انفوٹینمنٹ
ماہرہ خان کی ارجن رامپال سے سرِ راہ ملاقات کے چرچے
ماہرہ خان کی ارجن رامپال سے سرِ راہ ملاقات کے چرچے
پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان کی لندن میں بالی وڈ کے خوبرو اداکار ارجن رامپال سے راہ چلتے ملاقات کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ماہرہ خان پاکستان میں تو سب کے دلوں پر راج کرتی ہی ہیں لیکن طویل عرصے سے بھارت میں بھی زبردست فین فالوئنگ کی حامل رہی ہیں۔
ماہرہ خان کے پاکستانی ڈراموں کو بھارت میں بے حد شوق سے دیکھا گیا جس کے بعد سپر سٹار شاہ رخ خان نے انہیں اپنی بالی وڈ فلم رئیس میں کاسٹ کیا۔
ماہرہ خان اور بھارتی فینز کے درمیان ہمیشہ سے پاکستان اور بھارت کی جنگی صورتحال دوریاں پیدا کرتی رہی ہے جس کی وجہ سے پہلے فلم 'رئیس' کی ریلیز اور اب ان کی فین فالوئنگ متاثر ہوئی ہے۔
ماہرہ خان ان دنوں اپنی فلم 'لَو گرو کی پروموشن میں مصروف ہیں جس کے لیے وہ پاکستان کے بعد لندن اور متحدہ عرب امارات بھی گئیں جہاں پروموشنل ایونٹس منعقد کیے گئے۔ماہرہ خان کے ساتھ انکے فلمی ہیرو ہمایوں سعید بھی ہر جگہ ساتھ نظر آئے اور ان دونوں سے ملنے فینز کی بڑی تعداد جمع ہوئی۔
فلم کی ریلیز سے پہلے ہی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جس میں ماہرہ خان کی ارجن رام پال سے راہ چلتے ملاقات دیکھی جا سکتی ہے اور اس ملاقات نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
وائرل ویڈیو میں ماہرہ خان اور ارجن رامپال ایک دوسرے سے بات کرتے نظر آئے جبکہ اسی ویڈیو میں پیچھے دیکھا جا سکتا ہے کہ ہمایوں سعید دونوں کو دیکھ کر مسکرا رہے ہیں۔
ممکنہ طور پر ماہرہ خان کے بعد ارجن رامپال کی ہمایوں سیعد سے ملاقات بھی ہوئی لیکن ویڈیو میں وہ حصہ ریکارڈ نہیں کیا گیا۔
اس ملاقات کے دوران ارجن رامپال اکیلے نہیں تھے بلکہ ان کے ساتھ ایک چھوٹا بچہ تھا جس کا ہاتھ انہوں نے تھام رکھا تھا۔
ماہرہ خان اس موقع پر کتھئی لباس میں ملبوس نظر آئیں جو انہوں نے لندن میں منعقدہ پروموشنل ایونٹ میں پہنا تھا۔
پاک بھارت کشیدگی کے باوجود دونوں ممالک کے سپر سٹارز کے اس سرپرائز میٹ اپ کو خوب توجہ حاصل ہو چکی ہے۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Lil Jon's son body found in Georgia pond after his missing: police
Mariah Carey sparkles in Diamonds at 2026 Winter Olympics Opening
Travis Kelce reveals ONE way Taylor Swift has made him better
‘Opalite’ video review: Taylor Swift, Domhnall Gleeson’s power romance
Zayn Malik drops dates for his ‘Konnakol’ tour
Chris Hemsworth fears Amazon Alexa+ planning his murder
Chappell Roan’s bold Grammy fashion choice explained
Talwiinder breaks silence on Disha Patani relationship buzz



