عید الاضحیٰ پر 4 چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری
6 جون سے 9 جون تک چھٹیاں ہوں گی۔

حکومت پاکستان نے عیدا لاضحیٰ کے موقع پر سرکاری چھٹیوں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے پیر کو جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں عید الاضحٰی پر چار دن کی چھٹی ہو گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سال 2025 کے دوران سرکاری چھٹیوں کے حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر عیدالاضحٰی کی چھٹیوں کا اعلان کیا جا رہا ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے عیدالاضحٰی پر چار تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے جو جمعہ 6 جون سے پیر 9 جون تک ہوں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چار سرکاری تعطیلات ہفتے میں پانچ دن اور ہفتے میں چھ دن کام کرنے والے تمام دفاتر کے لیے ہیں۔
پاکستان میں عیدالاضحٰی بروز ہفتہ 7 جون کو منائی جائے گی۔
عید الاضحیٰ
عید الاضحیٰ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی بے مثل تابعداری اور ان کے بیٹے حضرت اسماعیل کی انمول فرماں برداری کی یاد میں منائی جاتی ہے۔
جب اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام سے ان کے بیٹے کی قربانی مانگی اور پھر عین وقت ایک دُنبہ عطا فرمایا جسے حضرت ابراہیمؑ نے قربان کیا۔
یہ دن دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے قربانی، دعا اور نیکی کا دن ہوتا ہے۔ مسلمان اس دن مختلف جانوروں کی قربانی کرتے ہیں۔
قربانی کا گوشت غرباء، اقرباء اور اہلِ خانہ میں تقسیم کیا جاتا ہے اور روایتی پکوان پکائے جاتے ہیں۔ دعوتیں ہوتی ہیں۔
-
دلچسپ و خاص 22 منٹ پہلے
کرشمہ کپور کے سابق شوہر 53 سال کی عمر میں چل بسے
-
فلم / ٹی وی 31 منٹ پہلے
کاجول 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' کے سیکوئل پر بول پڑیں
-
وائرل اسٹوریز 53 منٹ پہلے
بیوی ہونے کے سوا عاطف کے معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں، نادیہ حسین
-
بالی ووڈ 1 گھنٹے پہلے
عامر نے مہابھارت کے بعد ریٹائرمنٹ کی خبروں پر وضاحت دیدی