شوریٰ خان کا ‘بیبی بمپ’ حمل کی تصدیق کرگیا؟
کیا ارباز خان جلد والد بننے والے ہیں؟
بالی وڈ اداکار ارباز خان کی دوسری اہلیہ شوریٰ خان کے بےبی بمپ نے حمل کی تصدیق کردی۔
شادی کے بعد سب سے زیادہ سوالات ننھے مہمان سے متعلق کیے جاتے ہیں، اور جہاں کہیں خاموشی ہو وہیں لوگوں کی جانب سے حمل کی قیاس آرائیاں شروع ہوجاتی ہیں۔
ایسا ہی کچھ بھارتی اداکار ارباز خان اور شوریٰ خان کیساتھ بھی ہوا،گزشتہ کئی ماہ سے اس جوڑے کے ہاں ننھے مہمان کی متوقع آمد کی خبریں زیر بحث ہیں، کبھی اس جوڑے کو بھارتی شہر کے ممبئی کے ایک کلینک کے باہر آتا دیکھا جاتا ہے تو کبھی ارباز اپنی اہلیہ کو کیمرے سے چھپائے پھرتے ہیں لیکن اسکے باوجود دونوں ہی کی جانب سے اس پر کوئی وضاحت نہیں دی گئی۔
حالانکہ شوریٰ خان کو رحم اور فائبرائیڈ ہٹانے میں مہارت رکھنے والے ڈاکٹرز سے ملاقات کرتے بھی دیکھا گیا اور پھر کئی بار ارباز خان اہلیہ کو چلنے میں احتیاط برتنے کی تلقین کرتے بھی دکھائی دیے جو شوریٰ کے حمل کی افواہیں پھیلانے کیلئے کافی تھا۔
اور پھر وہ کہتے ہیں نا کہ چاند جب چڑھتا ہے تو سب کو دکھائی دیتا ہے، شوریٰ خان کی حالیہ ویڈیو حمل کی افواہوں کو سچ ثابت کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں شوریٰ خان کو سیاہ باڈی کون ڈریس اور ڈینم جیکٹ پہنے ہوئے ایک لگژری آئی ویئر اسٹور سے باہر آتے دیکھا گیا جہاں ان کے نمایاں ’بیبی بمپ’ نے فوری طور پر مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ارباز خان اور شُوریٰ خان نے دسمبر 2023 میں شادی کی تھی، اور یہ جوڑا اپنی نجی زندگی کو ہمیشہ سے ہی میڈیا کی نظروں سے دور رکھتا آیا ہے، وہ اپنی ذاتی معلومات شاذ و نادر ہی سوشل میڈیا یا عوام میں شیئر کرتے ہیں۔
تاہم، اس حالیہ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ایک بار پھر یہ چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں کہ یہ دونوں اپنے پہلے بچے کی آمد کے منتظر ہیں۔
کیونکہ اس لباس میں شوریٰ خان کا بےبی بمپ کچھ حد تک اُبھرا ہوا دکھائی دے رہا تھا، جس نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی۔
یاد رہے کہ شُوریٰ خان اور ارباز خان کی پہلی ملاقات مبینہ طور پر فلم ’پٹنہ شکلا’ کے سیٹ پر ہوئی تھی، جہاں ان کے درمیان قربت بڑھی۔
دوسری جانب، ارباز خان اس سے قبل اداکارہ ملائکہ اروڑا کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک تھے، جن سے ان کا ایک بیٹا ہے جس کا نام ارہان خان ہے۔


