انفوٹینمنٹ
سروین چاولہ انجری کا شکار، پروموشنل سرگرمیوں سے کنارہ کش
اداکارہ نے پروموشنل ایکٹیویٹیز میں شرکت سے معذرت کرلی
سروین چاولہ انجری کا شکار، پروموشنل سرگرمیوں سے کنارہ کش
اداکارہ نے پروموشنل ایکٹیویٹیز میں شرکت سے معذرت کرلی
بالی وڈ فلم انڈسٹری کی دلکش اداکارہ سروین چاولہ جو اپنی آنے والی دو بڑی ریلیزز ‘کرمنل جسٹس سیزن 4‘ اور ‘رانا نائیڈو سیزن 2’ کی تشہیری سرگرمیوں میں مصروف تھیں حال ہی میں ایک افسوسناک بیک انجری (کمر کی چوٹ) کا شکار ہو گئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے دو اہم پروجیکٹس کے گرد بڑھتے ہوئے جوش و خروش کے درمیان اداکارہ سروین چاولہ کو ان کی چوٹ نے پروموشنل ایونٹس میں شرکت سے دستبردار ہونے پر مجبور کر دیا ہے۔
اداکارہ کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سروین کو حال ہی میں کمر میں چوٹ لگی ہے اور ڈاکٹر نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے اور اپنی حالت کی وجہ سے انہیں پروموشنز سے منسلک کئی اہم ایونٹس اور میڈیا ٹاکس کو چھوڑنا پڑا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سروین نے ابھی تک اپنی انجری کے بارے میں خود کوئی بیان نہیں دیا تاہم ان کی ٹیم نے میڈیا کو اس حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ میڈیکل ہیلپ، دیکھ بھال اور آرام کے ساتھ صحت یاب ہو رہی ہیں۔
واضح رہے کہ کام کے محاذ پر اداکارہ سروین چاولہ فی الحال سیریز کرمنل جسٹس سیزن 4 میں مرکزی کردار نبھاتی نظر آ رہی ہیں۔
سیریز میں سروین کے ہمراہ مایہ ناز اداکار پنکج ترپاٹھی اور شویتا باسو پرساد بھی شامل ہیں یہ شو 29 مئی سے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر اسٹریم ہوچکا ہے۔
کرمنل جسٹس سیزن 4 اداکارہ اب اپنی اگلی بار کرائم ڈراما سیریز ‘رانا نائیڈو 2‘ میں نظر آئیں گی جس میں ان کے ہمراہ اداکار وینکٹیش دگوبتی اور رانا دگوبتی بھی شامل ہیں۔
سروین کی جانب سے رانا نائیڈو کے پچھلے سیزن میں رانا دگوبتی کی بیوی کا کردار پر مداحوں کی جانب سے بہت سراہا گیا تھا اور یوں سیریز کا دوسرا سیزن رواں سال کے سب سے زیادہ انتظار کیے جانے والے شوز میں سے ایک ہے۔
‘رانا نائیڈو 2‘ رواں ماہ 13 جون کو ایک او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کیا جائے گا۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Michael Jackson’s nephew talks intense journey to embody his famous uncle
Inside Blake Shelton, Gwen Stefani’s ‘deliberate reset’ after tough year
Melania Trump offers advice to Cheryl Hines for her life with RFK Jr.
Britney Spears sells entire music catalog in Landmark deal
Margot Robbie exposes bizarre gift from actor that left her furious
Hailee Steinfeld breaks silence on music comeback after hiatus
Drew Barrymore appreciates Nick Jonas’ honesty about anxiety attack
Vishal Dadlani calls out ‘Sifaarish’ culture in music industry



