کھیل

شاہد آفریدی نے داماد شاہین آفریدی کو شکست دیدی

شاہد آفریدی نے اپنا موازنہ اپنے داماد شاہین شاہ آفریدی سے کر ڈالا۔

Web Desk

شاہد آفریدی نے داماد شاہین آفریدی کو شکست دیدی

شاہد آفریدی نے اپنا موازنہ اپنے داماد شاہین شاہ آفریدی سے کر ڈالا۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی فٹنس کا موازنہ اپنے داماد اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے کر ڈالا۔

شاہد آفریدی کا شمار پاکستان کے سب مقبول کرکٹرز میں ہوا کرتا تھا۔

ان کے جارحانہ بیٹنگ کے انداز کے سبب انہیں بوم بوم آفریدی کا لقب دیا گیا تھا اور ہر میچ میں کرکٹ شائقین ان کے گراؤنڈ میں اتر کر پرفارم کرنے کے منتظر رہتے تھے۔

انہوں نے 19 فروری 2017 کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا لیکن اتنے برس گزرنے اور کرکٹ سے براہِ راست اب کوئی رابطہ نہ رکھنے کے باوجود ان کی اسٹار پاور میں کوئی کمی نہیں آئی۔

دوسری جانب ان کے داماد شاہین شاہ آفریدی موجودہ قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر ہیں۔

شاہین کی کپتانی میں چند روز قبل ہی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز نے فائنل جیت کر ٹائل تیسری مرتبہ اپنے نام کیا تھا۔

حال ہی میں شاہد آفریدی نے شاہین آفریدی کے ساتھ ایک تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جس میں دونوں اسٹارز نہایت اسمارٹ اور فٹ دکھائی دے رہے ہیں۔

اس تصویر کے ساتھ شاہد آفریدی نے کیپشن میں مداحوں سے دلچسپ انداز میں ایک سوال بھی پوچھا کہ 'کون زیادہ فٹ لگ رہا ہے، اور اس کے ساتھ ایک پول شیئر کیا جس میں تین آپشنز موجود تھے (i)شاہد آفریدی (ii)شاہین آفریدی(iii)دونوں۔

اس پول کے نتائج میں بڑی تعداد میں سوشل میڈیا صارفین نے سسر اور داماد میں سے شاہد آفریدی کو زیادہ فٹ قرار دیا۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

پول کے علاوہ مداحوں نے تصویر پر تبصرے کرتے ہوئے بھی شاہد آفریدی کی تعریفیں کیں، ایک صارف کا کہنا تھا کہ 'ماشا اللہ سسر تو داماد سے چھوٹا اور ہینڈسم لگ رہا ہے'۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ 'دونوں اپنی عمر کے حساب سے فٹ ہیں لیکن لالا کو سلام'، مزید ایک صارف کا کہنا تھا کہ 'دونوں بھائی لگ رہے ہیں'۔

خیال رہے کہ شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے فروری 2023 میں نکاح کیا بعد ازاں ستمبر 2023 میں ان کی رخصتی انجام پائی۔

شادی کے محض 11ویں ماہ بعد اس جوڑے نے بیٹے کی صورت میں اپنے چاہنے والوں کو نہ صرف بڑی خوش خبری سنائی بلکہ شاہد آفریدی کو دنیائے کرکٹ کے کم عمر ترین نانا کا بھی لقب دلوادیا۔

شاہن آفریدی اور انشا آفریدی نے 24 اگست بروز ہفتہ اپنے بیٹے کا اس دنیا میں خیر مقدم کیا جس کا نام انہوں نے ’عالیار ’ رکھا۔