انفوٹینمنٹ
ہمایوں دراصل ایک بچہ ہے، ماہرہ خان کا دلچسپ تبصرہ
دونوں اداکاروں کی خوبصورت کیمسٹری اور دوستانہ انداز کو مداح خوب سراہ رہے ہیں
ہمایوں دراصل ایک بچہ ہے، ماہرہ خان کا دلچسپ تبصرہ
دونوں اداکاروں کی خوبصورت کیمسٹری اور دوستانہ انداز کو مداح خوب سراہ رہے ہیں
نامور اداکارہ ماہرہ خان اور سینئر فنکار ہمایوں سعید ایک بار پھر عیدالاضحیٰ کے موقع پر اپنی نئی فلم ’لو گرو‘ کے ذریعے سلور اسکرین پر جلوہ گر ہو رہے ہیں۔
فلم کی ریلیز سے قبل دونوں فنکار عالمی پروموشنل ٹورز پر مصروف رہے، جن میں امریکہ، برطانیہ اور دبئی شامل ہیں، جہاں انہوں نے مداحوں سے ملاقاتیں کیں اور فلم کی بھرپور انداز میں تشہیر کی۔
تشہیری مہم کے دوران ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان نے ہمایوں سعید کے حوالے سے نہایت دلچسپ بات کی، جس پر ناظرین خوب محظوظ ہوئے۔
ماہرہ خان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ہمایوں بظاہر ایک سنجیدہ اور بالغ شخصیت کے مالک ہیں، مگر میرے نزدیک وہ دراصل ایک معصوم بچے جیسے ہیں۔
جب بھی میں اُنہیں دیکھتی ہوں، مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ایک بچے نے ہمایوں کا چہرہ پہن رکھا ہو۔ اُس بچے کے منہ میں چوسنی ہو اور گردن میں ایک ننھا سا ’بِب‘ (baby bib) ہو۔
انہوں نے مزید وضاحت کی کہ ہمایوں کی شخصیت میں ایک معصومیت ہے جو اُنہیں سب سے منفرد اور پسندیدہ بناتی ہے۔
ماہرہ خان کے اس پُر مزاح اور بےتکلف تبصرے کو سوشل میڈیا پر بھرپور پذیرائی مل رہی ہے، اور مداح دونوں اداکاروں کی خوبصورت کیمسٹری اور دوستانہ انداز کو خوب سراہ رہے ہیں۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Shilpa Shinde shares cryptic post after AICWA's demand
Varun Dhawan’s 'Hai Jawani Toh Ishq Hona Hai' starts strong at box office
Top OTT releases to stream this weekend: ‘Dhurandhar 2’, ‘Gullak 5’, ‘Brown’ and more
Shilpa Shinde responds after Hina Khan's strong reaction
Celina Jaitly hits back at defamation notices in ongoing family dispute
Shilpa Shinde defends confession on old TV show controversy
Nushrratt Bharuccha MMS controversy: Viral RCB win story sparks frenzy; Watch video
New OTT releases this week: 'Maa Behen', 'Gullak Season 5', 'Brown' and more


