فلم / ٹی وی

ہارر فلم 'دیمک' کا کراچی میں شاندار پریمیئر

فلم ’دیمک‘ کو عید الاضحیٰ کے موقع پر اپنی شاندار ریلیز کیلئے تیار

Web Desk

ہارر فلم 'دیمک' کا کراچی میں شاندار پریمیئر

فلم ’دیمک‘ کو عید الاضحیٰ کے موقع پر اپنی شاندار ریلیز کیلئے تیار

فلم ’دیمک‘ کو عید الاضحیٰ کے موقع پر اپنی شاندار ریلیز کیلئے تیار
فلم ’دیمک‘ کو عید الاضحیٰ کے موقع پر اپنی شاندار ریلیز کیلئے تیار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی دلکش اداکارہ سونیا حسین اور فیصل قریشی کی جلد ریلیز ہونے والی ہارر فلم 'دیمک'کا کراچی کے نیوپلیکس سینما میں رنگا رنگ پریمیئر منعقد ہوا جس میں شوبز ستاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

فلم دیمک کے شاندار پریمیئر کے موقع پر شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور مداحوں کی بڑی تعداد فلم کو سپورٹ کرنے کیلئے وینیو پر پہنچے۔

جہاں فلم دیکھنے کے بعد ناظرین نے اسے خوب سراہا وہیں خاص طور پر فیصل قریشی، سونیا حسین، ثمینہ پیرزادہ، جاوید شیخ، بشریٰ انصاری اور ثمن انصاری کی اداکاری کو بے حد پسند کیا۔ 

پریمیئر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مختلف سیلیبریٹیز نے فلم کے ‘ہارر سینز‘  کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ‘فلم میں دکھائے گئے ہارر سینز کو میکرز کی جانب سے انتہائی مہارت اور کمال کے ساتھ فلمایا گیا ہے اور ہر اداکار نے اپنے کردار کا حق ادا کیا ہے‘۔

فلم دیمک کو مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ نے جیو فلمز کے اشتراک سے تیار کیا ہے،فلم کی ہدایت کاری رافع راشدی  نے کی ہے جبکہ سید مراد علی اس کے ایگزیکٹو پروڈیوسر ہیں۔

فلم کی کہانی ٹریلر سے مکمل طور پر واضح نہیں ہوتی تاہم یہ عندیہ ملتا ہے کہ اداکارہ ثمینہ پیرزادہ اس میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

فلم دیمک کے بارے میں

سونیا حسین اور فیصل قریشی کی فلم ’دیمک‘ کو عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا اور جہاں اس فلم کا مقابلہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی رومانٹک کامیڈی فلم ’لو گرو‘ سے ہوگا۔

رافع راشدی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’دیمک‘ کی کہانی عائشہ مظفر نے لکھی ہے اور یہ ان کی بطور رائٹر پہلی فلم ہے۔ فلم کی میگا کاسٹ میں جاوید شیخ، ثمینہ پیرزادہ، بشریٰ انصاری، سونیا حسین، فیصل قریشی اور ثمن انصاری سمیت دیگر نامور اداکار شامل ہیں۔

فلم کے جاری کردہ ٹریلر میں اداکارہ ثمینہ پیرزادہ، بشریٰ انصاری، جاوید شیخ اور سونیا حسین سمیت دیگر کے کرداروں کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں۔ 

ٹریلر سے یہ بھی اشارہ ملتا ہے کہ فلم کی کہانی فیصل قریشی اور ان کی اہلیہ سونیا حسین اور ان کی والدہ ثمینہ پیرزادہ کے گرد گھومتی ہے۔

ٹریلر میں ثمینہ پیرزادہ کو ایک پیچیدہ اور مشکل کردار میں دکھایا گیا ہے جب کہ وہ اپنے بیٹے یعنی فیصل قریشی کو اہلیہ سونیا حسین کے خلاف بھی ورغلاتی دکھائی دیتی ہیں اور انہیں یہ بتاتی ہیں کہ ان کی بیوی نے ان پر کالا جادو کر رکھا ہے۔

ٹریلر میں خوفناک مناظر بھی دکھائے گئے ہیں جو ہارر کے شائقین کے لیے تجسس پیدا کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ دیمک کا عید پر باکس آفس پر میگا بجٹ فلم ’لو گرو‘ سے سخت مقابلہ متوقع ہے۔

شائقین پہلے ہی قیاس آرائیاں کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم باکس آفس پر راج کرے گی تاہم ’دیمک‘ کی ہارر تھیم اور مضبوط کاسٹ بھی ناظرین کو سینماؤں کی طرف راغب کر سکتی ہے۔