شوبز ستاروں کی بھی ثنا یوسف کیلئے انصاف کی دہائیاں
اداکاروں نے ٹک ٹاکر کے بے رحمانہ قتل پر افسوس اور برہمی کا اظہار کیا۔
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایک 17 سالہ نوجوان ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے بے رحمانہ قتل نے عام و خاص سبھی کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔
یہ سفاکانہ قتل گزشتہ روز کیا گیا جس کا مقدمہ ثنا کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جن کے مطابق ثنا اپنی پھپھو کے ساتھ گھر میں موجود تھی جب ایک شخص آیا اور اسے سینے پر 2 گولیاں مار کر فرار ہوگیا۔
سوشل میڈیا پر شورمچنے کے بعد اسلام آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ رات گئے ملزم کو فیصل آباد سے گرفتار کر کے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔
آئی جی اسلام آباد پولیس کی بتائی گئی تفصیلات کے مطابق ملزم عمر حیات خود بھی ٹک ٹاکر ہے جو ثنا سے دوستی کرنے کا خواہشمند تھا لیکن ثنا اس سے مسلسل انکار کررہی تھی جس پراس نے اسے قتل کردیا۔
ایک ہنستی مسکراتی نوجوان لڑکی جو زندگی سے بھرپور تھی، اس کے اس اندوہناک قتل پر ہر درد دل رکھنے والا انسان افسردہ ہے، جس میں شوبز کے معروف ستارے بھی شامل ہیں، اور انہوں نے ثنا کے لئے انصاف کا مطالبہ بھی کیا۔
ماہرہ خان
اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ثنا کے قتل کی خبر شیئر کر کے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
ساتھ ہی مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کو ری پوسٹ کر کے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ 'اگر ہم نے اس مجرم کو انجام تک نہیں پہنچایا تو یہ سلسلہ نہیں رکے گا، اس کا چہرہ سامنے لائیں اور اسے ایک مثال بنائیں'۔
نمرہ خان
اداکارہ نمرہ خان نے ثنا یوسف کے قتل سے متعلق کئی اسٹوریز انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کیں ساتھ ہی متعدد ویڈیوز بنا کر اپنی شدید برہمی کا اظہار بھی کیا۔
ویڈیو میں ان کا کہناتھا کہ 'میں کسی کے معاملے میں نہیں بولتی لیکن جب میں نے وہ تصویر اور ویڈیوز دیکھی تو میری روح کانپ گئی، اس نے کیا غلط کیا تھا، وہ 17 سال کی بچی تھی جسے اسے گھر میں گھس کر گولیوں سے ماردیا گیا صرف اس لیے کہ وہ ایک انفلوئنسر تھی'۔
انہوں نے کہا کہ اسلام کا غلط استعمال کرنا بند کرو، اسلام امن، عزت کا درس دیتا ہے، اس ماں پر کیا بیتی ہوگی جس نے گھر آکر اپنی اولاد کو اس حالت میں دیکھا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا سارے پلیٹ فارمزڈاؤنلوڈ بھی کرتے ہیں، دیکھتے بھی ہیں پھر گالیاں لکھتے ہیں۔
عمران عباس
اداکارہ عمران عباس نے اپنی انسٹاگرام فیڈ پر ثنا کے لیے ایک خصوصی پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ پوسٹ میں اداکار نے لکھا کہ '17 سالہ لڑکی کے قتل کی خبر سن کر مجھے شدید رنج ہوا، حکومت کو ایسے خوفناک جرائم پر فوری کارروائی کرنی چاہیے بالخصوص جو غیرت اور دیگر بہانوں سے لڑکیوں کے خلاف کیے جائیں یہ گزشتہ چند ماہ میں پانچواں ایسا واقعہ ہے'۔
سجل علی
اداکاہ نے لکھا کہ ایک لڑکی صرف 'نہ' کہنے پر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی، ہم کس قسم کی دنیا میں رہ رہے ہیں، ہمدردی کا فقدان انتہائی خوفناک ہے، میں بس امید کرسکتی ہوں کہ ہم بحیثیت ایک معاشرہ دوسروں کا احسان کرنا سیکھ سکیں، حدود و قیود کا احترام کریں، زندگی کی قدر کریں اور اپنے اندر ہمدردی اور انسانیت کا جذبہ پیدا کریں۔
درِ فشاں سلیم
میں نے اس وقت بہت سے مردوں کو بے نقاب ہوتے دیکھا جب ایک عورت 'نہ' کہتی ہے، ان کا پیار، غصے میں اور عزت، حق میں بدل جاتی ہے۔
حال ہی میں ایک 17 سالہ لڑکی کو محض انکار پر قتل کردیا گیا، یہ دل یہ دل دہلا دینے والی حقیقت اس بات کو بے نقاب کرتی ہے کہ ہمارا پدرانہ معاشرہ کس قدر خطرناک حد تک زہریلا اور ٹوٹا پھوٹا ہے جو مردوں کو عزت کی بجائے کنٹرول کرنا سکھاتا ہے۔
خواتین کی زندگیاں اہمیت رکھتی ہیں جب وہ کہتی ہیں کہ کسی کو بھی اپنے بنیادی حقوق پر زور دینے کے لیے تشدد سے خوف زدہ نہیں رہنا چاہیے تو انھیں خاموش کر دیا جائے یا ان کو چھوڑ دیا جائے
فرحان سعید
فرحان سعید نے ثنا یوسف کے قتل کے ملزم کی گرفتار کی خبر شیئر کر کے لکھا کہ 'اسے ایک مثال بنائیں پلیز، میں اندازہ بھی نہیں کرسکتا کہ ثنا کے والدین کس کرب سے گزر رہے ہوں گے'۔
سدرہ نیازی
اداکارہ سدرہ نیازی نے بھی ثنا یوسف کے قتل کی خبر شیئر کر کے لکھا کہ 'اور مزید کتنی؟ کیا لڑکیوں کو بھی بلا خوف جینے کا حق نہیں ہے، ان کی زندگیاں کو کب اہمیت ملے گی'۔
زارا نور عباس
اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ 'یہ دل توڑ دینے والا ہے، یہ سوچ کہ وہ سمجھتے ہیں کہ وہ کسی کی بھی جان لے سکتے ہیں، انسانیت کے لیے ایک خطرہ ہے اور اس معاشرے پر ایک سوالیہ نشان ہے جس میں ہم رہتے ہیں۔
عاصم اظہر
گلوکار عاصم اظہر نے اپنے غم و غصے کا اظہار کچھ یوں کیا کہ 'ایک چھوٹی لڑکی نے ہاں نہ کہنے پر اپنی زندگی کھو دی، معاشرے کے اس حصے پر انتہائی غصہ اور مایوسی ہے جو ابھی بھی وجود رکھتا ہے'۔
ساتھ ہی انہوں نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ اپنے بیٹوں کو اچھا انسان بنائیں۔
زینب شبیر
اداکارہ زینب شبیر نے ثنا کے قتل پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'مسترد کرنا سزائے موت نہیں لیکن کچھ رد اسے ایسا ہی سمجھتے ہیں، وہ قتل کیے بغیر 'نہ' کو برداشت نہیں کرپاتے، کیا یہ مردانگی ہے؟
ساتھ ہی انہوں نے ثنا کے لیے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے دعا کی اور مجرم کو کیفرد کردار تک پہنچائے جانے کی امید کا اظہار کیا۔
زباب رانا
اداکارہ زباب رانا نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ 'اس کی موت کا کون ذمہ دار ہے؟ مجھے یہ سن کر انتہائی دکھ پہنچا کہ وہ اب ہم میں نہیں'، ساتھ ہی انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو اپنی اسٹوری میں ٹیگ بھی کیا۔
ان کے علاوہ اداکارہ ایمن خان، منال خان،


