اسکینڈلز

تنازعات میں گھرے ایلوش یادو کی اپنے حالات پر گفتگو وائرل

یوٹیوبر ایلوش یادو نے خود پر ہونے والے اسکینڈلز پر لب کشائی کردی

Web Desk

تنازعات میں گھرے ایلوش یادو کی اپنے حالات پر گفتگو وائرل

یوٹیوبر ایلوش یادو نے خود پر ہونے والے اسکینڈلز پر لب کشائی کردی

یوٹیوبر ایلوش یادو نے خود پر ہونے والے اسکینڈلز پر لب کشائی کردی
یوٹیوبر ایلوش یادو نے خود پر ہونے والے اسکینڈلز پر لب کشائی کردی

بھارتی رئیلٹی شو ‘بگ باس او ٹی ٹی 2‘ میں اپنے ٹریڈ مارک جملے ‘ششٹم (سسٹم) ہینگ کردیں گے‘ سے شہرت حاصل کرنے والے بگ باس ونر و معروف یوٹیوبر ایلوش یادو اکثر تنازعات کا شکار رہے ہیں۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلوش کو حال ہی میں ریو (rave) پارٹیز کے لیے مبینہ طور پر سانپ کا زہر حاصل کرنے کے الزام میں وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت گرفتار کیا تھا۔

ہوا کچھ یوں کہ  نومبر 2023 میں ایلوش یادو پر الزام لگایا گیا کہ وہ ریور پارٹیوں (rave parties) میں سانپ کا زہر (snake venom) فراہم کرنے اور استعمال کرنے میں ملوث ہیں۔

 یہ گرفتاری بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ مینکا گاندھی کی این جی او ‘پیپل فار اینیملز‘  کی شکایت کے بعد سامنے آئی جنہوں نے ایک اسٹنگ آپریشن کے ذریعے سانپ کے زہر کی اسمگلنگ کے ایک ریکٹ کا پردہ فاش کیا تھا۔

بھارتی میڈیا پر جاری تفصیلات کے مطابق  اس آپریشن کے دوران نو سانپ برآمد ہوئے جن میں کوبرا بھی شامل تھے اور سانپ کا زہر بھی قبضے میں لیا گیا اور تفتیش کے دوران گرفتار کیے گئے افراد نے ایلوش یادو کا نام لیا۔

 مارچ 2024 میں ایلوش یادو کو وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ (Wildlife Protection Act) کے تحت گرفتار کیا گیا اور 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیجا گیا جس کے بعد ابتدائی طور پر انہوں نے الزامات کی تردید کی لیکن بعد میں اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔

 اقدام قتل کا الزام

 مارچ 2024 میں یوٹیوبر  ایلوش یادو ایک اور بڑے تنازع میں پھنس گئے جب ساتھی یوٹیوبر ساگر ٹھاکر عرف میکسٹرن (Maxtern) نے ان پر حملہ کرنے اور ریڑھ کی ہڈی توڑنے کی کوشش کا الزام لگایا۔ 

اس واقعے کی ایک ویڈیو آن لائن وائرل ہو گئی جس میں ایلوش کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ گڑگاؤں کی ایک دکان میں میکسٹرن پر حملہ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

میکسٹرن نے ایلوش کے خلاف ایف آئی آر (FIR) درج کرائی جس میں اقدام قتل اور دھمکیوں کے الزامات شامل تھے جس کے بعد ایلوش نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ سارا واقعہ میکسٹرن نے فلمایا تھا اور میکسٹرن نے ان کے والدین کو زندہ جلانے کی دھمکی دی تھی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ بعد میں دونوں نے ایک تصویر کے لیے پوز دیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نے اپنے اختلافات کو حل کر لیا ہے۔

ابھیشیک ملہان پر'منفی پی آر' کا الزام

بگ باس او ٹی ٹی سیزن 2 کے دوران ایلوش یادو اور ساتھی یوٹیوبر ابھیشیک ملہان عرف فکرا انسان کے درمیان گہری دوستی پروان چڑھی جسے مداحوں نے بہت پسند کیا۔

 تاہم شو کے اختتام کے بعد دونوں کے تعلقات میں دراڑ  آگئی اور ایلوش نے ابھیشیک پر ان کے خلاف 'منفی پی آر'  مہم چلانے کا الزام لگایا تاکہ ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جاسکے۔

ابھیشیک ملہان نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایلوش محض جھوٹے الزامات کے ذریعے پبلسٹی حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور  یہ تنازع دونوں کے درمیان دوری کا باعث بنا۔

تنازعات کے ایل وِش پر ذاتی اثرات

حال ہی میں پِنک وِلا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں یوٹیوبر ایلوش یادو نے انکشاف کیا کہ تنازعات ان کے کریئر اور فیملی پر اثرانداز ہوتے ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ‘ میں روز سوچتا ہوں جو چیزیں میں نے کبھی کی ہی نہیں ہیں  وہ بھی مجھے جھیلنی پڑ رہی ہے کبھی کبھی لگتا ہے کہ  اتنا مشہور ہونا گناہ ہے کیا؟

ایلوش کا کہنا تھا کہ‘ مجھ سے بھی بہت زیادہ مشہور لوگ انڈسٹری میں ہیں مگر وہ سب خوش ہیں تو پھر میرے ساتھ ہی ایسا کیوں ہے؟ پر پھر سوچتا ہوں کہ سوچ کے کیا ہی ہو جائے گا؟ 

انہوں نے مزید کہا کہ ‘زندگی نے بہت چھوٹی سی عمر میں بہت کچھ سکھادیا ہے مجھے لگتا ہے میں وقت سے پہلے میچور ہوگیا ہوں کیونکہ جو چیزیں مجھے چار سال بعد سمجھ آتیں شاید وہ اب آگئی ہیں‘۔

ایلوش نے انکشاف کیا کہ ‘ان کے گرد ہونے والے تنازعات ان کے خاندان کو بھی متاثر کرتے ہیں تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کا خاندان ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑا رہتا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ ‘میری فیملی نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا ہے لیکن میری فیملی اصولوں والی ہے ان کا ماننا ہے کہ اگر ان کا بیٹا غلط ہو تو وہ اس کے ساتھ کبھی نہیں کھڑے ہوں گے اور وہ میرے ساتھ کھڑے ہیں کیونکہ میں غلط نہیں ہوں سچ کہوں تو جب جب مجھ پر جھوٹے الزام لگتے ہیں مجھے دکھ ہوتا ہے‘۔

واضح رہے کہ ایلوش یادو ان دنوں بھارت کے معروف رئیلٹی شو لافٹر شیفز سیزن 2 میں کرن کندرا کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔

تازہ ترین