ستارے زمین پر‘ کے ذریعے واپسی کرنے جا رہے ہیں۔
یہ فلم ان کی مشہور فلم ’تارے زمین پر‘ کا سیکوئل ہے جس میں ان کے ساتھ جنیلیا ڈیسوزا بھی مرکزی کردار میں ہیں، فلم 20 جون کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔
-
بالی ووڈ 1 منٹ پہلے
عامر نے مہابھارت کے بعد ریٹائرمنٹ کی خبروں پر وضاحت دیدی
-
انفوٹینمنٹ 15 منٹ پہلے
عاصم اور میرب کے ایک ساتھ آخری لمحات توجہ کا مرکز
-
انفوٹینمنٹ 47 منٹ پہلے
فلم ماں؛ کاجول کی اجے اور آر مادھون کے کیمیو پر لب کشائی
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
میرب سے علیحدگی، ہانیہ ایک بار پھر عاصم کی لائف میں اِن؟