وائرل اسٹوریز
ثنا یوسف کے مبینہ قاتل کی CCTV ویڈیو وائرل
قتل کے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا
ثنا یوسف کے مبینہ قاتل کی CCTV ویڈیو وائرل
قتل کے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا
پاکستانی ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کے ملزم عمر حیات عرف 'کاکا' کی مقتولہ کے گھر سے فرار ہوتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوگئی۔
ثنا یوسف کے قتل کی خبر منظرِ عام پر آتے ہی دو امکانات ظاہر کیے جارہے تھے کہ آیا انہیں غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے یا پھر انکو قتل کرنے والا کوئی انکا عاشق تھا جس نے انکو قتل کردیا۔
ثنا یوسف کے قتل کی تحقیقات کرتے ہوئے پولیس نے ان دونوں ہی پہلوؤں پر توجہ دی لیکن یہ دونوں ہی باتیں محض افواہ ثابت ہوئیں۔
چترالی ٹک ٹاکر ثنا یوسف اسلام آباد میں رہائش پذیر تھیں جہاں وہ گھومتے پھرتے ہوئے ویڈیوز بناتی تھیں، کبھی وہ کسی برانڈ کے کپڑوں کی تشہیر کرتی نظر آتی تھیں تو کبھی وہ کسی ریسٹورنٹ کی پروموشن کرتی دکھتی تھیں۔
ثنا یوسف کو اتنی شہرت انکی ویڈیوز نہیں دلوا پائیں جتنی انکی حیران کن موت نے انہیں گھر گھر مشہور کروادیا۔
ثنا یوسف کے قتل کی گتھی جو الجھی ہوئی نظر آرہی تھی اسلام آباد پولیس نے سلجھادی ہے جس کے پیشِ نظر ثنا یوسف معصوم پائی گئیں ہیں جنہیں ایک شخص نے انکے گھر میں گھس کر قتل کیا۔
تحقیقات کے مطابق ثناء یوسف کے قتل کے ملزم کی شناخت عمر حیات عرف کاکا کے نام سے ہوئی اور وہ خود بھی ٹک ٹاکر ہے جب کہ ملزم نے خود کو مقتولہ کا دوست بتایا ہے۔
2 جون کو عمر حیات مقتولہ کے گھر میں داخل ہوا اور سینے میں دو گولیاں مار کر وہاں سے مقتولہ کا موبائل اور آلہ قتل لیکر فرار ہوگیا۔
ملزم عمر حیات کی ثنا یوسف کو قتل کرنے کے بعد انکے گھر سے باہر نکلتے ہوئے ویڈیو سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہوگئی جو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے۔
CCTV فوٹیج میں ملزم کو سیاہ شرٹ، سفید پینٹس پہنے دیکھا جاسکتا ہے جس نے چہرے پر سرجیکل ماسک بھی پہن رکھا ہے۔
ملزم تیز رفتاری سے سڑک پر چلتا نظر آیا اور اس دوران ممکنہ طور پر وہ موبائل استعمال کر رہا تھا جس کو اس نے پینٹ کی جیب میں رکھ لیا۔
مزید خبریں
-
عروہ حسین دوبارہ حاملہ؟ شور اٹھ گیا
-
امیتابھ بچن کو بھی انسٹاگرام سیکھنے کا جنون چڑھ گیا
-
اینکر عظمیٰ طاہر کا نامناسب انداز ، ویڈیو وائرل
-
دلجیت دوسانجھ نے سجاد علی کی ’راوی’ پر جھوم کر دل جیت لیے
-
بشریٰ انصاری کی ’فیمنسٹ’ بھی جاگ اٹھی، ویڈیو وائرل
-
’سردار جی 3’ ہانیہ عامر کیلئے سخت سردی میں شوٹنگ کتنی مشکل؟
-
جھانوی کپور کا ریسپشنسٹ پر حملے کے دلسوز واقعہ پر ردعمل
-
کارتک آریان بھی 'چیٹنگ' کرتے ہوئے پکڑے گئے
-
حمائمہ ملک نے طارق مسعود کو کال کرکے کس ڈائیلاگ پر معافی مانگی؟
-
کراچی میں 'گرینڈ آپریشن' کرنے والے یونس امین کون؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Sophie Turner opens up about travel dreams and challenging role in 'Steal'
A$AP Rocky reveals how his children's personalities differ from each other
Hailey Bieber shows off sweet moment with Justin Bieber and Baby Jack
A$AP Rocky reveals ‘Don’t Be Dumb’ world tour full dates
Ryan Coogler opens up about awkward moment with Michael B. Jordan over ‘Sinners’
Karol G and Feid’s love story ends after months of intense rumours
Legendary Italian designer Valentino Garavani dead at 93
Marriyum Aurangzeb steals spotlight at Junaid Safdar’s wedding



