انفوٹینمنٹ

کرن جوہر کی فیملی میں 'نَگیٹ جوہر' کا اضافہ

نگیٹ جوہر کی یش اور روحی کے ساتھ تصاویر توجہ کا مرکز

Web Desk

کرن جوہر کی فیملی میں 'نَگیٹ جوہر' کا اضافہ

نگیٹ جوہر کی یش اور روحی کے ساتھ تصاویر توجہ کا مرکز

نگیٹ جوہر کی یش اور روحی کے ساتھ تصاویر توجہ کا مرکز
نگیٹ جوہر کی یش اور روحی کے ساتھ تصاویر توجہ کا مرکز

 بالی وڈ فلم انڈسٹری کے معروف فلم ساز اور ہدایت کار کرن جوہر نے مداحوں کو اپنی فیملی کے سب سے نئے ممبر سے متعارف کروایا ہے۔

 یہ نیا ممبر کوئی اور نہیں بلکہ ان کا پیارا پالتو کتا ہے جسے کرن جوہر کی جانب سے 'نَگیٹ جوہر' کا نام دیا گیا ہے۔ 

حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رخ کرتے ہوئے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے بچوں  یش اور روحی اور مداحوں کو اپنی فیملی کے اس نئے دوست کی ملوایا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اپنی انسٹاگرام پوسٹ کو کیپشن دیتے ہوئے کرن جوہر کا کہنا تھا ‘ نَگیٹ چھ ماہ سے ہمارے  ساتھ رہ رہا ہے اور اس نے اپنی موجودگی سے ہماری  زندگیوں میں بہت سی خوشیاں اور پیار بھر دیا ہے‘۔ 

انہوں نے اپنے جڑواں بچوں یش اور روحی کے ساتھ نَگیٹ کی پیاری تصاویر شیئر کیں جس پر بالی وڈ کی متعدد شخصیات نے بھی مبارکباد کے پیغامات بھیجے جن میں اداکارہ اننیا پانڈے اور روینہ ٹنڈن سمیت کئی فنکاروں نے کمنٹ کے ذریعے جوہر فیملی میں نَگیٹ کو خوش آمدید کہا۔

کرن جوہر کے ہاں بچوں کی پیدائش کیسے ہوئی؟

کرن جوہر نے 2017 میں تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے اپنے دو جڑواں بچے سروگیسی کے ذ ریعے پیدا کیے ہیں۔

بعدازاں برطانوی نیوز میگزین سے بات چیت کے دوران کرن نے بتایا کہ 'انہوں نے2017 میں سروگیسی کے ذریعے ایک بیٹی اور ایک بیٹے کا دنیا میں استقبال کیا تھا جن کی وہ اپنی والدہ ہیرو جوہر کے ساتھ مل کر پرورش کر رہے ہیں'۔

فلمساز کا کہنا تھا کہ 'جب میں 40 سال کا تھا، میرا شادی کا کوئی ارادہ نہیں تھا مگر میں بچے چاہتا تھا تو میں نے سروگیسی کروانے کا سوچا مگر مجھے اپنے اس فیصلے کی اطلاع اپنی ماں کو اس وقت دینی پڑی جب بچوں کی ڈیلیوری قریب آگئی جسے جان کر میری ماں حیرت میں مبتلا تو ہوئی مگر میرا ساتھ نہیں چھوڑا'۔

واضح رہے کہ کرن جوہر اکثر اپنے بچوں یش اور روحی کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں جو اپنی شرارتوں اور دلچسپ گفتگو سے مداحوں کو ہنساتے رہتے ہیں۔ 

بات کی جائے فلمی مصروفیات  تو کرن جوہر جلد ہی ایمیزون پرائم ویڈیو کے ریئلٹی شو 'دی ٹریٹرز' کے میزبان کے طور پر نظر آئیں گے۔ 

اس شو کا ہندی ورژن بی بی سی اسٹوڈیوز انڈیا پروڈکشنز کے تحت تیار کیا گیا ہے اور یہ 12 جون کو ریلیز ہوگا جس کے نئے ایپی سوڈ ہر جمعرات کو سٹریم کیے جائیں گے۔