سوناکشی سنہا کی جاندار اداکاری سے بھرپور بہترین فلمیں
نامور اداکارہ آج 2 جون کو اپنی 38ویں سالگرہ منا رہی ہیں

بالی وڈ کی باصلاحیت اداکارہ سوناکشی سنہا آج، 2 جون کو اپنی 38ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔
اپنے کریئر کے آغاز سے لے کر اب تک سوناکشی نے خود کو ایک ورسٹائل اداکارہ کے طور پر منوایا ہے، جنہوں نے نہ صرف سادہ اور معصوم لڑکی جیسے کردار نبھائے بلکہ مضبوط اور بے باک کرداروں میں بھی شاندار کارکردگی دکھائی۔
ان کے اداکاری کے سفر پر نظر ڈالیں تو ہر کردار میں ایک نیا رنگ اور نئی پہچان دکھائی دیتی ہے۔
آئیے ان کے کریئر کے کچھ نمایاں اور یادگار کرداروں پر ایک نظر ڈالتے ہیں:
دبنگ (2010)

سوناکشی سنہا نے سلمان خان کے ساتھ فلم 'دبنگ' سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا تھا، جس میں انہوں نے رجّو کا کردار ادا کیا تھا، ایک خاموش مزاج لیکن مضبوط شخصیت کی حامل لڑکی جو چلبل پانڈے (سلمان خان) کی محبت بن جاتی ہے۔
سوناکشی نے اپنے پہلے ہی کردار سے فلمی دنیا میں ایک جاندار انٹری دی اور ان کی سادگی، اداکاری اور اسکرین پریزنس نے فلمی شائقین کے دل جیت لیے تھے۔
مشن منگل (2019)

'مشن منگل' میں سوناکشی سنہا نے ایکا گاندھی کا کردار ادا کیا، جو ISRO میں ایک پروپلشن کنٹرول ایکسپرٹ ہے۔
وہ فلم میں جدید سوچ رکھنے والی، خودمختار خاتون سائنسدان کے روپ میں نظر آئیں جس نے بھارت کے تاریخی 'مریخ مشن' میں کلیدی کردار ادا کیا۔
سوناکشی کے کردار نے فلم میں وقار اور ہمدرد شخصیت کا امتزاج پیش کیا، جوکہ خاص طور پر نوجوان خواتین کے لیے ایک متاثرکن پیغام تھا۔
اتفاق (2017)

سوناکشی سنہا نے فلم 'اتفاق' میں مایا سنہا کا کردار نبھایا، جو ایک گھریلو خاتون ہے اور ایک ڈبل مرڈر کیس کی تفتیش میں مرکزی ملزم بن جاتی ہے۔
ان کا بیان اور دوسرے مرکزی کردار کی کہانی آپس میں مختلف ہوتی ہے، جس سے فلم میں تجسس اور سنسنی بڑھتی ہے، سوناکشی کی اداکاری نے اس سائیکلوجکل تھرلر فلم کی کہانی کو مزید گہرائی بخشی۔
اکیرا (2016)

فلم 'اکیرا' میں سوناکشی نے مرکزی کردار ادا کیا جو ایک بہادر اور خوداعتماد لڑکی ہے، بچپن سے ہی اس نے خود کا دفاع کرنا سیکھا ہوتا ہے اور جب وہ ممبئی میں اعلیٰ تعلیم کے لیے آتی ہے تو کرپشن اور جرائم کے گھناؤنے جال میں پھنس جاتی ہے۔
اس کردار میں سوناکشی نے جسمانی طاقت کے ساتھ جذباتی گہرائی کا بھی خوب مظاہرہ کیا اور ایکشن ہیروئن کے طور پر اپنی پہچان بنائی۔
لٹیرا (2013)

فلم 'لٹیرا' میں سوناکشی سنہا نے پاکھی رائے چوہدری کا کردار نبھایا، جو 1950 کی دہائی میں ایک بنگالی زمیندار کی بیٹی ہوتی ہے۔
یہ کردار محبت، دھوکہ اور بیماری جیسے عناصر کے ساتھ ایک جذباتی سفر سے گزرتا ہے۔
سوناکشی کی پرفارمنس کو اس فلم میں بے حد سراہا گیا، اور اسے ان کے کیریئر کے بہترین کرداروں میں شمار کیا جاتا ہے۔
سوناکشی سنہا کا کریئر اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ صرف ایک خوبصورت چہرہ نہیں بلکہ ایک زبردست فنکارہ بھی ہیں، جو ہر کردار میں ڈھل جانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
ان کی سالگرہ کے موقع پر ان کے مداح نہ صرف ان کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں بلکہ ان کے شاندار کرداروں کو بھی یاد کر رہے ہیں۔
-
دلچسپ و خاص 19 منٹ پہلے
کرشمہ کپور کے سابق شوہر 53 سال کی عمر میں چل بسے
-
فلم / ٹی وی 28 منٹ پہلے
کاجول 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' کے سیکوئل پر بول پڑیں
-
وائرل اسٹوریز 50 منٹ پہلے
بیوی ہونے کے سوا عاطف کے معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں، نادیہ حسین
-
بالی ووڈ 1 گھنٹے پہلے
عامر نے مہابھارت کے بعد ریٹائرمنٹ کی خبروں پر وضاحت دیدی