انفوٹینمنٹ

منی رتنم نے بھی دیپیکا پڈوکون کی حمایت کردی

منی رتنم نے بھی ایک انٹرویو میں شفٹ اوقات پر جاری بحث پر تبصرہ کیا ہے.

Web Desk

منی رتنم نے بھی دیپیکا پڈوکون کی حمایت کردی

منی رتنم نے بھی ایک انٹرویو میں شفٹ اوقات پر جاری بحث پر تبصرہ کیا ہے.

منی رتنم نے بھی دیپیکا پڈوکون کی حمایت کردی

بالی وڈ میں اس وقت دیپیکا پڈوکون کی فلم اسپرٹ سے باہر ہونے کی خبریں گزشتہ کچھ دنوں سے ہاٹ ٹاپک بنا ہوا ہے۔

مبینہ طور پر اداکار نے کام کے لیے ایک شرط یہ رکھی تھی وہ 8 گھنٹے سے زیادہ کی شفٹ میں کام نہیں کریں گی کیوں کہ وہ ایک نئی ماں ہیں اور انہیں وہ ذمہ داری نبھانی ہے۔

اگرچہ اداکارہ کی جانب سے باضابطہ طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا لیکن ان کے فلم سے باہر ہونے کے بعد ان کے اس مطالبے پر مختلف سلیبریٹیز کی جانب سے حمایت کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے۔

اب معروف فلم ساز منی رتنم نے بھی ایک انٹرویو میں شفٹ اوقات اور غیر پیشہ ورانہ مطالبات پر جاری بحث پر تبصرہ کیا ہے، جہاں وہ دیپیکا کی حمایت میں یہ کہتے ہوئے سامنے آئے ہیں کہ اگر کوئی اس طرح کے مطالبات کرنے کی پوزیشن میں ہے تو یہ بالکل درست ہے۔

اپنی تازہ ترین فلم ٹھگ لائف کی ریلیز سے پہلے منی رتنم نے بات چیت کے دوران کہا کہ 'میرے خیال میں یہ ایک جائز مطالبہ ہے، مجھے خوشی ہے کہ وہ اس کے لیے مطالبہ کرنے کی پوزیشن میں ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'مجھے لگتا ہے کہ ایک فلمساز کے طور پر، آپ کو کاسٹ کرتے وقت اس بات کا خیال رکھنا چاہیے، یہ کوئی بلاجواز مطالبہ نہیں ہے بلکہ ایک مکمل ضرورت ہے اورمیرے خیال میں اب آپ کو یہ سمجھنا چاہیے کہ آپ کو یہ کام کرنا چاہیے'۔

اس سے قبل اداکار اجے دیوگن نے بھی اس معاملے پر دیپیکا کی حمایت کی تھی اور کہا تھا کہ 'ایسا نہیں ہے کہ یہ (مطالبہ) لوگوں کو ٹھیک نہیں لگ رہا، زیادہ تر ایماندار فلمسازوں کو اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، جہاں تک کام کا تعلق ہے، ایک ماں ہونے کے باوجود اگر وہ آٹھ گھنٹے کام کرتی ہیں، تو اب انڈسٹری میں آٹھ سے نو گھنٹے کی شفٹ معمول بن چکی ہے۔

ان کے علاوہ سیف علی خان بھی دیپیکا کی اسپرٹ سے علیحدگی پر بالواسطہ بات کرتے ہوئے فیملی ٹائم کی اہمیت پر زور دیا تھا۔

فلم اسپرٹ تنازع

اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور سندیپ ریڈی وانگا کا تنازع اس وقت سامنے آیا جب ترپتی دمری کو ہدایت کار نے پربھاس کے مدمقابل کاسٹ کرتے ہوئے دیپیکا پڈوکون کے رویے کو غیر پیشہ ورانہ قرار دیا۔

 تنازع کی وجہ گزشتہ برس ستمبر میں ماں بننے والی دیپیکا کی جانب سےآٹھ گھنٹے کی شفٹ، 20 کروڑ روپے معاوضے کا مطالبہ اور تیلگو مکالمے بولنے پر اعتراض تھا۔

بعد میں ایسی اطلاعات بھی آئیں جن میں دعویٰ کیا گیا کہ ‘اسپرٹ‘ میں پربھاس اور ترپتی کے درمیان بولڈ مناظر ہوں گے تاہم اس خبر کو سندیپ ریڈی وانگا نے'ڈِرٹی پی آر گیمز' قرار دیا۔

میڈیا رپورٹس سامنے آنے پر سندیپ ریڈی وانگا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ناراضی سے بھرپور ٹویٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ’جب میں کسی اداکار کو اپنی فلم کا پلاٹ بتاتا ہوں تو اس پر ہر حد تک اعتماد کرتا ہوں۔

انہوں نے بالواسطہ یہ بھی کہا کہ ایک نوجوان اداکارہ کو حقیر سمجھنا اور میری فلم کی کہانی کو بگاڑ دینا فیمنزم نہیں ہے اور کیا آپ اسی بات پر یقین رکھتی ہیں؟

واضح رہے کہ سندیپ ریڈی وانگا نے اپنے ٹویٹ میں کسی کا نام تو نہیں لیا لیکن اس پوسٹ سے یہی محسوس ہوا کہ ان کا اشارہ دیپیکا کی جانب ہے۔

تازہ ترین