انفوٹینمنٹ

جواں نظر آنے والی ریحام رفیق کی اصل عمر نے فینز کو چونکا دیا

اداکارہ کی عمر آخر ہے کیا؟

ایمن ملک

جواں نظر آنے والی ریحام رفیق کی اصل عمر نے فینز کو چونکا دیا

اداکارہ کی عمر آخر ہے کیا؟

اداکارہ کی عمر آخر ہے کیا؟
اداکارہ کی عمر آخر ہے کیا؟

دنیا میں بہت سے لوگ ایسے ہیں جن کی ظاہری شخصیت، چہرے کے تاثرات، یا طرزِ زندگی ان کی اصل عمر سے کہیں کم دکھائی دیتی ہے۔ بظاہر تو انکی عمر زیادہ ہوتی ہے لیکن جسمانی ساخت اور چہرے سے وہ اپنی اصل عمر سے انتہائی کم دکھائی دیتے ہیں۔

ایسا ہی کچھ پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ، ڈانسر، گلوکارہ اور وائس آوور آرٹسٹ ریحام رفیق کیساتھ بھی ہے، جنہوں نے بطور بیک گراؤنڈ ڈانسر شوبز میں قدم رکھا اور آج اداکاری کی دنیا میں اپنے فن کا لوہا منواتی نظر آرہی ہیں۔

ریحام رفیق کا شوبز کرئیر:

اداکارہ ریحام رفیق ان دنوں ڈراما سیریل ‘پرورش‘ میں اپنے کردار ‘امل‘ کو ملنے والی پذیرائی سے لطف انداز ہورہی ہیں  اور اس سے قبل انہیں حال ہی میں اختتام پزیر ہونے والا ڈراما سیریل ’جڑواں’ میں رخشی کے کردار میں بھی پھر پور سپورٹ کیا گیا تھا۔

انہوں نے اپنی اداکاری کے کرئیر کا آغاز فلم ’کھیل کھیل میں’ سے کیا، جس میں انہوں نے سجل علی اور بلال عباس کے ساتھ اسکرین شیئر کی ، علاوہ ازیں انہیں مختصر سے کرئیر میں دیگر مشہور ڈراموں میں ’جھوم’ اور ’کفارہ’ میں بھی اداکاری کے جوہر بکھیرتے دیکھا گیا۔

وہ بتاتی ہیں کہ ان کے کریئر کا آغاز اصل میں ڈانسنگ سے ہی ہوا تھا جس کے بعد انہوں نے بطور وائس اوور آرٹسٹ کام کیا اور پھر انہیں اداکاری کی پیشکش ملی۔

 انہوں نے آرٹس کونسل میں منعقدہ ایک ڈانس مقابلہ بھی جیتا تھا، اس کے بعد وہ 'رومیو ویڈز ہیر' میں ثنا جاوید کے پیچھے سبز لہنگا پہنے بیک گراؤنڈ ڈانسر کے طور پر نظر آئیں اور حریم فاروق اور علی رحمان کی فلم 'ہیر مان جا' کے ایک گانے میں بھی بطور پرفارمر شامل ہوئیں۔

علاوہ ازیں وہ کم از کم ڈھائی سال تک لکس اسٹائل ایوارڈز میں ڈانسرز کے گروپ کا حصہ رہی ہیں، ریحام کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹرز ان کی ڈانس کی مہارت اور اچھے ایکسپریشنز کی وجہ سے انہیں نمایاں جگہ پر کھڑا کرتے تھے یہی وہ بات تھی جس کی وجہ سے انہیں اداکاری کے مواقع ملے۔

اداکاری کے علاوہ ریحام رفیق سوشل میڈیا پر بھی خاصا متحرک ہیں جہاں وہ مزاحیہ میمکری ویڈیوز کے سبب صارفین کی داد وصول کیے رکھتی ہیں جبکہ ساتھ ساتھ ڈانس ویڈیوز کے سبب بھی شہہ سرخیوں کا حصہ بنی نظر آتی ہیں۔

ریحام رفیق کی ازدواجی زندگی:

بات کریں ریحام رفیق کی ازدواجی زندگی کی تو انہوں نے گزشتہ سال ستمبر میں شکیب خان نامی شخص سے منگنی کرلی تھی جبکہ رواں سال ماہ اپریل  میں شادی کے بندھن میں بندھ کر نئی زندگی کی شروعات کرچکی ہیں۔

شوہر سے پہلی ملاقات اور لو اسٹوری بیان کرتے ہوئے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا تھا کہ وہ اور انکے شوہر دور کے کزن ہیں اور انکی ملاقات پہلی بار ایک شادی کی تقریب میں ہوئی جہاں ریحام  ڈانس کر رہی تھیں۔

'بس پہلی نظر کا پہلا پیار تھا کہ شکیب نے  اپنی امی سے کہا کہ میں ریحام سے شادی کرنا چاہتا ہوں، پھر امی نے رشتہ بھیجا اور رشتہ فوراً قبول بھی ہو گیا'۔

جبکہ ریحام نے اپنے شوہر کی ایسی ادا بھی بتائی جس کے سبب انکے دل میں محبت کے پھول کھلنے لگے۔

ریحام بتاتی ہیں کہ میں نے شکیب کو ایک فیملی فنکشن میں دیکھا جہاں وہ ایک بیمار کزن کی خدمت بھی کر رہے تھے اور باقی سب کو کھانا بھی کھلا رہے تھے، یہ صفات بہت کم مردوں میں ہوتی ہیں اور انہیں وہ لمحہ یاد بھی نہیں، لیکن وہی میرے دل میں گھر کر گیا، پھر سب کچھ بہت آسانی سے طے ہو گیا۔

ریحام رفیق کی تعلیمی قابلیت:

تعلیمی قابلیت کی بات کریں تو فوشیا میگزین کیساتھ انٹرویو میں اداکارہ ریحام رفیق بتاتی ہیں کہ انہوں نے ناظم آباد کی جناح یونیورسٹی سے بائیو ٹیکنالوجی میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کررکھی ہے۔

وہ بتاتی ہیں کہ حالانکہ مجھے میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنےکا شوق تھا لیکن اسکے باوجود میں نے اپنے والد سے کہا کہ میں یہ نہیں پڑھنا چاہتی کیونکہ مجھے ڈانس کا شوق تھا اور اسی شوق کو پورا کرنے کیلئے ڈانس اور تعلیم ساتھ ساتھ جاری رکھی۔

وہ بتاتی ہیں کہ چار سالہ ڈگری مکمل ہونے کے بعد کئی جگہوں پر انٹرن شپ بھی کی لیکن بس پھر دل بھر گیا اور شوبز کی طرف اپنی توجہ مرکوز کرلی۔

ریحام رفیق کی اصل عمر کیا؟

اب بات کرتے ہیں اداکارہ ریحام رفیق کے اصل عمر کی تو اس بارے میں بہت تضاد پایا جاتا ہے، گوگل پر نظر ڈالی جائے تو  ریحام رفیق کی پیدائش 1990 میں ہوئی تھی جس کے بنا پر انکی عمر 35 برس ہے۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

لیکن یہ دعویٰ کتنا سچا ہے یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کیونکہ دیگر سائٹس پر اداکارہ کی عمر میں تضاد دیکھنے کو مل رہا ہے۔

 وی گرین نامی انٹرٹینمنٹ سائٹ کے مطابق ریحام رفیق کی سال پیدائش 1999 ہے اس لحاظ سے انکی عمر 26 سال بنتی ہے۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

سونے پر سہاگہ  کبھی خود ریحام نے بھی اپنی عمر کے حوالے سے کوئی واضح بیان جاری نہیں کیا ہاں البتہ کئی انسٹاگرام پوسٹس میں اس حوالے سے مزاحیہ انداز ضرور اپنایا ہے۔

 اگرچہ انہوں نے کبھی اپنی صحیح عمر واضح طور پر بیان نہیں کی، لیکن وہ اکثر مذاق میں کہتی ہیں کہ وہ ’35 نہیں ہیں’۔

 انہوں نے یہ بھی ذکر کیا کہ لوگ ان کی عمر کا اندازہ کیسے لگاتے ہیں، خاص طور پر جب بات جنریشن زی (Gen Z) کے ساتھ موازنے کی ہو۔

اسی بارے میں اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 3 مئی 2024 کو ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ خود کو جنریشن زی کے درمیان اجنبی محسوس کرتی ہیں، لیکن خوشی سے یہ بھی لکھا کہ انہوں نے اسی گروپ میں اپنے ہم عمر کسی کو ڈھونڈ لیا۔

اس پوسٹ کے کمنٹ میں ایک صارف نے اداکارہ سے پوچھا تھا کہ اگر جین زی نہیں تو پھر آپ کس جنریشن سے تعلق رکھتی ہیں؟

تو جواب میں اداکارہ نے اپنی عمر تو واضح نہیں کی لیکن اتنا ضرور کہہ دیا کہ وہ جنریشن ’ملینیلز’ سے تعلق رکھتی ہیں۔ 

اسکریب گریب
اسکریب گریب

اس کے علاوہ ایک موقع پر انہوں نے گوگل پر موجود اپنی عمر کی معلومات پر طنزیہ انداز میں عدم اعتماد کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ وہ گوگل کی باتوں پر یقین نہیں رکھتیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی اصل عمر سے متعلق آن لائن معلومات قابل اعتبار نہیں۔

جنریشن  ملینیلز کیا ہے؟

واضح رہے کہ دنیا میں پہلی بار 1923ء میں جنریشنز کا تصور پیش کیا گیا تھا، ابتداء میں سماجی ماہرین کا خیال تھا کہ ہر نسل تقریبا 20 سے 30 سال تک رہتی ہے لیکن بدلتے وقت میں ماہرین نے نسل کو 14 سے 16 برس تک محدود کردیا۔

اب 'جنریشن بیٹا' کا وقت 2039ء تک رہے گا، یعنی اس عرصے کے دوران پیدا ہونے والے بچوں کو ’جنریشن بیٹا‘ کہا جائے گا۔

اس سے قبل سال 2010ء سے 31 دسمبر 2024ء تک پیدا ہونے والے بچوں کو 'جنریشن ایلفا' کہا جاتا رہا۔

1996ء سے 31 دسمبر 2010ء تک پیدا ہونے والے بچوں کو جنریشن ’زی‘ کہا جاتا ہے جبکہ جنریشن ’زی‘ سے قبل 1981ء سے 31 دسمبر 1996ء تک جنریشن ’وائے‘ یا ’ملینیلز‘ (Millennials) کا زمانہ تھا۔

اس سے قبل 1965ء سے 1980ء تک جنریشن ’ایکس‘ جب کہ 1946ء سے 1964ء تک جنریشن ’بے بی بومر‘ تھا۔

اور اس سے پہلے 1925ء سے 1945ء کے بچوں کو جنریشن ’سائلنٹ‘ یا گم شدہ بھی کہا جاتا ہے اور پہلی بار جنریشن کا خیال بھی 1925ء میں متعارف کرایا گیا تھا۔