فیشن
یمنیٰ زیدی کا ویسٹرن انداز بھی دلکش قرار
امریکا میں لی گئیں تصاویر وائرل
یمنیٰ زیدی کا ویسٹرن انداز بھی دلکش قرار
امریکا میں لی گئیں تصاویر وائرل
پاکستانی اداکارہ یمنیٰ نے عید پر دیسی انداز سے دل جیتنے کے بعد ویسٹرن لُک پر بھی تعریفیں حاصل کرلی۔
’تیرے بن‘ ، ’ پری زاد‘ ، ’صنفِ آہن‘ اور ’یہ رہا دل‘ جیسے ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی کو نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی پسند کیا جاتا ہے۔
اداکارہ کو مقبولیت کے آسمان پر پہنچانے والا ڈراما ’تیرے بن‘ تھا جس نے گزشتہ سال ٹی آر پی ریکارڈز بریک کیے اور بھارت میں بھی خوب پسند کیا گیا۔
یمنیٰ زیدی اپنی معصوم صورت کے علاوہ اپنے بولنے کے مٹھاس بھرے انداز کے سبب بھی فینز کے دل میں خاص جگہ بناچکی ہیں۔
یمنیٰ زیدی کا شمار پاکستان کی ان اداکاراؤں کی فہرست میں ہوتا ہے جو ڈراموں کے علاوہ فلم میں بھی اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں اور انکو یہ اعزاز فلم 'نایاب' سے دلوایا ہے۔
یمنیٰ زیدی نے عید الاضحیٰ کے موقع پر اپنی دلکش تصاویر سے سب کو تعریف کرنے پر مجبور کردیا تھا اور اب انہوں نے مغربی طرز کو فیشن کو فالو کرتے ہوئے پینٹ شرٹ پہن کر تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔
یمنیٰ زیدی ان تصاویر میں پف سلیوس والی سفید شرٹ پہنی ہوئی ہیں جس کو انہوں نے آسمانی ڈینم کے ساتھ اسٹائل کیا۔
یمنیٰ زیدی کی یہ تصاویر امریکا میں میٹھوں کیلئے مشہور ریسٹورنٹ 'ڈیزرٹ ایوینیو' کے باہر کے ایریا کی ہے جہاں وہ ایک ٹیبل کے ساتھ رکھی کرسی پر بیٹھی ہوئی ہیں۔
یمنیٰ زیدی ان تصاویر میں ہمیشہ کی طرح کیوٹ نظر آرہی ہیں اور انکو کیوٹنس بخشتا انکا شارٹ لیتنھ ہیئر اسٹائل ہے۔
اداکارہ نے پینٹ شرٹ کے ساتھ فلیٹ پہنی نظر آئیں جبکہ ہاتھ میں گھڑی پہن کر لُک کو مکمل کیا۔
فینز کی جانب سے یمنیٰ زیدی کی نئی تصاویر بے انتہا پسند کی جارہی ہیں اور کمنٹ سیکشن میں بڑھ چڑھ کر ے تعریف کر رہے ہیں۔
تصاویر یہاں دیکھیں:
مزید خبریں
-
درِ فشاں کا سفید ساڑھی میں حسن دو آتشہ
-
ماہی بلوچ کے بولڈ فیشن پر صارفین مشتعل
-
ہانیہ عامر کے اس نفیس جوڑے کی قیمت کیا؟
-
شہناز گل کے منی ڈریس میں جلوے
-
ایلی اورام نے سیاہ ساڑھی میں جلوے بکھیر دیے
-
'یونان میں لنگی ڈانس'، کرینہ کا سب سے منفرد انداز
-
ربیکا خان کا فیشن ایک بار پھر انہیں لے ڈوبا
-
ودیا بالن کی باڈی ٹرانسفرمیشن نے نیٹیزنز کے ہوش اڑادیے
-
عائزہ خان نے دلکشی کی تمام حدیں پار کردیں
-
تصاویر؛ لبوبو تھامی اروشی روٹیلا رئیل لائف ڈول قرار
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Sophie Turner opens up about travel dreams and challenging role in 'Steal'
A$AP Rocky reveals how his children's personalities differ from each other
Hailey Bieber shows off sweet moment with Justin Bieber and Baby Jack
A$AP Rocky reveals ‘Don’t Be Dumb’ world tour full dates
Ryan Coogler opens up about awkward moment with Michael B. Jordan over ‘Sinners’
Karol G and Feid’s love story ends after months of intense rumours
Legendary Italian designer Valentino Garavani dead at 93
Marriyum Aurangzeb steals spotlight at Junaid Safdar’s wedding



