انفوٹینمنٹ

آئی پی ایل؛ ٹیم کی فتح پر پریتی زنٹا کی دلجیت اسٹائل میں للکار

پریتی زنٹا کی ٹیم 11 سال بعد آئی پی ایل فائنل میں پہنچ گئی۔

Web Desk

آئی پی ایل؛ ٹیم کی فتح پر پریتی زنٹا کی دلجیت اسٹائل میں للکار

پریتی زنٹا کی ٹیم 11 سال بعد آئی پی ایل فائنل میں پہنچ گئی۔

پریتی زنٹا ٹیم 11 سال بعد آئی پی ایل فائنل میں پہنچ گئی
پریتی زنٹا ٹیم 11 سال بعد آئی پی ایل فائنل میں پہنچ گئی

بالی وڈ اداکارہ اور آئی پی ایل فرنچائز پنجاب کنگز (پی بی کے ایس) کی شریک مالکن پریتی زنٹا اپنی ٹیم کے ایک دہائی بعد انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے فائنل میں پہنچنے پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

آئی پی ایل ٹیم پنجاب کنگز نے یکم جون کو نریندر مودی اسٹیڈیم احمد آباد میں کھیلے گئے کوالیفائینگ راؤنڈ کے سنسنی خیز میچ میں ممبئی انڈینز کو شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی۔

اپنی ٹیم کی اس بڑی جیت کے بعد اداکارہ پریتی زنٹا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رخ کرتے ہوئے ٹیم کے کھلاڑیوں کی اسٹیڈیم سے ایک  تصاویر پر مبنی پوسٹ  شیئر کی جو فتح کا جشن منا رہے تھے۔

یہاں مزے کی بات یہ ہے کہ اپنی پوسٹ کو کیپشن دیتے ہوئے اداکارہ پریتی زنٹا نے گلوبل سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ کے اسٹائل میں لکھا ‘واہ کیا جیت ہے، پنجابی آ گئے اوئے‘ جس کے ساتھ انہوں نے آئی پی ایل کے ہیش ٹیگز بھی استعمال کیے۔

اداکارہ کی یہ پوسٹ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی جس کے کمنٹ سیکشن میں صارفین دلجیت دوسانجھ کے آئیکونک جملے کو اپنی شاندار جیت کے ساتھ ملانے پر خوشی کا اظہار کرتے نظر آئے۔

پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے صارفین کا کہنا تھا کہ ‘دلجیت نے اپنی نمائندگی کی ہے یہی وجہ ہے کہ آج جب پنجاب کنگز نے 11سال بعد آئی پی ایل جیتا تو پریتی زنٹا کو جشن منانے کیلئے ‘پنجابی آگئے اوئے‘ سے بہتر کوئی کیپشن نہیں ملا۔

آئی پی ایل فائنل کی تفصیلات

حال ہی میں پنجاب کنگز نے 11 سال میں پہلی بار آئی پی ایل کے فائنل میں کوالیفائی کیا ہے اور اس فتح میں  شریس آئیر نے کلیدی کردار ادا کیا جنہوں نے 41 گیندوں پر ناقابل شکست 87 رنز بنائے اور پنجاب کنگز کو ممبئی انڈینز کے 204 رنز کے ہدف کا کامیابی سے تعاقب کرنے میں مدد دی۔

 میچ کے بعد ڈریسنگ روم میں ہونے والے جشن کے دوران شریس آئیر نے پنجاب کنگز کے مالک نیس واڈیا کے ساتھ فتح کا کیک بھی کاٹا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل 2025 میں اس بار ایک نیا چیمپئن یقینی ہے کیونکہ فائنل میں رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) اور پنجاب کنگز (پی بی کے ایس) کا مقابلہ ہوگا اور یہ فیصلہ کن میچ 3 جون کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب کام کے محاذ پر اداکارہ  پریتی زنٹا بالی وڈ فلم انڈسٹری میں ہدایت کار راجکمار سنتوشی کی فلم 'لاہور 1947' کے ساتھ اپنی واپسی کے لیے تیار ہیں۔

فلم  'لاہور 1947' عامر خان پروڈکشنز کے بینر تلے تیار کی جا رہی ہے فلم میں سنی دیول، شبانہ اعظمی، علی فضل اور کرن دیول بھی اہم کرداروں میں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ  یہ پروجیکٹ سینما سے ایک طویل وقفے کے بعد  اداکارہ پریتی زنٹا کی سلور اسکرین پر واپسی کا اشارہ ہے جس کا مداح بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔