انفوٹینمنٹ

بچپن کی شرارتیں جان لیوا ثابت ہو سکتی تھیں، شہزاد غیاث

ابتدا میں شہزاد غیاث نے شو میں شرکت سے انکار کر دیا تھا

Web Desk

بچپن کی شرارتیں جان لیوا ثابت ہو سکتی تھیں، شہزاد غیاث

ابتدا میں شہزاد غیاث نے شو میں شرکت سے انکار کر دیا تھا

اسکرین گریب
اسکرین گریب

معروف کامیڈین اور پوڈکاسٹر شہزاد غیاث شیخ  نے اعتراف کیا کہ وہ بچپن میں خاصے شرارتی تھے۔

انہوں نے حال ہی میں جیو نیوز کے مقبول مزاحیہ پروگرام ‘ہنسنا منع ہے‘ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے بچپن کی دلچسپ اور حیران کن یادیں ناظرین کے ساتھ شیئر کیں۔

شو کے میزبان تابش ہاشمی سے گفتگو کے دوران شہزاد غیاث نے اعتراف کیا کہ وہ بچپن میں خاصے شرارتی تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں پانچ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا ہوں، اور بچپن میں ایسی کئی خطرناک شرارتیں کیں جو آج سوچوں تو خودکشی کے مترادف لگتی ہیں۔ خوش قسمتی سے ہمیشہ بچ گیا۔

شو کے دوران شہزاد غیاث نے بین الاقوامی میڈیا پر اپنی حالیہ شرکت کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں ایک معروف غیر ملکی پروگرام پیئرز مورگن کا شو میں شرکت کی دعوت ملی تھی، جس میں انہوں نے بھارتی یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ، سینئر بھارتی صحافی برکھا دت، اور بعض بھارتی نیوز چینلز کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

شہزاد نے بتایا کہ پہلے شو کی ٹیم نے مجھ سے انسٹاگرام کے ذریعے رابطہ کیا، جسے میں نے نظر انداز کر دیا۔ بعد ازاں، انہوں نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر دوبارہ رابطہ کیا اور شو کے فارمیٹ سے آگاہ کیا۔

ابتدا میں شہزاد غیاث نے شو میں شرکت سے انکار کر دیا تھا، تاہم ٹیم کے اصرار پر انہوں نے رضامندی ظاہر کی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نقطۂ نظر پیش کیا۔

تازہ ترین