انفوٹینمنٹ

اکشے اور جیکولین نے 'مجھ سے شادی کروگی' کی یاد دلادی

اکشے اور جیکیولین کی ویڈیو نے مداحوں کے دل جیت لیے

Web Desk

اکشے اور جیکولین نے 'مجھ سے شادی کروگی' کی یاد دلادی

اکشے اور جیکیولین کی ویڈیو نے مداحوں کے دل جیت لیے

اکشے اور جیکیولین کی ویڈیو نے مداحوں کے دل جیت لیے
اکشے اور جیکیولین کی ویڈیو نے مداحوں کے دل جیت لیے

بالی ووڈ کے کھلاڑی اداکار اکشے کمار اپنی آنے والی کامیڈی فلم 'ہاؤس فل 5' کی شوٹنگ کے دوران کو اسٹار جیکولین فرنینڈز کو روایتی مہاراشٹریائی رقص 'فوگڑی' سکھاتے ہوئے نظر آئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

ہاؤس فل 5 کی پروموشنز کے دوران وائرل ہونے والی اس ویڈیو نے مداحوں کو اکشے کمار کی سال 2004 میں بننے والی بلاک بسٹر فلم 'مجھ سے شادی کروگی' کے یادگار کامیڈی سین کی یاد دلادی جہاں اکشے اور سلمان خان کے درمیان مزیدار مقابلہ دکھایا گیا تھا۔

اداکارہ جیکولین فرنینڈز نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رخ کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اکشے کمار انہیں فوگڑی رقص کے  اسٹیپس سکھاتے نظر آرہے ہیں۔ 

اپنی انسٹا ویڈیو کو کیپشن دیتے ہوئے جیکیولین کا کہنا تھا کہ ‘مجھے اپنے فوگڑی ڈانس کو بہتر کرنے کیلئے بہت محنت کی ضرورت ہے اور یہ اداکار اکشے کمار کی مدد کے بنا بالکل بھی ممکن نہیں ہے‘۔

جیکیولین کی جانب سے جاری کی گئی اس ویڈیو کو صارفین کی جانب سے بےحد پذیرائی ملی ہے اور کمنٹ سیکشن میں تبصرہ کرتے ہوئے مداحوں نےفلم 'مجھ سے شادی کروگی' میں اکشے کے کردار سنی اور سلمان خان کے کردار سمیر کے درمیان ہونے والے مزاحیہ رقص کو یاد کیا۔

واضح رہے کہ فلم 'ہاؤس فل 5' کے میکرز نے حال ہی میں فلم کا ایک اور گانا ‘دی فوگڑی ڈانس‘ جاری کیا ہے،جس میں فلم کی تمام ستاروں سے بھری کاسٹ جلوہ گر ہوئی ہے۔ 

‘دی فوگڑی ڈانس‘ فوک موسیقی کے عناصر کو جدید ریپ کے ساتھ تخلیقی انداز میں یکجا کرتا ہے جسے سن کر مداحوں کو 'ہاؤس فل 2' کے مشہور گانے ‘پاپا تو بینڈ بجا دے‘ کی یاد آگئی۔

ٹریلر کے بارے میں

فلم ہاوس فل 5 کا آفیشل ٹریلر 27 مئی کو ریلیز کر دیا گیا ہے جس نے ریلیز کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے، فلم 6 جون 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تقریباً 3 منٹ 53 سیکنڈ طویل اس ٹریلر کو سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن (CBFC) نے UA 16+ کی ریٹنگ کے ساتھ کلیئر کردیا ہے جس میں ہنسی، تجسس، ایڈونچر اور سنسنی سب کچھ شامل ہے۔

ٹریلر کی شروعات نانا پاٹیکر کی گرجدار آواز سے ہوتی ہے، جو ایک پرتعیش یاٹ پر ایک ارب پتی بزرگ کی 100 ویں سالگرہ کے جشن کا منظر پیش کرتے ہیں لیکن خوشی کا یہ لمحہ ایک حیران کن موڑ لیتا ہے جب ارب پتی بزرگ اپنی وصیت کا اعلان کرنے ہی والے ہوتے ہیں اور اچانک ان کی موت واقع ہوجاتی ہے۔

اس کے بعد فلم کا سسپنس شروع ہوتا ہے، جہاں تین مرکزی کرداروں پر شک کیا جاتا ہے، لیکن حیرانی کی بات یہ ہے کہ انہیں نشہ آور مشروب پینے کی وجہ سے کچھ یاد نہیں رہتا۔

واضح رہے کہ 'ہاؤس فل 5' مبینہ طور پر تقریباً 350 کروڑ روپے کے بھاری بجٹ پر بنائی گئی ہے اور اس میں تقریباً 20 اداکار شامل ہیں۔