’دیمک’ کے پریمیئر میں سونیا حسین کا فیشن مرکز نگاہ
اداکارہ پر کھل کر تنقید ہونے لگی

پاکستانی فلم انڈسٹری میں طویل عرصے بعد ایک ایسی فلم ریلیز ہونے جارہی ہے جسے دیکھنے کے لیے فلم بین سینما تو جائیں گے لیکن شاید ان کی واپسی ڈر اور خوف کے احساسات کے ساتھ ہو۔
اداکارہ سونیا حسین اور فیصل قریشی کی جلد ریلیز ہونے والی ہارر فلم 'دیمک'کا کراچی کے نیوپلیکس سینما میں گزشتہ روز رنگا رنگ پریمیئر منعقد ہوا جس میں شوبز ستاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز ہونے والی اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ ایک طویل وقفے کے بعد اداکاری میں واپسی کر رہی ہیں اور مرکزی کردار ادا کرتی ناظرین کو محظوظ کرتی نظر آئیں گی۔
تاہم ریلیز سے قبل فلم کے پریمیئر میں جہاں فلم کے تمام اہم ستارے اور کئی شوبز شخصیات شریک ہوئیں وہیں اداکارہ سونیا حسین کی انٹری توجہ کا مرکز بن گئی۔
کیونکہ سونیا حسین ہمیشہ کی طرح منفرد اسٹائل میں نظر آئیں، اور پھر انکے فیشن کے چرچے تو ہونے ہی تھے کیونکہ وہ ان چند اداکاراؤں میں شامل ہیں جو اپنے انداز اور فیشن میں تجربات کرنے سے نہیں گھبراتیں۔
سونیا حسین کا لُک توجہ کا مرکز:
فلم کے پریمیئر کے موقع سونیا حسین نے جامنی رنگ کی ساڑھی پہننے کا انتخاب کیا جس میں شارٹ فراک خاصی توجہ کا مرکز بنی، ساتھ ہی اداکارہ نے اپنے لُک کو مکمل کرنے کیلئے کاندھے کو چھوتے سلور بندے پہنے اور اپنے بالوں کو سائڈ مانگ کیساتھ ہاف کرل دیا۔
حالانکہ بظاہر دیکھنے میں اداکارہ پرفیکٹ لگ رہی تھیں لیکن کچھ فیشن کے متوالوں کو سونیا حسین کا یہ روپ لبھانے میں ناکام ہوگیا۔
صارفین نے سونیا حسین کے انداز اور لباس پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔ کچھ نے کہا کہ وہ اس لباس میں غیر آرام دہ محسوس کر رہی تھیں۔
ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ،’انہیں کیا گھبراہٹ ہو رہی ہے؟’
ایک اور صارف نے لکھا کہ،‘مجھے وہ بہت پسند ہیں لیکن ان کا اسٹائلسٹ ہمیشہ انہیں ایسے کپڑے پہننے کو دیتا ہے جو عجیب لگتے ہیں۔’
ایک اور صارف نے صاف الفاظ میں کہہ دیا کہ،’لباس ہی برا ہے۔’
فلم دیمک کے بارے میں :
رافع راشدی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’دیمک‘ کی کہانی عائشہ مظفر نے لکھی ہے اور یہ ان کی بطور رائٹر پہلی فلم ہے۔ فلم کی میگا کاسٹ میں جاوید شیخ، ثمینہ پیرزادہ، بشریٰ انصاری، سونیا حسین، فیصل قریشی اور ثمن انصاری سمیت دیگر نامور اداکار شامل ہیں۔
فلم کے جاری کردہ ٹریلر میں اداکارہ ثمینہ پیرزادہ، بشریٰ انصاری، جاوید شیخ اور سونیا حسین سمیت دیگر کے کرداروں کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں۔
ٹریلر سے یہ بھی اشارہ ملتا ہے کہ فلم کی کہانی فیصل قریشی اور ان کی اہلیہ سونیا حسین اور ان کی والدہ ثمینہ پیرزادہ کے گرد گھومتی ہے۔
ٹریلر میں ثمینہ پیرزادہ کو ایک پیچیدہ اور مشکل کردار میں دکھایا گیا ہے جب کہ وہ اپنے بیٹے یعنی فیصل قریشی کو اہلیہ سونیا حسین کے خلاف بھی ورغلاتی دکھائی دیتی ہیں اور انہیں یہ بتاتی ہیں کہ ان کی بیوی نے ان پر کالا جادو کر رکھا ہے۔
ٹریلر میں خوفناک مناظر بھی دکھائے گئے ہیں جو ہارر کے شائقین کے لیے تجسس پیدا کر رہے ہیں۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ فلم کے ٹریلر میں سب سے پہلے یہ بات بتائی گئی ہے کہ فلم حقیقی زندگی کے واقعات پر مبنی ہے۔
ٹریلر میں ایک گھر دکھایا گیا ہے جو کہ دیکھنے میں ہی آسیب زدہ لگتا ہے، پھر اگلے سینز میں فلم کے کردار ڈرے سہمے نظر آتے ہیں، دروازے اچانک بند ہونے لگتے ہیں ، پنکھے پر کوئی غیر ماورائی شخص بیٹھا نظر آتا ہے، بچے ڈرے سہمے نظر آتے ہیں۔
ٹریلر میں خوفناک مناظر کی بھرمار ہے جس میں ایک بچے کا بیڈ ہوا میں اچھل جاتا ہے اور بچے چیختے ہوئے نظر آتے ہیں ، اداکارہ سونیا حسین آسیب کے زیر اثر خوفناک طریقے سے ہنستے ہوئے نظر آتی ہیں۔
-
دلچسپ و خاص 33 منٹ پہلے
کرشمہ کپور کے سابق شوہر 53 سال کی عمر میں چل بسے
-
فلم / ٹی وی 42 منٹ پہلے
کاجول 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' کے سیکوئل پر بول پڑیں
-
وائرل اسٹوریز 1 گھنٹے پہلے
بیوی ہونے کے سوا عاطف کے معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں، نادیہ حسین
-
بالی ووڈ 1 گھنٹے پہلے
عامر نے مہابھارت کے بعد ریٹائرمنٹ کی خبروں پر وضاحت دیدی