انفوٹینمنٹ

ثنا یوسف کا مبینہ قاتل فیصل آباد سے گرفتار

ثنا یوسف کے مبینہ قاتل کا نام کیا؟

Web Desk

ثنا یوسف کا مبینہ قاتل فیصل آباد سے گرفتار

ثنا یوسف کے مبینہ قاتل کا نام کیا؟

ثنا یوسف کا مبینہ قاتل فیصل آباد سے گرفتار
ثنا یوسف کا مبینہ قاتل فیصل آباد سے گرفتار

پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار و ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئٹر ثنا یوسف کے قتل کا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

سوشل میڈیا پر 2 جون کی شام ایک ایسی خبر نے سب کو حیران کردیا جو پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار ثنا یوسف سے متعلق تھی اور وہ بھی انکی کسی مزاحیہ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بارے میں نہیں بلکہ انکی قتل کی خبر تھی۔

چترال سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ ثنا یوسف جو اب تک سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی تصاویر و ویڈیوز کی وجہ سے مشہور تھیں اب موت کی وجہ سے اپنے فینز سمیت دیگر سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر گئی ہیں۔

ثنا یوسف کی موت کی خبر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور سوشل میڈیا پر مختلف افواہیں پھیلتی نظر آئیں۔

ابتدائی میڈیا رپورٹس کے مطابق ثنا یوسف کو اسلام آباد کے جی 13 سیکٹر میں ایک نامعلوم شخص نے گولی مار دی تھی۔

بتایا گیا کہ ثنا یوسف کے گھر مہمان موجود تھے اور اسی دوران ملزم گھر میں داخل ہوا اور ثنا یوسف پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ثنا یوسف کو دو گولیاں لگیں اور وہ شدید زخمی ہو گئیں۔

ثنا یوسف کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے  پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پہنچا دیا گیا تھا جبکہ پولیس مبینہ قاتل کی تلاش میں تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ثنا یوسف کے مبینہ قاتل کو فیصل آباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ثنا یوسف کے مبینہ قاتل کی شناخت کاکا کے نام سے ہوئی ہے جس نے خود کو مقتولہ کا دوست بتایا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق  ملزم کاکا ثنا یوسف کے سینے میں دو گولیاں مار کر قتل کرنے کے بعد فیصل آباد فرار ہوگیا تھا جس کا سراغ لگاتے ہوئے پولیس بھی اس کے پیچھے پہنچ گئی اور اسکو حراست میں لے لیا۔

بتایا جارہا ہے کہ ملزم کو سی سی ٹی وی ویڈیو اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے تمام اکاؤنٹس کاکا کے نام سے ہیں لیکن ممکنہ طور پر اس کا اصل نام عمر ہے۔