سوشل میڈیا

ڈپریشن میں اریکا حق کا ساتھ کس سلیبریٹی نے دیا؟

اداکارہ نے ایک ٹک ٹاکر کو کس طرح ڈپریشن سے نکالا؟

Web Desk

ڈپریشن میں اریکا حق کا ساتھ کس سلیبریٹی نے دیا؟

اداکارہ نے ایک ٹک ٹاکر کو کس طرح ڈپریشن سے نکالا؟

صبا قمر نے ایک ٹک ٹاکر کو کس طرح ڈپریشن سے نکالا؟
صبا قمر نے ایک ٹک ٹاکر کو کس طرح ڈپریشن سے نکالا؟

پاکستان کی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ٹک ٹاکر اریکا حق نے انکشاف کیا ہے کہ ڈپریشن کے دوران صبا قمر نے ان کا بہت ساتھ دیا۔

ٹک ٹک یا سوشل میڈیا کی دنیا ایک ایسی دنیا ہے جہاں موجود ہر شخص آج ایک سلیبرٹی کی حیثیت اختیار کرچکا ہے، راتوں رات اپنی ویڈیوز سے مشہور ہونے کے بعد ان شخصیات کو اب ڈراما انڈسٹری میں قسمت  آزماتے دیکھا جارہا ہے۔

رومیسہ خان، جنت مرزا، دنانیرمبین، سمیت کئی نام ایسے ہیں جو اب شوبز انڈسٹری کا باقاعدہ حصہ بن چکے ہیں، ان میں ایک نام ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر اریکا حق کا بھی ہے جنہیں گلوکار عاصم اظہر کیساتھ میوزک ویڈیو میں دیکھا گیا۔

حالانکہ یہ شرکت انہیں تنقید کی ذد میں بھی لے کر آئی جسکےبعد اریکا شدید ڈپریشن کا شکار ہوگئیں۔

اس بارے میں بات کرتے ہوئے حالیہ انٹرویو میں اریکا بتاتی ہیں کہ کس طرح اس ڈپریشن سے باہر نکلنے میں ایک نامور اداکارہ نے انکی مدد کی۔

نجی یوٹیوب کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹک ٹاکر اریکا حق  نے ڈپریشن کے بارے میں کھل کر بات کی۔انہوں نے بتایا کہ،‘سوشل میڈیا کی دنیا میں انٹری دینے کے ابتدائی ایام میں انہیں بے حد نفرت اور تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جو انکے لیے بہت تکلیف دہ تھا’۔

وہ بتاتی ہیں کہ،‘حالانکہ انہیں اپنے خاندان کا پورا سپورٹ حاصل تھا، لیکن اس کے علاوہ کئی اداکاروں نے بھی انکا حوصلہ بڑھایا خاص طور پر اداکارہ صبا قمر نے۔’

اریکا نے بتایا کہ،‘اس وقت صبا قمر نے  گلوکار عاصم اظہر سے میرا نمبر لیا اور خود مجھے کال کی مجھے  مشورے دیے، مجھے حوصلہ دیا اور ان کی باتوں سے مجھے بہت فائدہ ہوا، یہاں تک کہ میں نے کسی تھراپی کے بغیر خود کو بہتر محسوس کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس نفسیاتی دباؤ سے نکلنے میں صبا قمر کا خلوص اور رہنمائی کلیدی ثابت ہوئی۔

اریکا حق کے ڈپریشن کی وجہ کیا؟

ٹک ٹاکر نے بتایا کہ،’میں اس وقت صرف 18 سال کی بھی نہیں تھی جب مجھے عاصم اظہر اور ینگ اسٹنرز کی ویڈیو میں کاسٹ کیا گیا، مگر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی کہ اسے کیوں کاسٹ کیا؟ یہ چیز میرے لیے بہت تکلیف دہ تھی اور میں ڈپریشن میں چلی گئی تھی۔

یاد رہے کہ  گلوکار عاصم اظہر نے اپنا گانا ’تم تم‘ ریلیز تھا جس میں اداکارہ ہانیہ عامر، اداکار اسد صدیقی،اریپ سنگر رامس، طلحہ یونس، طلحہٰ انجم ، گلوکار و اداکار تیمور صلاح الدین عرف مورو  کیساتھ  ٹک ٹاک اسٹار اریکا حق بھی شامل ہیں۔

تاہم اس گانے کی ریلیز  ہوتے ہی سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی تھی ، اور  بحث کا یہ عالم تھا کہ پاکستان میں ٹوئٹر کے چار ٹاپ ٹرینڈز اسی گانے سے متعلق تھے جن میں ہانیہ  عامر، تم تم، اریکا حق اور عاصم اظہر ٹرینڈ کرتے نظر آئے۔

اس تنقید کی وجہ یہ تھی کہ ’تم تم‘ کی ابتدا میں کینیڈین فلاسفر میتھسونا ڈھلوائیو کا ایک قول شامل کیا گیا تھا جس کا مفہوم کچھ یوں تھا کہ ’اگر آپ محبت کے بجائے پیسے کا انتخاب کریں گے تو آپ ہمیشہ غریب ہی رہیں گے۔‘

گانا پانچ دوستوں کی کہانی پر مبنی ہے جنھیں محبت میں دھوکے ملتے ہیں اور بظاہر وہ اس کا الزام لڑکیوں کی بے وفائی اور ان کے محبت کے بجائے پیسے کے انتخاب کو قرار دیتے نظر آتے ہیں۔