انفوٹینمنٹ
ثنا یوسف کا مبینہ قاتل فیصل آباد سے گرفتار
ثنا یوسف کے مبینہ قاتل کا نام کیا؟
ثنا یوسف کا مبینہ قاتل فیصل آباد سے گرفتار
ثنا یوسف کے مبینہ قاتل کا نام کیا؟
پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار و ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئٹر ثنا یوسف کے قتل کا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
سوشل میڈیا پر 2 جون کی شام ایک ایسی خبر نے سب کو حیران کردیا جو پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار ثنا یوسف سے متعلق تھی اور وہ بھی انکی کسی مزاحیہ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بارے میں نہیں بلکہ انکی قتل کی خبر تھی۔
چترال سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ ثنا یوسف جو اب تک سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی تصاویر و ویڈیوز کی وجہ سے مشہور تھیں اب موت کی وجہ سے اپنے فینز سمیت دیگر سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر گئی ہیں۔
ثنا یوسف کی موت کی خبر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور سوشل میڈیا پر مختلف افواہیں پھیلتی نظر آئیں۔
ابتدائی میڈیا رپورٹس کے مطابق ثنا یوسف کو اسلام آباد کے جی 13 سیکٹر میں ایک نامعلوم شخص نے گولی مار دی تھی۔
بتایا گیا کہ ثنا یوسف کے گھر مہمان موجود تھے اور اسی دوران ملزم گھر میں داخل ہوا اور ثنا یوسف پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ثنا یوسف کو دو گولیاں لگیں اور وہ شدید زخمی ہو گئیں۔
ثنا یوسف کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پہنچا دیا گیا تھا جبکہ پولیس مبینہ قاتل کی تلاش میں تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ثنا یوسف کے مبینہ قاتل کو فیصل آباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ثنا یوسف کے مبینہ قاتل کی شناخت کاکا کے نام سے ہوئی ہے جس نے خود کو مقتولہ کا دوست بتایا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کاکا ثنا یوسف کے سینے میں دو گولیاں مار کر قتل کرنے کے بعد فیصل آباد فرار ہوگیا تھا جس کا سراغ لگاتے ہوئے پولیس بھی اس کے پیچھے پہنچ گئی اور اسکو حراست میں لے لیا۔
بتایا جارہا ہے کہ ملزم کو سی سی ٹی وی ویڈیو اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے تمام اکاؤنٹس کاکا کے نام سے ہیں لیکن ممکنہ طور پر اس کا اصل نام عمر ہے۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Kathryn Hahn set to star in Disney’s ‘Tangled’ as Mother Gothel
‘Heated Rivalry’ star Hudson Williams slams hateful fans with blunt message
James Cameron sparks buzz about ‘Avatar 4’ amid franchise uncertainty
Why did Harry Styles get emotional while dancing in Berlin?
Lewis Hamilton and Kim Kardashian spark ‘endgame’ romance buzz
Priyanka Chopra explains strict rule she follows to protect daughter Malti
Kanye West drama grows as Bianca Censori refuses to stay silent
Kanye West plans SoFi Stadium concert ahead of ‘Bully’ release


