انفوٹینمنٹ

وقت بدل چکا ہے، عائزہ خان نے خطرے کی گھنٹی بجادی

سوشل میڈیا کے فوائد اور نقصانات کو سمجھیں

Web Desk

وقت بدل چکا ہے، عائزہ خان نے خطرے کی گھنٹی بجادی

سوشل میڈیا کے فوائد اور نقصانات کو سمجھیں

سوشل میڈیا کے فوائد اور نقصانات کو سمجھیں
سوشل میڈیا کے فوائد اور نقصانات کو سمجھیں

فیشن آئیکون اور پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے دن بہ دن خراب سے خراب تر ہوتے حالات اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال کے بعد ہونے والے نقصانات پر اظہار فکر کرتے ہوئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے اس دور میں جہاں انسانوں کی مشکلات کافی حد تر کم ہوگئی ہیں وہیں اسکے منفی نقصانات بھی روز بہ روز شدت اختیار کرتے جارہے ہیں۔ 

ڈیپ فیک سے جعلی ویڈیوز بنایا اور لوگوں کو بدنام کرنے کیساتھ ساتھ سوشل میڈیا نے زندگیاں تباہ کرکے رکھ دی ہے۔

اور ان ہی نقصانات کی خبریں آئے دن سننے کو ملتی ہیں جس میں کبھی کسی گھر کا چراغ شہرت حاصل کرنے کے جنون میں گل ہوجاتا ہے تو کبھی کسی کمسن ثنا کو گھر میں گھس کر قتل کردیا جاتا ہے۔

ان تمام تر نقصانات کو مد نظر رکھتے ہوئے اداکارہ عائزہ خان نے اہم موضوع پر اپنی آواز بلند کی ہے اور لوگوں کو سوشل میڈیا کا بے تحاشہ استعمال کرنے سے گریز کرنے کی تلقین کی ہے۔

انسٹاگرام اسٹوری اپڈیٹ کرتے ہوئے اداکارہ نے سوشل میڈیا کے فوائد اور نقصانات پر بات کی اور لکھا کہ،‘اپنی سیکورٹی کیلئے نجی معلومات، گھر کا پتا، گاڑی کا نمبر اور  روزمرہ کے مقامات اور بچوں کی تفصیلات کو نجی رکھیں کیونکہ یہ  بالکل بھی محفوظ نہیں ہے۔’

اسکرین گریب
اسکرین گریب

اداکارہ نے مزید لکھا کہ،‘اب وقت بدل چکا ہے لہذا سوشل میڈیا پر ان معلومات کو کم سے کم شیئر کریں  کیونکہ اس بات کو سمجھنا ضروری ہے کہ جو ناظرین آج آپ کے پاس ہیں، وہ وہ لوگ نہیں ہیں جنہیں آپ نے خود چنا تھا بلکہ  وہ دنیا کے ہر کونے سے ہیں۔’

عائزہ خان نے اپنے چاہنے والوں سے اس بات کا خیال رکھنے کا وعدہ لیتے ہوئے کیپشن کا اختتام اس طرح کیا کہ،‘آئیے ہم سب اس بات کی ذمہ داری لیں کہ ہم کیا شیئر کر رہے ہیں اللہ ہمیں اپنی حفاظت میں رکھے اور نیک صحبت عطا فرمائے۔ آمین۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عائزہ خان نے ایک اور اسٹوری اپڈیٹ کی تھی جس میں انہوں نے  مثبت طرزِ فکر کی اہمیت پر ایک خاموش لیکن مؤثر پیغام دیا۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں فوری کارما (Instant Karma) دکھایا گیا تھا، اور کیپشن میں لکھا تھا کہ،‘ایک جلدی یاددہانی: جیسا کرو گے ویسا بھرو گے۔’

عائزہ خان کا کرئیر اور مقبولیت:

یاد رہے کہ عائزہ خان اس وقت پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی سیلبریٹی میں سے ایک ہیں جو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مثبت مواد اور ذاتی ترقی کے پیغامات کے لیے استعمال کرتی آئی ہیں۔

انسٹاگرام پر ان کے 14 ملین فالوورز ہیں، اور وہ اب بھی پاکستان کی سب سے بااثر شخصیات میں شمار ہوتی ہیں۔

شوبز کی دنیا میں انہیں شہرت 2013 کے مشہور ڈراما سیریل ‘پیارے افضل’  میں فراح ابراہیم کے کردار سے ملی، جس پر انہیں لکس اسٹائل ایوارڈ برائے بہترین ٹی وی اداکارہ بھی دیا گیا۔

بعد ازاں ان کے ڈرامے ’میرے پاس تم ہو’میں مہوش کے کردار نے ان کی شہرت کو مزید دوام بخشا، اور اس پرفارمنس پر انہیں پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈ بھی ملا۔

علاوہ ازیں عائزہ خان نے کریڈٹ میں ’چپکے چپکے’، ’محبت تم سے نفرت ہے’، بھی شامل ہے اور ان دنوں انہیں ڈراما سیریل ’ہمراز’ میں اپنی پرفارمنس سے خوب داد سمیٹ رہی ہیں۔