انفوٹینمنٹ

ثنا یوسف قتل، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک کی آخری ویڈیو وائرل

ثنا یوسف کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ویران ہوگیا

Web Desk

ثنا یوسف قتل، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک کی آخری ویڈیو وائرل

ثنا یوسف کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ویران ہوگیا

ثنا یوسف قتل، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک کی آخری ویڈیو وائرل
ثنا یوسف قتل، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک کی آخری ویڈیو وائرل

پاکستانی کم سِن مقتولہ ٹک ٹاکر و ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئٹر ثنا یوسف کی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی آخری ویڈیو توجہ کا مرکز بن گئی۔

پاکستانی سوشل میڈیا پر 2 جون کی شام سے ثنا یوسف نامی ٹک ٹاک اسٹار کا نام چرچوں میں ہیں جنہیں انکے گھر میں گھس کر ایک شخص نے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

مقتولہ ثنا یوسف کا تعلق بالائی چترال کے گاؤں CHUINJ سے تعلق تھا اور ثنا ایک معروف و متحرک سماجی کارکن کی بیٹی تھیں۔

ثنا یوسف کے والد چترال کے حقوق کا تحفط کرنے کیلئے چلنے والی تحریک 'تحریکِ تحافظ حقوقِ چترال' کے اہم رکن بھی ہیں۔

کم سِن ثنا یوسف کے سینے پر دو گولیاں لگیں
کم سِن ثنا یوسف کے سینے پر دو گولیاں لگیں

ثنا یوسف کی ویڈیوز میں چترالی روایات کی جھلک واضح طور پر نظر آتی تھی۔ وہ مزاحیہ کانٹینٹ کے علاوہ حوصلہ افزائی کرتی ویڈیوز بھی بناتی تھیں۔

اگرچہ ثنا یوسف بہت مشہور ٹاک ٹاکر نہیں تھیں لیکن ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر روز کی بنیاد پر اپنے فالوورز میں اضافہ کرتی نظر آرہی تھیں۔

ثنا کے انسٹاگرام پر دو اکاؤنٹس ہیں ایک میں وہ اپنی لائیف اپ ڈیٹ کے ساتھ مزاحیہ کانٹینٹ بھی شیئر کرتی تھیں جبکہ دوسرا اکاؤنٹ خاص طور پر برانڈز کلابریشن کیلئے محدود تھا۔

ثنا یوسف کے برانڈ کلابریشن اکاؤنٹ پر 90 ہزار اور دوسرے اکاؤنٹ پر 5لاکھ سے زائد فالوورز ہیں جبکہ ٹک ٹاک پر انکے فالوورز کی تعداد 8 لاکھ سے زائد ہے۔

ثنا یوسف کے قتل سے 10 گھنٹے قبل انکے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی تھی جو انکی زندگی کی آخری پوسٹ ثابت ہوئی۔

شیئر کی گئی ویڈیو ثنا یوسف کی برتھ ڈے سیلیبریشن کی ہے جس میں وہ اسلاپ آباد کے ریسٹورنٹ 'ایٹلی روف ٹاپ' پر اپنی سہیلیوں کے ساتھ خوشی مناتی نظر آئیں۔

ویڈیو میں ثنا یوسف آوٹ فٹرز کی سفید شرٹ و کتھئی اسکرٹ پہنی اپنا برتھ ڈے کیک کاٹتی دکھیں۔

ثنا کی یہ برتھ ڈے سیلیبریشن 2 جون کو نہیں بلکہ 31 مئی کو منائی گئی تھی اور انہوں نے اس کی تصاویر بھی فینز کے ساتھ شیئر کی تھیں۔

اسی دن کی تصاویر ٹک ٹاک اسٹار ثنا نے اپنے دونوں انسٹاگرام اکاؤنٹس کی پروفائل پکچر بھی بنائیں۔

ثناء یوسف کی اس ویڈیو کا کمنٹ سیکشن جو انکے قتل سے کچھ دیر پہلے تک فینز کی تعریفوں بھرے کمنٹس دکھا رہا تھا اب گہرے دکھ کا اظہار کرتے کمنٹس سے بھر چکا ہے۔

یہی ویڈیو ثنا یوسف نے اپنے 8 لاکھ فالوورز والے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی اور یہی انکی ٹک ٹاک کی آخری ویڈیو ثابت ہوئی۔