اسکینڈلز
اسلام بمقابلہ مغرب؟ علی ظفر نے حقائق بیان کردیے
ایک بھارتی صارف کی جانب سے اسلام کو دہشتگردی سے جوڑنے کی کوشش کی گئی
اسلام بمقابلہ مغرب؟ علی ظفر نے حقائق بیان کردیے
ایک بھارتی صارف کی جانب سے اسلام کو دہشتگردی سے جوڑنے کی کوشش کی گئی
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے سوشل میڈیا پر اسلام مخالف تبصرے پر امریکی مصنف و سیاسی تجزیہ کار چارلی کرک کو مدلل اور باوقار جواب دے کر بھرپور انداز میں مؤقف واضح کر دیا۔
چارلی کرک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس‘ پر دعویٰ کیا تھا کہ ‘اسلام مغربی تہذیب سے مطابقت نہیں رکھتا‘۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ دنیا کی اصل لڑائی اسلام اور مغرب کے درمیان نہیں، بلکہ یہ حق اور باطل کے درمیان ہے۔
انہوں نے لکھا کہ جب یورپ جہالت کے دور سے گزر رہا تھا، اُس وقت اسلام دنیا کو ریاضی، طب، فلسفہ اور شاعری جیسے علوم سے روشناس کرا رہا تھا۔ آج بھی لاکھوں مسلمان مغرب میں بطور سائنسدان، ڈاکٹر، فنکار اور ذمہ دار شہری زندگی گزار رہے ہیں اور ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
علی ظفر نے جدید اسلامی معاشروں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ دبئی اور ابھرتے ہوئے سعودی عرب جیسے شہروں کی ترقی اس بات کا ثبوت ہے کہ پُرامن بقائے باہمی نہ صرف ممکن ہے بلکہ کامیابی سے جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پرانے بیانیے اب متروک ہو چکے، وقت آگے بڑھنے کا ہے۔
ایک بھارتی صارف کی جانب سے اسلام کو دہشتگردی سے جوڑنے کی کوشش پر بھی علی ظفر نے مدلل جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ایسی دوگنی خبریں دکھا سکتا ہوں جن میں دہشتگردی کا تعلق دیگر مذاہب سے جوڑا گیا۔ درحقیقت، دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، یہ ایک مخصوص ذہنیت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلام کو دہشتگردی سے جوڑنا ایک منفی برانڈنگ ہے، جو سوچی سمجھی مارکیٹنگ حکمتِ عملی کے تحت کی جاتی ہے، جیسے ایپل کا نام سنتے ہی جدت ذہن میں آتی ہے، اسی طرح اسلام کا نام سنتے ہی خوف پیدا کیا جا رہا ہے۔
علی ظفر نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ پروپیگنڈا پر یقین نہ کریں، بلکہ اسلام کی اصل تاریخ پڑھیں تاکہ نہ صرف سچ جان سکیں بلکہ علمی طور پر بھی کامیاب ہوں۔
مزید خبریں
-
’خودکشی کے خیالات آتے تھے‘ یوزویندر چہل کا طلاق کے بعد انکشاف
-
ایمان خان کیساتھ بیٹھا شخص کون؟ نئی بحث چھڑ گئی
-
بپاشا باسو کی کترینہ سے پرانی چپقلش نئی بحث چھیڑ گئی
-
فہد مصطفیٰ پر فوٹوگرافر عمر سعید کے سنگین الزامات
-
علیزے شاہ کا منسا ملک کیخلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر
-
جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری کے درمیان رومانوی تعلقات کی افواہیں
-
سنجے کپور کی اہلیہ پریا کی انسٹاگرام میں بڑی تبدیلی
-
سلمان خان کی باڈی گارڈ ’شیرا’ سے شادی؟ یاسر حسین کا طنزیہ ردعمل
-
روبینہ اشرف کا علیزے شاہ سے متعلق منفی تبصرہ وائرل
-
منسا ملک کی علیزے کو جان سے مارنے کی دھمکی؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
‘Lawrence Welk Show’ singer Guy Hovis breathes his last at 84
Why Channing Tatum says working with child actor in 'Josephine' scared him
Palash Muchhal responds to ₹40 lakh cheating allegations
Dakota Johnson fuels dating speculations with Role Model
Guy Fiere brings on surprising new transformation for 58th birthday
Dakota and Elle Fanning dazzle in all-black sisters’ night out
Brooklyn Beckham's wedding DJ spills on THAT Victoria’s dance moment
Truth behind Vicky Kaushal’s 'Dhurandhar 2' casting rumours revealed


