اسکینڈلز

ندا یاسر کا فیملی کے نظر بد سے متاثر ہونے کا انکشاف

سوشل میڈیا پر کبھی فیملی فوٹوز شیئر کرنا پسند نہیں کرتی

Web Desk

ندا یاسر کا فیملی کے نظر بد سے متاثر ہونے کا انکشاف

سوشل میڈیا پر کبھی فیملی فوٹوز شیئر کرنا پسند نہیں کرتی

سوشل میڈیا پر کبھی فیملی فوٹوز شیئر کرنا پسند نہیں کرتی
سوشل میڈیا پر کبھی فیملی فوٹوز شیئر کرنا پسند نہیں کرتی

اداکارہ و مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر نے انکشاف کیا ہے کہ جب جب انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی فیملی بالخصوص بچوں کی تصاویر شیئر کی ہیں انہیں نظر بد کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ندا یاسر گزشتہ کئی سال سے شوبز کی دنیا سے جڑی ہوئی ہیں اور شادی بھی اسی شعبے سے تعلق رکھنے والی فیملی میں کی۔

انہوں نے سال 2002 میں اداکار، پروڈیوسر و ہدایتکار یاسر نواز سے پسند کی شادی کی جن سے انکے دو بیٹے فرید، بالاج اور ایک بیٹی صلہ ہیں۔

طویل عرصے سے مارننگ شو ہوسٹنگ کی دنیا میں قدم جمائے بیٹھی نظر آنے والی ندا یاسر اپنے پروگرام میں مختلف موضوعات سامنے لاتی ہیں۔

لیکن انکا حالیہ موضوع نہ صرف توجہ کا مرکز بنا بلکہ انکے تہلکہ خیز انکشاف نے ناظرین کو چونکا کر رکھ دیا۔

حالیہ مارننگ شو میں ندا یاسر نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ کس طرح ان کی بے فکری اور ہر کسی سے کھلے دل سے میل جول رکھنے کی عادت نے ان کی فیملی کو نظر بد کا شکار بنایا۔

انکا کہنا تھا کہ،‘نظر بد حقیقت ہے، یہ تقریباً سب کے ساتھ ہوتا ہے،خاص طور پر بچوں کے حوالے سے،میرے ساتھ تو یہ کئی بار ہو چکا ہے۔ جب بھی میں بچوں کی تصویریں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتی تھی، وہ بیمار پڑ جاتے تھے’۔

ندا بتاتی ہیں کہ یہ ایک بار نہیں بلکہ کئی بار ہوچکا ہے اور یہ  بات  ان کی آزمائی ہوئی ہے’۔

ندا کے بقول،’نظر برحق ہے اور اب مجھے اب یہ بات سمجھ آتی ہے کہ  لوگ چہروں پر ایموجی کیوں لگاتے ہیں حالانکہ کچھ لوگ مذاق اڑاتے ہیں لیکن میں جانتی ہوں ایسا کیوں کیا جاتا ہے، کیونکہ میں تو ہمیشہ بغیر چھپائے تصاویر لگاتی رہی۔’

ندا یاسر کی اس بات سے اداکارہ بینا چوہدری نے بھی اتفاق کیا اورکہا کہ جب بھی وہ اپنے شوہر کے ساتھ تصویر پوسٹ کرتی تھیں تو اسی دن ان کے درمیان جھگڑا ہو جاتا تھا یہی وجہ ہے کہ وہ بھی اب سوشل میڈیا پر فیملی فوٹوز شیئر کرنے سے گریز کرتی ہیں۔

ندا کا مارننگ شو ہوسٹ کرنا شوہر کو سخت ناپسند:

یاد رہے کہ ایک انٹرویو میں یاسر نواز نے بتایا تھا کہ انہیں اپنی اہلیہ ندا کا مارننگ شو کرنا پسند نہیں تھا کیونکہ ندا نے گھریلو معاملات کو سائیڈ پر رکھ کر مارننگ شو کو ترجیح دی جس سے کچھ ڈسٹربنس شروع ہوئی لیکن پھر ندا کو سمجھ میں آیا کہ گھر پہلے ہے اور شو بعد میں ہے۔

یاسر نواز کا کہنا تھا کہ جب وہ ندا یاسر کی سوشل میڈیا پر ٹرولنگ ہوتے ہوئے دیکھتے تھے تو اس کے اسکرین شاٹس ندا کو بھیجا کرتے تھے، ندا اس بات پر بہت ڈپریس ہوا کرتی تھیں لیکن میرا یہ ماننا تھا کہ اس ٹرولنگ کو سیریس نہیں لینا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ کام ضروری ہے لیکن گھر داری بہت اہم ہے، اب ندا صبح شو میں چلی جاتی ہیں اور دوپہر کو گھر آجاتی ہیں اور پھر پورا دن گھر کو دیتی ہیں۔