ماہرہ سے ہانیہ تک، راؤنڈ نیک میں دلکشی پھیلانے والی اداکارائیں
بات کرتے ہیں اس فیشن میں کلاسک دکھنے والی حسیناؤں کی۔
فیشن کی دنیا ایک ایسی دنیا ہے جہاں وقت بدلتے نت نئے اسٹائل متعارف کرائے جاتے ہیں لیکن گول گلے کا فیشن صدیوں پرانا ہے جو کبھی ختم نہیں ہوتا۔تو آئیے اس فیشن کو نئی جہت دینے والی پاکستانی اداکاراؤں کی بات کرتے ہیں جنہوں نے راؤنڈ نیک فیشن کو نہایت خوبصورتی سے نئی پہچان دی۔
ماہرہ خان سے لے کر ہانیہ عامر تک یہ حسین اداکارائیں نہ صرف عام روزمرہ کے لباس میں خوبصورت لگتی ہیں بلکہ ریڈ کارپٹ پر بھی اپنے منفرد انداز سے سب کو متاثر کرتی ہیں۔
تو آئیے بات کرتے ہیں اس فیشن میں کلاسک دکھنے والی حسیناؤں کی۔
یمنیٰ زیدی:
’تیرے بن’ میں میرب کے کردار سے مشہور پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی کے بارے میں یہ بات مشہور ہے کہ وہ جیسا لباس بھی پہن لیں خوب جچتی ہیں، لیکن ایک تصویر میں اداکارہ سنہری رنگ کے گول گلے والی کرتی میں کسی چمکتے ستارے سے کم نہیں لگ رہیں۔
اس کرتی کے ساتھ پہنا گیا کنٹراسٹ ڈوپٹہ ان کے مجموعی انداز کو ایک خوبصورت اور نفیس روپ بخشتا ہے۔
اقرا عزیز:
’جھوٹی’ کی اداکارہ اقرا عزیز بھی انہیں فیشن آئیکون میں سے ایک ہیں جو ہر روپ میں کمال لگتی ہیں، تاہم شوخ رنگوں والے اس لباس میں اداکارہ کسی کھلتے ہوئے پھول جیسی نظر آ رہی ہیں۔
بات کریں انکی ڈریسنگ کی تو آستینوں پر سنہرے رنگ کی نفیس کڑھائی ان کے لباس میں شاہانہ انداز شامل کرتی ہے، اور وہ سورج سے بھی زیادہ چمکتی دکھائی دیتی ہیں۔
ہانیہ عامر:
’کبھی میں کبھی تم’ میں شرجینا کے کردار سے عالمی سطح پر دھوم مچانے والی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھی خوبصورتی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔
ہر رنگ ، ہر لباس، ہر اسٹائل انہیں فیشن کی دنیا میں انفرادی مقام دلواتا ہے تاہم اس بار آف وائٹ سوٹ پر شوخ پھولوں کی کڑھائی ان کے سراپے کو خوب نکھارتی ہے اور ایک دلکش تاثر دیتی نظر آرہی ہے۔
ماہرہ خان:
اور پھر بھارت میں بھی اپنے فن کا لوہا منوانے والی اداکارہ ماہرہ خان بھی خوبصورتی میں کسی سے کم نہیں۔فیشن آئیکون ماہرہ کے اس سیاہ سوٹ کی بات کریں تو وہ اس لباس میں کسی اپسرا سے کم نہیں لگ رہیں۔
جبکہ راؤنڈ نیک ڈیزائن پر سنہری باریکی سے کی گئی کڑھائی اور شاندار میک اپ انہیں اس قدر پرفیکٹ بناتے ہیں کہ دیکھنے والے کہہ اٹھیں اف کیا حسن ہے۔


