انفوٹینمنٹ
مقتولہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کون تھیں؟
مقتولہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کون تھیں؟
پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار و ڈیجیٹیل کانٹینٹ کریئٹر ثنا یوسف کے قتل نے ایک مرتبہ پھر عوام کو قانون سے انصاف کا مطالب بنا دیا ہے۔
چترال سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ ثنا یوسف جو اب تک سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی تصاویر و ویڈیوز کی وجہ سے مشہور تھیں اب موت کی وجہ سے عوام کو حیران کر گئی ہیں۔
پاکستانی سوشل میڈیا پر 2 جون کی رات سے ثنا یوسف نامی ٹک ٹاک اسٹار کا نام چرچوں میں ہیں جنکو رات میں انکے گھر میں گھس کر ایک شخص نے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
مقتولہ ثنا یوسف کا تعلق بالائی چترال کے گاؤں CHUINJ سے تعلق تھا اور ثنا ایک معروف و متحرک سماجی کارکن کی بیٹی تھیں۔
ثنا یوسف کے والد چترال کے حقوق کا تحفط کرنے کیلئے چلنے والی تحریک 'تحریکِ تحافظ حقوقِ چترال' کے اہم رکن بھی ہیں۔
وہ ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر متحرک تھیں اور اپنی ویڈیوز کے ذریعے ثقافتی شعور، خواتین کے حقوق، اور نوجوانوں کے لیے تعلیمی پیغامات کو فروغ دیتی تھیں۔
ثنا یوسف کی ویڈیوز میں چترالی روایات کی جھلک واضح طور پر نظر آتی تھی۔ وہ مزاحیہ کانٹینٹ کے علاوہ حوصلہ افزائی کرتی ویڈیوز بھی بناتی تھیں۔
ثنا یوسف کی معصوم شکل و صورت اور شیریں زبانی انکے فینز کو بے انتہا پسند تھی اور یہ تعریفیں انکی تمام پوسٹس پر اب بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔
ثنا یوسف ٖوٹو اینڈ ویدیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر متحرک تھیں۔
ثنا کے انسٹاگرام پر دو اکاؤنٹس ہیں ایک میں وہ اپنی لائیف اپ ڈیٹ کے ساتھ مزاحیہ کانٹینٹ بھی شیئر کرتی تھیں جبکہ دوسرا اکاؤنٹ خاص طور پر برانڈز کلابریشن کیلئے محدود تھا۔
ثنا یوسف کے برانڈ کلابریشن اکاؤنٹ پر 90 ہزار اور دوسرے اکاؤنٹ پر 5لاکھ سے زائد فالوورز ہیں جبکہ ٹک ٹاک پر انکے فالوورز کی تعداد 8 لاکھ سے زائد ہے۔
ثنا یوسف کے دونوں انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالوئنگ لسٹ میں ایک ہی اکاؤنٹ ہے جو انکا خود کا ہی ہے۔
سوشل میڈیا پر نہ صرف انکے فینز بلکہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز بھی ثنا یوسف کے لیے انصاف مانگتے نظر آرہے ہیں اور انکا مطالبہ ہے کہ مجرم کو جلد از جلد پھانسی دی جائے تاکہ آئندہ کسی بھی بات کو وجہ بنا کر کسی معصوم کو قتل نہ کیا جائے۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
‘Lawrence Welk Show’ singer Guy Hovis breathes his last at 84
Why Channing Tatum says working with child actor in 'Josephine' scared him
Palash Muchhal responds to ₹40 lakh cheating allegations
Dakota Johnson fuels dating speculations with Role Model
Guy Fiere brings on surprising new transformation for 58th birthday
Dakota and Elle Fanning dazzle in all-black sisters’ night out
Brooklyn Beckham's wedding DJ spills on THAT Victoria’s dance moment
Truth behind Vicky Kaushal’s 'Dhurandhar 2' casting rumours revealed




