تارے زمین پر؛ عامر خان کا مداحوں کیلئے بڑا تحفہ
عامر خان کا دلچسپ اعلان، مداح خوشی سے نہال

بالی وڈ فلم انڈسٹری کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنے مداحوں کے لیے ایک اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کلٹ فلم 'تارے زمین پر' جلد ہی یوٹیوب پر مفت دستیاب ہوگی۔
یہ اعلان اداکار عامر خان نے ممبئی میں منعقد ایک فین میٹ اینڈ گریٹ کے دوران کیا جس کے بعد ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ اداکار اپنی آنے والی فلم 'ستارے زمین پر' کسی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز نہیں کریں گے بلکہ اسے پے پر ویو ماڈل کے تحت یوٹیوب پر جاری کریں گے۔
'تارے زمین پر' کی مفت اسٹریمنگ
ایونٹ کے دوران میزبان نے 'تارے زمین پر' کا ایک مخصوص منظر دکھانے کی خواہش ظاہر کی لیکن چونکہ یہ فلم آن لائن کہیں بھی دستیاب نہیں تھی اس لیے وہ ایسا نہ کر سکے۔
اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ ‘آئیے ایک کام کرتے ہیں میں نے 'عامر خان ٹاکیز' کے نام سے ایک یوٹیوب چینل شروع کیا ہے میں اپنی ٹیم کو بتاؤں گا کہ تارے زمین پرکو وہاں مفت اپ لوڈ کر دیں‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ فلم صرف 1-2 ہفتوں کے لیے یوٹیوب پر دستیاب ہو گی‘ تاہم اس اعلان نے ان کے مداحوں کو بے حد خوش کر دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نے ابھی تک فلم کی ریلیز کی باضابطہ تاریخ کا اعلان نہیں کیا کہ 'تارے زمین پر' یوٹیوب پر کس وقت اسٹریم ہوگی۔
'ستارے زمین پر' صرف تھیٹر میں ریلیز ہوگی
یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب رپورٹس ہیں کہ عامر خان نے اپنی آنے والی فلم 'ستارے زمین پر' کی سینما ریلیز کے بعد آن لائن اسٹریمنگ کے لیے یوٹیوب کے پے پر ویو ماڈل کا انتخاب کیا ہے۔
اگرچہ اداکار نے ابھی تک اس پر کوئی وضاحت جاری نہیں کی ہے لیکن انہوں نے راج شمانی کے پوڈ کاسٹ پر کہا تھا کہ 'ستارے زمین پر' صرف 20 جون کو تھیٹر میں ریلیز ہوگی۔
عامر خان نے وضاحت کی کہ ‘میں نے بہت ساری تھیوریز پڑھی ہیں اور فلم کو ریلیز کرنے کے لیے مختلف تجاویز آئی ہیں لیکن میں سب کو ایک طرف رکھ رہا ہوں اور صرف ایک چیز پر توجہ دے رہا ہوں وہ ہے تھیٹر۔
انہوں نے مزید کہا کہ تھیٹر میں ریلیز کے چند ہفتوں بعد ہی فلموں کو او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر جاری کرنے کا موجودہ رجحان ان کے باکس آفس کلیکشن کو نقصان پہنچاتا ہے۔
عامر خان نے اپنے یقین کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'ستارے زمین پر' جب آئے گی صرف تھیٹر میں آئے گی کیونکہ میرا ایمان سینما اور تھیٹر میں ہے تو میں وہی کروں گا۔
واضح رہے کہ یہ فلم 20 جون 2025 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی اور توقع کی جا رہی ہے کہ 'تارے زمین پر' جیسی جذباتی اثر انگیزی کے ساتھ 'ستارے زمین پر' بھی ناظرین کے دلوں میں گھر کر جائے گی۔
-
فلم / ٹی وی 45 سیکنڈ پہلے
کاجول 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' کے سیکوئل پر بول پڑیں
-
انفوٹینمنٹ 23 منٹ پہلے
بیوی ہونے کے سوا عاطف کے معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں، نادیہ حسین
-
بالی ووڈ 39 منٹ پہلے
عامر نے مہابھارت کے بعد ریٹائرمنٹ کی خبروں پر وضاحت دیدی
-
انفوٹینمنٹ 53 منٹ پہلے
عاصم اور میرب کے ایک ساتھ آخری لمحات توجہ کا مرکز