بالی ووڈ

بھارت کا سب سے امیر فلمی خاندان کون؟

یہ خاندان کپورز یا چوپڑاز نہیں، بلکہ اس میں ایک بھی فلمی اسٹار موجود نہیں ہے۔

Web Desk

بھارت کا سب سے امیر فلمی خاندان کون؟

یہ خاندان کپورز یا چوپڑاز نہیں، بلکہ اس میں ایک بھی فلمی اسٹار موجود نہیں ہے۔

بھارت کا سب سے امیر فلمی خاندان کون؟

بھارت میں ہندی سینما کو 'انڈسٹری' کا درجہ ملے ابھی صرف تین دہائیاں ہی بیتیں ہیں، اس سے قبل اسے 'ہندی فلم ڈم' کے نام سے جانا جاتا تھا۔

لیکن آج بالی وڈ نے جس رفتار سے ترقی کی ہے، وہ حیران کن ہے جہاں ہر ماہ سیکڑوں کروڑ روپوں کے بجٹ کی فلمیں بن رہی ہیں اور اس شعبے سے جُڑے کئی سپر اسٹارز اور پروڈیوسرز خود ارب پتی بن چکے ہیں۔

گزشتہ برسوں کے دوران جب اداکاروں کی اگلی نسلیں بھی اپنے بڑوں کے نقشِ قدم پر چلنے لگیں تو دولت فلمی خاندان قائم ہوئے، اور کپورز سے لے کر چوپڑاز تک، بڑے بڑے فلمی گھرانے سامنے آئے۔

اسی طرح ساؤتھ انڈیا میں بھی کونیڈیلاز اور اکینینی خاندانوں نے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے لیکن اس سب کے باوجود، ایک فلمی خاندان ایسا ہے جو ان سب سے زیادہ دولت مند ہے اور حیرت کی بات یہ ہے کہ اس میں ایک بھی فرد ایسا نہیں جسے اسٹار کہا جاسکے۔۔

وہ خاندان ہے کمار فیملی، جنہوں نے اپنے سفر کا آغاز پھل فروخت کرنے سے کیا تھا اور اب بالی وڈ پر راج کر رہے ہیں۔

T-سیریز کے کمارز: بالی وڈ کا امیر ترین خاندان

ہورون رچ لسٹ کے مطابق بھارت کی سب سے بڑی میوزک اور فلم پروڈکشن کمپنی ٹی سیریز کے کمارز بھارت کی فلمی دنیا کا سب سے دولت مند خاندان ہے۔

گزشتہ سال جاری ہونے والی ہورون انڈیا لسٹ کے مطابق اس خاندان کی مجموعی دولت 1.2 ارب ڈالر (یعنی 10 ہزار کروڑ روپے سے زائد) ہے۔

اس بے تحاشہ دولت کا مطلب یہ ہے کہ اب کمار فیملی بالی وڈ کی سب سے امیر فیملی بن چکی ہے یہ اعزاز اس سے قبل کپور خاندان کے پاس تھا جو بعد میں چوپڑا خاندان کے نام بھی ہوا۔

دیگر فلمی خاندانوں کی دولت

ہورن لسٹ کے مطابق:

- چوپڑا فیملی (یَش راج فلمز اور بی آر فلمز کے مالکان) کی مجموعی دولت 8000 کروڑ روپے ہے، جس کے ساتھ وہ دوسرے نمبر پر ہیں۔

- شاہ رخ خان کا خاندان، فوربز کے مطابق 7800 کروڑ روپے کی دولت کا مالک ہے۔

- کپور خاندان، جو کبھی سب سے امیر تھا، اب محض 2000 کروڑ روپے کی دولت کے ساتھ کافی پیچھے ہے۔

ساؤتھ انڈیا کے فلمی خاندان

ساتھ انڈیا خاص طور پر تیلگو فلم انڈسٹری میں بھی کئی دولت مند خاندان موجود ہیں:

- میگا فیملی (کونیڈیلا-اللو خاندان) میں چرن جیوی، پون کلیان، رام چرن، اور اللو ارجن شامل ہیں،اس خاندان کی مجموعی دولت 4000 کروڑ روپے ہے، یہ دولت ان کی فلموں اور پروڈکشن کمپنیز کے ذریعے حاصل ہوتی ہے۔

- اکینینی-ڈگوبتی خاندان، جس میں ناگرجونا، ناگا چیتنیا، وینکٹیش، اور رانا ڈگوبتی شامل ہیں، اس سے آگے ہے، جن کی مجموعی دولت 5000 کروڑ روپے سے زائد ہے اور اس کا زیادہ تر حصہ ناگرجونا کی ذاتی دولت سے ہے۔

لیکن یہ تمام خاندان بھی کمارز کے مقابلے میں پیچھے ہیں، جنہوں نے بغیر کسی بڑے فلمی اداکار کے10,000 کروڑ روپے کی سلطنت قائم کی ہے۔

T-سیریز کا سفر

بھوشن کمار T-سیریز کے موجودہ سربراہ ہیں، اور ان کے ساتھ ان کے چچا کشن کمار (جو کبھی اداکار تھے، اب پروڈیوسر ہیں) شریک چیئرمین کے طور پر کام کرتے ہیں۔

خاندان کے دیگر افراد میں بھوشن کی اہلیہ اداکارہ و ہدایتکارہ دیویا کھوسلا کمار، ان کی بہن اداکارہ خوشالی کمار، اور چھوٹی بہن گلوکارہ تلسی کمار شامل ہیں۔

کمار خاندان کی دولت کا بیشتر حصہ T-سیریز سے آتا ہے، جو ایک میوزک لیبل کے طور پر شروع ہوا تھا لیکن اب بھارت کی سب سے بڑی فلم پروڈکشن کمپنیوں میں شمار ہوتا ہے۔

کمپنی کی کئی ذیلی کمپنیاں بھی ہیں، اور نوئیڈا میں ایک ایکٹنگ اسکول بھی موجود ہے۔

لیکن یہ خاندان ہمیشہ سے فلمی دنیا کا حصہ نہیں تھا بلکہ صرف ایک نسل پہلے یعنی گلشن کمار (بھوشن کے والد اور کشن کے بھائی) دہلی میں پھل فروش ہوا کرتے تھے۔

ان کی زندگی بدل دینے والا موڑ اُس وقت آیا جب انہوں نے اور ان کے والد نے 1970 کی دہائی میں میوزک کیسٹس بیچنے کی دکان خریدی۔اور پھر وہیں سے انہوں نے اپنا ریکارڈ لیبل سپر کیسٹس شروع کیا، جو بعد میں ترقی کرتے ہوئے T-سیریز میں تبدیل ہو گیا۔

یوں گلشن کمار کا خواب، جو دہلی کی گلیوں سے شروع ہوا، آج ایک عالمی میڈیا ایمپائر میں بدل چکا ہے، اور ان کا خاندان اب بھارت کی فلمی دنیا میں سب سے امیر مانا جاتا ہے۔

تازہ ترین