فلم / ٹی وی

قدرتی مناظر کی اوٹ میں صبا قمر کی ’پامال’ سے اندیکھی جھلکیاں

اداکارہ نے نئے پروجیکٹ کا عندیہ دے دیا۔

Web Desk

قدرتی مناظر کی اوٹ میں صبا قمر کی ’پامال’ سے اندیکھی جھلکیاں

اداکارہ نے نئے پروجیکٹ کا عندیہ دے دیا۔

اداکارہ نے نئے پراجیکٹ کا عندیہ دے دیا
اداکارہ نے نئے پراجیکٹ کا عندیہ دے دیا

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے نئے پروجیکٹ ’پامال’ کی ان دیکھی جھلکیاں سوشل میڈیا کی زینت بنادیں۔

بلاشبہ انڈسٹری میں صبا قمر کی کوئی مثال نہیں ملتی، ڈراما ’چیخ’ ہو یا ’مات’، ’باغی’ ہویا ’اڑان’ ہر کردار ہر روپ اداکارہ پر خوب جچا جس نے انہیں اسکرین پر روشن ستارے کی مانند چمکایا۔

اور اب یہ اداکارہ ایک ساتھ دو میگا پراجیکٹ پر کام کررہی ہیں جس میں سے ایک اینکر پرسن شاہزیب خانزادہ کا تحریر کردہ ’کیس نمبر 9’ اور دوسرا ’پامال’ ہے۔

اس ڈرامے کی خاص بات یہ ہے کہ اسے  زنجبیل عاصم شاہ جیسی شخصیت نے اپنے قلم سے تحریر کیا ہے جس میں صبا قمر جیسی پاور ہاؤس اداکارہ، عثمان مختار جیسا پرکشش ہیرو اپنی پرفارمنس سے اس ڈرامے کو  ایک ’کلچرل مومینٹ‘ بنانے جا رہے ہیں۔

کیونکہ ’پامال‘ صرف یہ ایک لفظ ہی ناظرین کو چونکا دینے کے لیے کافی ہے، یہ نام خود ایک کہانی سنا رہا ہے، تباہی، بغاوت، یا کوئی گہرا نفسیاتی کھیل؟ کچھ تو ہے جو ہمیں اندر تک ہلا رہا ہے۔

حال ہی میں اس تباہ کن پروجیکٹ کی چند جھلکیاں صبا قمر عرف ملائکہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں جس میں اداکارہ کو قدرت کی خوبصورت سرسبز وادیوں کے درمیان پوز دیتے دیکھا گیا۔

انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصاویر میں صبا قمر  سرسبز جگہ پر ، پرکیف فضا میں سوچوں میں گم کچھ  لکھتی نظر آرہی ہیں، جبکہ انکے ساتھ اس شوٹنگ میں اداکار حارث وحید، سلمیٰ ظفر، بھی موجود ہیں جنکے ساتھ ہسنتی کھیلتی اداکارہ ان مناظر کو مزید چار چاند لگارہی ہیں۔

ان جھلکیوں کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں ڈرامے کا ٹائٹل ’پامال’ لکھا  اور جلد آنے کا عندیہ بھی دے دیا جو گرین انٹرٹینمنٹ پر نشر ہوگا۔

پامال کے بارے میں:

اب بات کریں ’پامال‘ کی اُس ڈریم ٹیم کی، جس نے اس پروجیکٹ کو سب کی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے یعنی اس ڈرامے کی لکھاری زنجبیل عاصم شاہ جو ہمیں چیخ، بَلا، پیار کے صدقے، نورجہاں جیسے شاہکار دے چکی ہیں۔

ان کے ڈرامے صرف کہانیاں نہیں ہوتے، ایک جذباتی سفر ہوتا ہے، جو سیدھا دل پر اثر کرتا ہے۔

اور اب اُن کی تحریر کو ہدایت دے رہے ہیں خضر ادریس، جنہوں نے لاپتہ، بادشاہ بیگم، اور فلم ورنہ جیسے پروجیکٹس کو ڈائریکٹ کیا۔

یعنی بصری اور جذباتی طور پر زبردست کہانی پیش کرنے والے، اور جب صبا قمر اور عثمان مختار جیسے ایکٹرز اس کہانی میں جان ڈالیں گے، تو بس پھر سمجھ جائیں، اسکرین سے نظر ہٹانا مشکل ہو جائے گا۔